بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِاللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والاطٰسٓمّٓ
﴿۱﴾طٰسمتِلۡكَ اٰيٰتُ الۡكِتٰبِ الۡمُبِيۡنِ
﴿۲﴾یہ آیتیں ہیں روشن کتا ب کیلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّـفۡسَكَ اَلَّا يَكُوۡنُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَ
﴿۳﴾کہیں تم اپنی جان پر کھیل جاؤ گے ان کے غم میں کہ وہ ایمان نہیں لائےاِنۡ نَّشَاۡ نُنَزِّلۡ عَلَيۡهِمۡ مِّنَ السَّمَآءِ اٰيَةً فَظَلَّتۡ اَعۡنَاقُهُمۡ لَهَا خٰضِعِيۡنَ
﴿۴﴾اگر ہم چاہیں تو آسمان سے ان پر کوئی نشانی اتاریں کہ ان کے اونچے اونچے اس کے حضور جھکے رہ جائیںوَمَا يَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ ذِكۡرٍ مِّنَ الرَّحۡمٰنِ مُحۡدَثٍ اِلَّا كَانُوۡا عَنۡهُ مُعۡرِضِيۡنَ
﴿۵﴾اور نہیں آتی ان کے پاس رحمٰان کی طرف سے کوئی نئی نصیحت مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیںفَقَدۡ كَذَّبُوۡا فَسَيَاۡتِيۡهِمۡ اَنۡۢـبٰٓــؤُا مَا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ
﴿۶﴾تو بیشک انہوں نے جھٹلایا تو اب ان پر آیا چاہتی ہیں خبریں ان کے ٹھٹھے کیاَوَلَمۡ يَرَوۡا اِلَى الۡاَرۡضِ كَمۡ اَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا مِنۡ كُلِّ زَوۡجٍ كَرِيۡمٍ
﴿۷﴾کیا انہوں نے زمین کو نہ دیکھا ہم نے اس میں کتنے عزت والے جوڑے اگائےاِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَّمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
﴿۸﴾بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان کے اکثر ایمان لانے والے نہیں،وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
﴿۹﴾اور بیشک تمہارا رب ضرور وہی عزت والا مہربان ہےوَاِذۡ نَادٰى رَبُّكَ مُوۡسٰۤى اَنِ ائۡتِ الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَۙ
﴿۱۰﴾اور یاد کرو جب تمہارے رب نے موسیٰ کو ندا فرمائی کہ ظالم لوگوں کے پاس جا،قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَؕ اَلَا يَتَّقُوۡنَ
﴿۱۱﴾جو فرعون کی قوم ہے کیا وہ نہ ڈریں گےقَالَ رَبِّ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اَنۡ يُّكَذِّبُوۡنِؕ
﴿۱۲﴾عرض کی کہ اے میرے رب میں ڈرتا ہوں کہ مجھے جھٹلا ئیں گے،وَيَضِيۡقُ صَدۡرِىۡ وَلَا يَنۡطَلِقُ لِسَانِىۡ فَاَرۡسِلۡ اِلٰى هٰرُوۡنَ
﴿۱۳﴾اور میرا سینہ تنگی کرتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی تو توُ ہا رون کو بھی رسول کر،وَلَهُمۡ عَلَىَّ ذَنۡۢبٌ فَاَخَافُ اَنۡ يَّقۡتُلُوۡنِۚ
﴿۱۴﴾اور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے تو میں ڈرتا ہو ں کہیں مجھے کر دیں،قَالَ كَلَّا ۚ فَاذۡهَبَا بِاٰيٰتِنَآ اِنَّا مَعَكُمۡ مُّسۡتَمِعُوۡنَ
﴿۱۵﴾فرما یا یوں نہیں تم دو نوں میری آئتیں لے کر جا ؤ ہم تمھا رے ساتھ سنتے ہیںفَاۡتِيَا فِرۡعَوۡنَ فَقُوۡلَاۤ اِنَّا رَسُوۡلُ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ
﴿۱۶﴾تو فرعون کے پاس جاؤ پھر اس سے کہو ہم دونو ں اسکے رسل ہیں جو رب ہے سارے جہا ں کا،اَنۡ اَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ ؕ
﴿۱۷﴾کہ تو ہما رے ساتھ بنی اسرائیل کو چھوڑ دےقَالَ اَلَمۡ نُرَبِّكَ فِيۡنَا وَلِيۡدًا وَّلَبِثۡتَ فِيۡنَا مِنۡ عُمُرِكَ سِنِيۡنَۙ
﴿۱۸﴾بو لا کیا ہم نے تمھیں اپنے یہاں بچپن میں نہ پالا اور تم نے ہما رے یہا ں اپنی عمر کے کئی برس گزارے، ف۲۰)وَفَعَلۡتَ فَعۡلَتَكَ الَّتِىۡ فَعَلۡتَ وَاَنۡتَ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ
﴿۱۹﴾اور تم نے کیا اپنا وہ کام جو تم نے کیا اور تم نا شکر تھےقَالَ فَعَلۡتُهَاۤ اِذًا وَّاَنَا مِنَ الضَّآلِّيۡنَؕ
﴿۲۰﴾موسٰی نے فر ما یا میں نے وہ کام کیا جب کہ مجھے راہ کی خبر نہ تھیفَفَرَرۡتُ مِنۡكُمۡ لَمَّا خِفۡتُكُمۡ فَوَهَبَ لِىۡ رَبِّىۡ حُكۡمًا وَّجَعَلَنِىۡ مِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ
﴿۲۱﴾تو میں تمھا رے یہا ں سے نکل گیا جب کے تم سے ڈرا تو میرے رب نے مجھے حکم عطا فرمایا اور مجھے پیغمبروں سے کیا،وَتِلۡكَ نِعۡمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَىَّ اَنۡ عَبَّدْتَّ بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ ؕ
﴿۲۲﴾اور یہ کوئی نعمت ہے جس کا تو مجھ پر احسان جتاتا ہے کہ تو نے غَلام بناکر رکھے بنی اسرائیلقَالَ فِرۡعَوۡنُ وَمَا رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ
﴿۲۳﴾فرعون بولا اور سارے جہان کا رب کیا ہےقَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَاؕ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّوۡقِنِيۡنَ
﴿۲۴﴾موسیٰ نے فرمایا رب آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے، اگر تمہیں یقین ہوقَالَ لِمَنۡ حَوۡلَهٗۤ اَلَا تَسۡتَمِعُوۡنَ
﴿۲۵﴾اپنے آس پاس والوں سے بولا کیا تم غور سے سنتے نہیںقَالَ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ اٰبَآٮِٕكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ
﴿۲۶﴾موسیٰ نے فرمایا رب تمہارا اور تمہارے اگلے باپ داداؤں کاقَالَ اِنَّ رَسُوۡلَـكُمُ الَّذِىۡۤ اُرۡسِلَ اِلَيۡكُمۡ لَمَجۡنُوۡنٌ
﴿۲۷﴾بولا تمہارے یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں ضرور عقل نہیں رکھتےقَالَ رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَالۡمَغۡرِبِ وَمَا بَيۡنَهُمَا ؕ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ
﴿۲۸﴾موسیٰ نے فرمایا رب پورب (مشرق) اور پچھم (مغرب) کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تمہیں عقل ہوقَالَ لَٮِٕنِ اتَّخَذۡتَ اِلٰهًا غَيۡرِىۡ لَاَجۡعَلَـنَّكَ مِنَ الۡمَسۡجُوۡنِيۡنَ
﴿۲۹﴾بولا اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو خدا ٹھہرایا تو میں ضرور تمہیں قید کردوں گاقَالَ اَوَلَوۡ جِئۡتُكَ بِشَىۡءٍ مُّبِيۡنٍۚ
﴿۳۰﴾فرمایا کیا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی روشن چیز لاؤںقَالَ فَاۡتِ بِهٖۤ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ
﴿۳۱﴾کہا تو لاؤ اگر سچے ہو،فَاَ لۡقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِىَ ثُعۡبَانٌ مُّبِيۡنٌ ۖ ۚ
﴿۳۲﴾تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا جبھی وہ صریح اژدہا ہوگیاوَّنَزَعَ يَدَهٗ فَاِذَا هِىَ بَيۡضَآءُ لِلنّٰظِرِيۡنَ
﴿۳۳﴾اور اپنا ہاتھ نکالا تو جبھی وہ دیکھنے والوں کی نگاہ میں جگمگانے لگاقَالَ لِلۡمَلَاِ حَوۡلَهٗۤ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِيۡمٌۙ
﴿۳۴﴾بولا اپنے گرد کے سرداروں سے کہ بیشک یہ دانا جادوگر ہیں،يُّرِيۡدُ اَنۡ يُّخۡرِجَكُمۡ مِّنۡ اَرۡضِكُمۡ بِسِحۡرِهٖ ۖ فَمَاذَا تَاۡمُرُوۡنَ
﴿۳۵﴾چاہتے ہیں، کہ تمہیں تمہارے ملک سے نکال دیں اپنے جادو کے زور سے، تب تمہارا کیا مشورہ ہےقَالُوۡۤا اَرۡجِهۡ وَاَخَاهُ وَابۡعَثۡ فِى الۡمَدَآٮِٕنِ حٰشِرِيۡنَۙ
﴿۳۶﴾وہ بولے انہیں ان کے بھائی کو ٹھہرائے رہو اور شہروں میں جمع کرنے والے بھیجو،يَاۡتُوۡكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيۡمٍ
﴿۳۷﴾کہ وہ تیرے پاس لے آئیں ہر بڑے جادوگر دانا کوفَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِيۡقَاتِ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍۙ
﴿۳۸﴾تو جمع کیے گئے جادوگر ایک مقرر دن کے وعدے پروَّقِيۡلَ لِلنَّاسِ هَلۡ اَنۡـتُمۡ مُّجۡتَمِعُوۡنَۙ
﴿۳۹﴾اور لوگوں سے کہا گیا کیا تم جمع ہوگئےلَعَلَّنَا نَـتَّبِعُ السَّحَرَةَ اِنۡ كَانُوۡا هُمُ الۡغٰلِبِيۡنَ
﴿۴۰﴾شاید ہم ان جادوگروں ہی کی پیروی کریں اگر یہ غالب آئیںفَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالُوۡا لِفِرۡعَوۡنَ اَٮِٕنَّ لَـنَا لَاَجۡرًا اِنۡ كُنَّا نَحۡنُ الۡغٰلِبِيۡنَ
﴿۴۱﴾پھر جب جادوگر آئے فرعون سے بولے کیا ہمیں کچھ مزدوری ملے گی اگر ہم غالب آئے،قَالَ نَعَمۡ وَاِنَّكُمۡ اِذًا لَّمِنَ الۡمُقَرَّبِيۡنَ
﴿۴۲﴾بولا ہاں اور اس وقت تم میرے مقرب ہوجاؤ گےقَالَ لَهُمۡ مُّوۡسٰۤى اَلۡقُوۡا مَاۤ اَنۡتُمۡ مُّلۡقُوۡنَ
﴿۴۳﴾موسیٰ نے ان سے فرمایا ڈالو جو تمہیں ڈالنا ہےفَاَلۡقَوۡا حِبَالَهُمۡ وَعِصِيَّهُمۡ وَقَالُوۡا بِعِزَّةِ فِرۡعَوۡنَ اِنَّا لَـنَحۡنُ الۡغٰلِبُوۡنَ
﴿۴۴﴾تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور بولے فرعون کی عزت کی قسم بیشک ہماری ہی جیت ہے،فَاَ لۡقٰى مُوۡسٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِىَ تَلۡقَفُ مَا يَاۡفِكُوۡنَ ۖ ۚ
﴿۴۵﴾تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا جبھی وہ ان کی بناوٹوں کو نگلنے لگافَاُلۡقِىَ السَّحَرَةُ سٰجِدِيۡنَۙ
﴿۴۶﴾اب سجدہ میں گرے،قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ
﴿۴۷﴾جادوگر، بولے ہم ایمان لائے اس پر جو سارے جہان کا رب ہے،رَبِّ مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ
﴿۴۸﴾جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے،قَالَ اٰمَنۡتُمۡ لَهٗ قَبۡلَ اَنۡ اٰذَنَ لَـكُمۡۚ اِنَّهٗ لَـكَبِيۡرُكُمُ الَّذِىۡ عَلَّمَكُمُ السِّحۡرَۚ فَلَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ۙ لَاُقَطِّعَنَّ اَيۡدِيَكُمۡ وَاَرۡجُلَـكُمۡ مِّنۡ خِلَافٍ وَّلَاُصَلِّبَنَّكُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۚ
﴿۴۹﴾فرعون بولا کیا تم اس پر ایمان لائے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں، بیشک وہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا تو اب جاننا چاہتے ہو مجھے قسم ہے! بیشک میں تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا اور تم سب کو سولی دوں گاقَالُوۡا لَا ضَيۡرَ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنۡقَلِبُوۡنَۚ
﴿۵۰﴾وہ بولے کچھ نقصان نہیں ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیںاِنَّا نَطۡمَعُ اَنۡ يَّغۡفِرَ لَـنَا رَبُّنَا خَطٰيٰـنَاۤ اَنۡ كُنَّاۤ اَوَّلَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَؕ
﴿۵۱﴾ہمیں طمع ہے کہ ہمارا رب ہماری خطائیں بخش دے اس پر کہ سب سے پہلے ایمان لائےوَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰى مُوۡسٰٓى اَنۡ اَسۡرِ بِعِبَادِىۡۤ اِنَّكُمۡ مُّتَّبَعُوۡنَ
﴿۵۲﴾اور ہم نے موسٰی کو وحی بھیجی کہ راتوں را ت میرے بندو ں کو لے نکل بیشک تمھارا پیچھا ہو نا ہے، ف۵۵)فَاَرۡسَلَ فِرۡعَوۡنُ فِى الۡمَدَآٮِٕنِ حٰشِرِيۡنَۚ
﴿۵۳﴾اب فرعون نے شہروں میں جمع کرنے والے بھیجےاِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَشِرۡذِمَةٌ قَلِيۡلُوۡنَۙ
﴿۵۴﴾کہ یہ لوگ ایک تھوڑی جماعت ہیں،وَاِنَّهُمۡ لَـنَا لَـغَآٮِٕظُوۡنَۙ
﴿۵۵﴾اور بیشک ہم سب کا دل جلاتے ہیںوَاِنَّا لَجَمِيۡعٌ حٰذِرُوۡنَؕ
﴿۵۶﴾اور بیشک ہم سب چوکنے ہیںفَاَخۡرَجۡنٰهُمۡ مِّنۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ
﴿۵۷﴾تو ہم نے انہیں باہر نکالا باغوں اور چشموں،وَّكُنُوۡزٍ وَّمَقَامٍ كَرِيۡمٍۙ
﴿۵۸﴾اور خزانوں اور عمدہ مکانوں سے،كَذٰلِكَؕ وَاَوۡرَثۡنٰهَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَؕ
﴿۵۹﴾ہم نے ایسا ہی کیا اور ان کا وارث کردیا بنی اسرائیل کوفَاَ تۡبَعُوۡهُمۡ مُّشۡرِقِيۡنَ
﴿۶۰﴾تو فرعونیوں نے ان کا تعاقب کیا دن نکلے،فَلَمَّا تَرَآءَ الۡجَمۡعٰنِ قَالَ اَصۡحٰبُ مُوۡسٰٓى اِنَّا لَمُدۡرَكُوۡنَۚ
﴿۶۱﴾پھر جب آمنا سامنا ہوا دونوں گروہوں کا موسیٰ والوں نے کہا ہم کو انہوں نے آلیاقَالَ كَلَّا ۚ اِنَّ مَعِىَ رَبِّىۡ سَيَهۡدِيۡنِ
﴿۶۲﴾موسیٰ نے فرمایا یوں نہیں بیشک میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے اب راہ دیتا ہے،فَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰى مُوۡسٰٓى اَنِ اضۡرِبْ بِّعَصَاكَ الۡبَحۡرَؕ فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرۡقٍ كَالطَّوۡدِ الۡعَظِيۡمِۚ
﴿۶۳﴾تو ہم نے موسیٰ کو وحی فرمائی کہ دریا پر اپنا عصا مار تو جبھی دریا پھٹ گیا تو ہر حصہ ہوگیا جیسے بڑا پہاڑوَاَزۡلَـفۡنَا ثَمَّ الۡاٰخَرِيۡنَۚ
﴿۶۴﴾اور وہاں قریب لائے ہم دوسروں کووَاَنۡجَيۡنَا مُوۡسٰى وَمَنۡ مَّعَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۚ
﴿۶۵﴾اور ہم نے بچالیا موسیٰ اور اس کے سب ساتھ والوں کوثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَؕ
﴿۶۶﴾پھر دوسروں کو ڈبو دیااِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاَيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
﴿۶۷﴾بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھےوَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
﴿۶۸﴾اور بیشک تمہارا رب وہی عزت والا مہربان ہےوَاتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَاَ اِبۡرٰهِيۡمَۘ
﴿۶۹﴾اور ان پر پڑھو خبر ابراہیم کیاِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَا تَعۡبُدُوۡنَ
﴿۷۰﴾جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا تم کیا پوجتے ہوقَالُوۡا نَـعۡبُدُ اَصۡنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِيۡنَ
﴿۷۱﴾بولے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر ان کے سامنے آسن مارے رہتے ہیں،قَالَ هَلۡ يَسۡمَعُوۡنَكُمۡ اِذۡ تَدۡعُوۡنَۙ
﴿۷۲﴾فرمایا کیا وہ تمہاری سنتے ہیں جب تم پکارو،اَوۡ يَنۡفَعُوۡنَكُمۡ اَوۡ يَضُرُّوۡنَ
﴿۷۳﴾یا تمہارا کچھ بھلا برا کرتے ہیںقَالُوۡا بَلۡ وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ يَفۡعَلُوۡنَ
﴿۷۴﴾بولے بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا،قَالَ اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا كُنۡتُمۡ تَعۡبُدُوۡنَۙ
﴿۷۵﴾فرمایا تو کیا تم دیکھتے ہو یہ جنہیں پوج رہے ہو،اَنۡـتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمُ الۡاَقۡدَمُوۡنَ ۖ
﴿۷۶﴾تم اور تمہارے اگلے باپ دادافَاِنَّهُمۡ عَدُوٌّ لِّىۡۤ اِلَّا رَبَّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ
﴿۷۷﴾بیشک وہ سب میرے دشمن ہیں مگر پروردگار عالمالَّذِىۡ خَلَقَنِىۡ فَهُوَ يَهۡدِيۡنِۙ
﴿۷۸﴾وہ جس نے مجھے پیدا کیا تو وہ مجھے راہ دے گاوَالَّذِىۡ هُوَ يُطۡعِمُنِىۡ وَيَسۡقِيۡنِۙ
﴿۷۹﴾اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہےوَاِذَا مَرِضۡتُ فَهُوَ يَشۡفِيۡنِ ۙ
﴿۸۰﴾اور جب میں بیمار ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہےوَالَّذِىۡ يُمِيۡتُنِىۡ ثُمَّ يُحۡيِيۡنِۙ
﴿۸۱﴾اور وہ مجھے وفات دے گا پھر مجھے زندہ کرے گاوَالَّذِىۡۤ اَطۡمَعُ اَنۡ يَّغۡفِرَ لِىۡ خَطِٓیْــَٔـتِىۡ يَوۡمَ الدِّيۡنِ ؕ
﴿۸۲﴾اور وہ جس کی مجھے آس لگی ہے کہ میری خطائیں قیامت کے دن بخشے گارَبِّ هَبۡ لِىۡ حُكۡمًا وَّاَلۡحِقۡنِىۡ بِالصّٰلِحِيۡنَۙ
﴿۸۳﴾اے میرے رب مجھے حکم عطا کر اور مجھے ان سے ملادے جو تیرے قرب خاص کے سزاوار ہیںوَاجۡعَلْ لِّىۡ لِسَانَ صِدۡقٍ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ
﴿۸۴﴾اور میری سچی ناموری رکھ پچھلوں میںوَاجۡعَلۡنِىۡ مِنۡ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيۡمِۙ
﴿۸۵﴾اور مجھے ان میں کر جو چین کے باغوں کے وارث ہیںوَاغۡفِرۡ لِاَبِىۡۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّيۡنَۙ
﴿۸۶﴾اور میرے باپ کو بخش دے بیشک وہ گمراہ،وَلَا تُخۡزِنِىۡ يَوۡمَ يُبۡعَثُوۡنَۙ
﴿۸۷﴾اور مجھے رسوا نہ کرنا جس دن سب اٹھائے جائیں گےيَوۡمَ لَا يَنۡفَعُ مَالٌ وَّلَا بَنُوۡنَۙ
﴿۸۸﴾جس دن نہ مال کام آئے گا نہ بیٹے،اِلَّا مَنۡ اَتَى اللّٰهَ بِقَلۡبٍ سَلِيۡمٍؕ
﴿۸۹﴾مگر وہ جو اللہ کے حضور حاضر ہوا سلامت دل لے کروَاُزۡلِفَتِ الۡجَـنَّةُ لِلۡمُتَّقِيۡنَۙ
﴿۹۰﴾اور قریب لائی جائے گی جنت پرہیزگاروں کے لیےوَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِلۡغٰوِيۡنَۙ
﴿۹۱﴾اور ظاہر کی جائے گی دوزخ گمراہوں کے لیے،وَقِيۡلَ لَهُمۡ اَيۡنَمَا كُنۡتُمۡ تَعۡبُدُوۡنَۙ
﴿۹۲﴾اور ان سے کہا جائے گا کہاں ہیں وہ جن کو تم پوجتے تھے،مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِؕ هَلۡ يَنۡصُرُوۡنَكُمۡ اَوۡ يَنۡتَصِرُوۡنَؕ
﴿۹۳﴾اللہ کے سوا، کیا وہ تمہاری مدد کریں گے یا بدلہ لیں گے،فَكُبۡكِبُوۡا فِيۡهَا هُمۡ وَالۡغَاوٗنَۙ
﴿۹۴﴾تو اوندھا دیے گئے جہنم میں وہ اور سب گمراہوَجُنُوۡدُ اِبۡلِيۡسَ اَجۡمَعُوۡنَؕ
﴿۹۵﴾اور ابلیس کے لشکر سارےقَالُوۡا وَهُمۡ فِيۡهَا يَخۡتَصِمُوۡنَۙ
﴿۹۶﴾کہیں گے اور وہ اس میں باہم جھگڑے ہوں گے،تَاللّٰهِ اِنۡ كُنَّا لَفِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍۙ
﴿۹۷﴾اللہ کی قسم بیشک ہم کھلی گمراہی میں تھے،اِذۡ نُسَوِّيۡكُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
﴿۹۸﴾جبکہ انہیں رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے،وَمَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الۡمُجۡرِمُوۡنَ
﴿۹۹﴾اور ہمیں نہ بہکایا مگر مجرموں نےفَمَا لَـنَا مِنۡ شٰفِعِيۡنَۙ
﴿۱۰۰﴾تو اب ہمارا کوئی سفارشی نہیںوَلَا صَدِيۡقٍ حَمِيۡمٍ
﴿۱۰۱﴾اور نہ کوئی غم خوار دوستفَلَوۡ اَنَّ لَـنَا كَرَّةً فَنَكُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
﴿۱۰۲﴾تو کسی طرح ہمیں پھر جانا ہوتا کہ ہم مسلمان ہوجاتے،اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَّمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
﴿۱۰۳﴾بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت ایمان والے نہ تھے،وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
﴿۱۰۴﴾اور بیشک تمہارا رب وہی عزت والا مہربان ہے،كَذَّبَتۡ قَوۡمُ نُوۡحِ ۨالۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ
﴿۱۰۵﴾نوح کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایااِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ نُوۡحٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ
﴿۱۰۶﴾جبکہ ان سے ان کے ہم قوم نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیںاِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ
﴿۱۰۷﴾بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا بھیجا ہوا امین ہوںفَاتَّقُوۡا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ
﴿۱۰۸﴾تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانووَمَاۤ اَسۡـــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۚ
﴿۱۰۹﴾اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے،فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ ؕ
﴿۱۱۰﴾تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،قَالُوۡۤا اَنُؤۡمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الۡاَرۡذَلُوۡنَؕ
﴿۱۱۱﴾بولے کیا ہم تم پر ایمان لے آئیں اور تمہارے ساتھ کمینےہوئےہیںقَالَ وَمَا عِلۡمِىۡ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَۚ
﴿۱۱۲﴾فرمایا مجھے کیا خبر ان کے کام کیا ہیںاِنۡ حِسَابُهُمۡ اِلَّا عَلٰى رَبِّىۡ لَوۡ تَشۡعُرُوۡنَۚ
﴿۱۱۳﴾ان کا حساب تو میرے رب ہی پر ہے اگر تمہیں حِس ہووَمَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَۚ
﴿۱۱۴﴾اور میں مسلمانوں کو دور کرنے والا نہیںاِنۡ اَنَا اِلَّا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌؕ
﴿۱۱۵﴾میں تو نہیں مگر صاف ڈر سنانے والاقَالُوۡا لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهِ يٰـنُوۡحُ لَـتَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمَرۡجُوۡمِيۡنَؕ
﴿۱۱۶﴾بولے اے نوح! اگر تم باز نہ آئے تو ضرور سنگسار کیے جاؤ گےقَالَ رَبِّ اِنَّ قَوۡمِىۡ كَذَّبُوۡنِ ۖۚ
﴿۱۱۷﴾عرض کی اے میرے رب میری قوم نے مجھے جھٹلایافَافۡتَحۡ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَهُمۡ فَتۡحًا وَّنَجِّنِىۡ وَمَنۡ مَّعِىَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
﴿۱۱۸﴾تو مجھ میں اور ان میں پورا فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے ساتھ والے مسلمانوں کو نجات دےفَاَنۡجَيۡنٰهُ وَمَنۡ مَّعَهٗ فِى الۡـفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۚ
﴿۱۱۹﴾تو ہم نے بچالیا اسے اور اس کے ساتھ والوں کو بھری ہوئی کشتی میںثُمَّ اَغۡرَقۡنَا بَعۡدُ الۡبٰقِيۡنَؕ
﴿۱۲۰﴾پھر اس کے بعد ہم نے باقیوں کو ڈبو دیا،اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاَيَةً ؕ وَّمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
﴿۱۲۱﴾بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے،وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
﴿۱۲۲﴾اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے،كَذَّبَتۡ عَادُ اۨلۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖ ۚ
﴿۱۲۳﴾عاد نے رسولوں کو جھٹلایااِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ هُوۡدٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ
﴿۱۲۴﴾جبکہ ان سے ان کے ہم قوم ہود نے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں،اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ
﴿۱۲۵﴾بیشک میں تمہارے لیے امانتدار رسول ہوں،فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ ۚ
﴿۱۲۶﴾تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،وَمَاۤ اَسۡــَٔـلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ؕ
﴿۱۲۷﴾اور میں تم سے اس پر کچھ اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب،اَتَبۡنُوۡنَ بِكُلِّ رِيۡعٍ اٰيَةً تَعۡبَثُوۡنَۙ
﴿۱۲۸﴾کیا ہر بلندی پر ایک نشان بناتے ہو راہ گیروں سے ہنسنے کووَتَتَّخِذُوۡنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمۡ تَخۡلُدُوۡنَۚ
﴿۱۲۹﴾اور مضبوط محل چنتے ہو اس امید پر کہ تم ہمیشہ رہوگےوَاِذَا بَطَشۡتُمۡ بَطَشۡتُمۡ جَبَّارِيۡنَۚ
﴿۱۳۰﴾اور جب کسی پر گرفت کرتے ہو تو بڑی بیدردی سے گرفت کرتے ہوفَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ ۚ
﴿۱۳۱﴾تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،وَاتَّقُوۡا الَّذِىۡۤ اَمَدَّكُمۡ بِمَا تَعۡلَمُوۡنَۚ
﴿۱۳۲﴾اور اس سے ڈرو جس نے تمہاری مدد کی ان چیزوں سے کہ تمہیں معلوم ہیںاَمَدَّكُمۡ بِاَنۡعَامٍ وَّبَنِيۡنَ ۚۙ
﴿۱۳۳﴾تمہاری مدد کی چوپایوں اور بیٹوں،وَجَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۚ
﴿۱۳۴﴾اور باغوں اور چشموں سے،اِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍؕ
﴿۱۳۵﴾بیشک مجھے تم پر ڈر ہے ایک بڑے دن کے عذاب کاقَالُوۡا سَوَآءٌ عَلَيۡنَاۤ اَوَعَظۡتَ اَمۡ لَمۡ تَكُنۡ مِّنَ الۡوٰعِظِيۡنَۙ
﴿۱۳۶﴾بولے ہمیں برابر ہے چاہے تم نصیحت کرو یا ناصحوں میں نہ ہواِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ
﴿۱۳۷﴾یہ تو نہیں مگر وہی اگلوں کی ریتوَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِيۡنَۚ
﴿۱۳۸﴾اور ہمیں عذاب ہونا نہیںفَكَذَّبُوۡهُ فَاَهۡلَـكۡنٰهُمۡؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاَيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
﴿۱۳۹﴾تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے انہیں بلاک کیا بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
﴿۱۴۰﴾اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے،كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ
﴿۱۴۱﴾ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا،اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ
﴿۱۴۲﴾جبکہ ان سے ان کے ہم قوم صا لح نے فرمایا کیا ڈرتے نہیں،اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ
﴿۱۴۳﴾بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں،فَاتَّقُوۡا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ
﴿۱۴۴﴾تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،وَمَاۤ اَسۡــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ
﴿۱۴۵﴾اور میں تم سے کچھ اس پر اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے،اَتُتۡرَكُوۡنَ فِىۡ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِيۡنَۙ
﴿۱۴۶﴾کیا تم یہاں کی نعمتوں میں چین سے چھوڑ دیے جاؤ گےفِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ
﴿۱۴۷﴾باغوں اور چشموں،وَّزُرُوۡعٍ وَّنَخۡلٍ طَلۡعُهَا هَضِيۡمٌۚ
﴿۱۴۸﴾اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا شگوفہ نرم نازک،وَتَـنۡحِتُوۡنَ مِنَ الۡجِبَالِ بُيُوۡتًا فٰرِهِيۡنَۚ
﴿۱۴۹﴾اور پہاڑوں میں سے گھر تراشتے ہو استادی سےفَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ
﴿۱۵۰﴾تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،وَلَا تُطِيۡعُوۡۤا اَمۡرَ الۡمُسۡرِفِيۡنَۙ
﴿۱۵۱﴾اور حد سے بڑھنے والوں کے کہنے پر نہ چلوالَّذِيۡنَ يُفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا يُصۡلِحُوۡنَ
﴿۱۵۲﴾وہ جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور بناؤ نہیں کرتےقَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِيۡنَۚ
﴿۱۵۳﴾بولے تم پر تو جادو ہوا ہےمَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُـنَا ۖۚ فَاۡتِ بِاٰيَةٍ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ
﴿۱۵۴﴾تم تو ہمیں جیسے آدمی ہو، تو کوئی نشانی لاؤ اگر سچے ہوقَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرۡبٌ وَّلَـكُمۡ شِرۡبُ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍۚ
﴿۱۵۵﴾فرمایا یہ ناقہ ہے ایک دن اس کے پینے کی باری اور ایک معین دن تمہاری باری،وَلَا تَمَسُّوۡهَا بِسُوۡٓءٍ فَيَاۡخُذَكُمۡ عَذَابُ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ
﴿۱۵۶﴾اور اسے برائی کے ساتھ نہ چھوؤ کہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آلے گافَعَقَرُوۡهَا فَاَصۡبَحُوۡا نٰدِمِيۡنَۙ
﴿۱۵۷﴾اس پر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں پھر صبح کو پچھتاتے رہ گئےفَاَخَذَهُمُ الۡعَذَابُؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
﴿۱۵۸﴾تو انہیں عذاب نے آلیا بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
﴿۱۵۹﴾اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے،كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوۡطٍ اۨلۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖ ۚ
﴿۱۶۰﴾لوط کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا،اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ لُوۡطٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ
﴿۱۶۱﴾جب کہ ان سے ان کے ہم قوم لوط نے فرمایا کیا تم نہیں ڈرتے،اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ
﴿۱۶۲﴾بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں،فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ
﴿۱۶۳﴾تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،وَمَاۤ اَسۡــَٔـلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ؕ
﴿۱۶۴﴾اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جان کا رب ہے،اَتَاۡتُوۡنَ الذُّكۡرَانَ مِنَ الۡعٰلَمِيۡنَۙ
﴿۱۶۵﴾کیا مخلوق میں مردوں سے بدفعلی کرتے ہووَتَذَرُوۡنَ مَا خَلَقَ لَـكُمۡ رَبُّكُمۡ مِّنۡ اَزۡوَاجِكُمۡؕ بَلۡ اَنۡـتُمۡ قَوۡمٌ عٰدُوۡنَ
﴿۱۶۶﴾اور چھوڑتے ہو وہ جو تمہارے لیے تمہارے رب نے جوروئیں بنائیں، بلکہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہوقَالُوۡا لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهِ يٰلُوۡطُ لَـتَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُخۡرَجِيۡنَ
﴿۱۶۷﴾بولے اے لوط! اگر تم باز نہ آئے تو ضرور نکال دیے جاؤ گےقَالَ اِنِّىۡ لِعَمَلِكُمۡ مِّنَ الۡقَالِيۡنَؕ
﴿۱۶۸﴾فرمایا میں تمہارے کام سے بیزار ہوںرَبِّ نَجِّنِىۡ وَاَهۡلِىۡ مِمَّا يَعۡمَلُوۡنَ
﴿۱۶۹﴾اے میرے رب! مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کے کام سے بچافَنَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۙ
﴿۱۷۰﴾تو ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشیاِلَّا عَجُوۡزًا فِى الۡغٰبِرِيۡنَۚ
﴿۱۷۱﴾مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئیثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَۚ
﴿۱۷۲﴾پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کردیا،وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ مَّطَرًاۚ فَسَآءَ مَطَرُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ
﴿۱۷۳﴾اور ہم نے ان پر ایک برساؤ برسایا تو کیا ہی برا برساؤ تھا ڈرائے گئیوں کا،اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاَيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
﴿۱۷۴﴾بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
﴿۱۷۵﴾اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے،كَذَّبَ اَصۡحٰبُ لْئَيۡكَةِ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ
﴿۱۷۶﴾بن والوں نے رسولوں کو جھٹلایااِذۡ قَالَ لَهُمۡ شُعَيۡبٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ
﴿۱۷۷﴾جب ان سے شعیب نے فرمایا کیا ڈرتے نہیں،اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ
﴿۱۷۸﴾بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں،فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ
﴿۱۷۹﴾تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،وَمَاۤ اَسۡـَٔـــلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ؕ
﴿۱۸۰﴾اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہےاَوۡفُوا الۡـكَيۡلَ وَلَا تَكُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُخۡسِرِيۡنَۚ
﴿۱۸۱﴾ناپ پورا کرو اور گھٹانے والوں میں نہ ہووَزِنُوۡا بِالۡقِسۡطَاسِ الۡمُسۡتَقِيۡمِۚ
﴿۱۸۲﴾اور سیدھی ترازو سے تولو،وَلَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تَعۡثَوۡا فِى الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِيۡنَۚ
﴿۱۸۳﴾اور لوگوں کی چیزیں کم کرکے نہ دو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرووَاتَّقُوا الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ وَالۡجِـبِلَّةَ الۡاَوَّلِيۡنَؕ
﴿۱۸۴﴾اور اس سے ڈرو جس نے تم کو پیدا کیا اور اگلی مخلوق کو،قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِيۡنَۙ
﴿۱۸۵﴾بولے تم پر جادو ہوا ہے،وَمَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُـنَا وَاِنۡ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الۡكٰذِبِيۡنَۚ
﴿۱۸۶﴾تم تو نہیں مگر ہم جیسے آدمی اور بیشک ہم تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں،فَاَسۡقِطۡ عَلَيۡنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَؕ
﴿۱۸۷﴾تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو اگر تم سچے ہوقَالَ رَبِّىۡۤ اَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ
﴿۱۸۸﴾فرمایا میرا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے کوتک (کرتوت) ہیںفَكَذَّبُوۡهُ فَاَخَذَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمِ الظُّلَّةِؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ
﴿۱۸۹﴾تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں شامیانے والے دن کے عذاب نے آلیا، بیشک وہ بڑے دن کا عذاب تھااِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاَيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
﴿۱۹۰﴾بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
﴿۱۹۱﴾اور بیشک تمہارار ب ہی عزت والا مہربان ہے،وَاِنَّهٗ لَـتَنۡزِيۡلُ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ
﴿۱۹۲﴾اور بیشک یہ قرآن رب العالمین کا اتارا ہوا ہے،نَزَلَ بِهِ الرُّوۡحُ الۡاَمِيۡنُۙ
﴿۱۹۳﴾اسے روح الا مین لے کر اتراعَلٰى قَلۡبِكَ لِتَكُوۡنَ مِنَ الۡمُنۡذِرِيۡنَۙ
﴿۱۹۴﴾تمہارے دل پر کہ تم ڈر سناؤ،بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّ مُّبِيۡنٍؕ
﴿۱۹۵﴾روشن عربی زبان میں،وَاِنَّهٗ لَفِىۡ زُبُرِ الۡاَوَّلِيۡنَ
﴿۱۹۶﴾اور بیشک اس کا چرچا اگلی کتابوں میں ہےاَوَلَمۡ يَكُنۡ لَّهُمۡ اٰيَةً اَنۡ يَّعۡلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَؕ
﴿۱۹۷﴾اور کیا یہ ان کے لیے نشانی نہ تھی کہ اس نبی کو جانتے ہیں بنی اسرائیل کے عالموَلَوۡ نَزَّلۡنٰهُ عَلٰى بَعۡضِ الۡاَعۡجَمِيۡنَۙ
﴿۱۹۸﴾اور اگر ہم اسے کسی غیر عربی شخص پر اتارتے،فَقَرَاَهٗ عَلَيۡهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ مُؤۡمِنِيۡنَؕ
﴿۱۹۹﴾کہ وہ انہیں پڑھ کر سناتا جب بھی اس پر ایمان نہ لاتےكَذٰلِكَ سَلَكۡنٰهُ فِىۡ قُلُوۡبِ الۡمُجۡرِمِيۡنَؕ
﴿۲۰۰﴾ہم نے یونہی جھٹلانا پیرا دیا ہے مجرموں کے دلوں میںلَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖ حَتّٰى يَرَوُا الۡعَذَابَ الۡاَلِيۡمَۙ
﴿۲۰۱﴾وہ اس پر ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ دیکھیں دردناک عذاب،فَيَاۡتِيَهُمۡ بَغۡتَةً وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَۙ
﴿۲۰۲﴾تو وہ اچانک ان پر آجائے گا اور انہیں خبر نہ ہوگی،فَيَـقُوۡلُوۡا هَلۡ نَحۡنُ مُنۡظَرُوۡنَؕ
﴿۲۰۳﴾تو کہیں گے کیا ہمیں کچھ مہلت ملے گیاَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنَ
﴿۲۰۴﴾تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں،اَفَرَءَيۡتَ اِنۡ مَّتَّعۡنٰهُمۡ سِنِيۡنَۙ
﴿۲۰۵﴾بھلا دیکھو تو اگر کچھ برس ہم انہیں برتنے دیںثُمَّ جَآءَهُمۡ مَّا كَانُوۡا يُوۡعَدُوۡنَۙ
﴿۲۰۶﴾پھر آئے ان پر جس کا وہ وعدہ دیے جاتے ہیںمَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يُمَتَّعُوۡنَؕ
﴿۲۰۷﴾تو کیا کام آئے گا ان کے وہ جو برتتے تھےوَمَاۤ اَهۡلَكۡنَا مِنۡ قَرۡيَةٍ اِلَّا لَهَا مُنۡذِرُوۡنَ ۛ ۖ
﴿۲۰۸﴾اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہ کی جسے ڈر سنانے والے نہ ہوں،ذِكۡرٰىۛ وَمَا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ
﴿۲۰۹﴾نصیحت کے لیے، اور ہم ظلم نہیں کرتےوَمَا تَنَزَّلَتۡ بِهِ الشَّيٰطِيۡنُ
﴿۲۱۰﴾او راس قرآن کو لے کر شیطان نہ اترےوَمَا يَنۡۢبَغِىۡ لَهُمۡ وَمَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَؕ
﴿۲۱۱﴾اور وہ اس قابل نہیں اور نہ وہ ایسا کرسکتے ہیںاِنَّهُمۡ عَنِ السَّمۡعِ لَمَعۡزُوۡلُوۡنَؕ
﴿۲۱۲﴾وہ تو سننے کی جگہ سے دور کردیے گئے ہیںفَلَا تَدۡعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوۡنَ مِنَ الۡمُعَذَّبِيۡنَۚ
﴿۲۱۳﴾تو اللہ کے سوا دوسرا خدا نہ پوج کہ تجھ پر عذاب ہوگا،وَاَنۡذِرۡ عَشِيۡرَتَكَ الۡاَقۡرَبِيۡنَۙ
﴿۲۱۴﴾اور اے محبوب! اپنے قریب تر رشتہ داروں کو ڈراؤوَاخۡفِضۡ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَۚ
﴿۲۱۵﴾اور اپنی رحمت کا بازو بچھاؤ اپنے پیرو مسلمانوں کے لیےفَاِنۡ عَصَوۡكَ فَقُلۡ اِنِّىۡ بَرِىۡٓءٌ مِّمَّا تَعۡمَلُوۡنَۚ
﴿۲۱۶﴾تو اگر وہ تمہارا حکم نہ مانیں تو فرمادو میں تمہارے کاموں سے بے علاقہ ہوں،وَتَوَكَّلۡ عَلَى الۡعَزِيۡزِ الرَّحِيۡمِۙ
﴿۲۱۷﴾اور اس پر بھروسہ کرو جو عزت والا مہر والا ہےالَّذِىۡ يَرٰٮكَ حِيۡنَ تَقُوۡمُۙ
﴿۲۱۸﴾جو تمہیں دیکھتا ہے جب تم کھڑے ہوتے ہووَتَقَلُّبَكَ فِى السّٰجِدِيۡنَ
﴿۲۱۹﴾اور نمازیوں میں تمہارے دورے کواِنَّهٗ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ
﴿۲۲۰﴾بیشک وہی سنتا جانتا ہےهَلۡ اُنَبِّئُكُمۡ عَلٰى مَنۡ تَنَزَّلُ الشَّيٰـطِيۡنُؕ
﴿۲۲۱﴾کیا میں تمہیں بتادوں کہ کس پر اترتے ہیں شیطان،تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيۡمٍۙ
﴿۲۲۲﴾اترتے ہیں بڑے بہتان والے گناہگار پريُّلۡقُوۡنَ السَّمۡعَ وَاَكۡثَرُهُمۡ كٰذِبُوۡنَؕ
﴿۲۲۳﴾شیطان اپنی سنی ہوئی ان پر ڈالتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہیںوَالشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ الۡغَاوٗنَؕ
﴿۲۲۴﴾اور شاعروں کی پیرو ی گمراہ کرتے ہیںاَلَمۡ تَرَ اَنَّهُمۡ فِىۡ كُلِّ وَادٍ يَّهِيۡمُوۡنَۙ
﴿۲۲۵﴾کیا تم نے نہ دیکھا کہ وہ ہر نالے میں سرگرداں پھرتے ہیںوَاَنَّهُمۡ يَقُوۡلُوۡنَ مَا لَا يَفۡعَلُوۡنَۙ
﴿۲۲۶﴾اور وہ کہتے ہیں جو نہیں کرتےاِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِيۡرًا وَّانْتَصَرُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا ظُلِمُوۡا ؕ وَسَيَـعۡلَمُ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَىَّ مُنۡقَلَبٍ يَّـنۡقَلِبُوۡنَ
﴿۲۲۷﴾مگر وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور بکثرت اللہ کی یاد کی اور بدلہ لیا بعد اس کے کہ ان پر ظلم ہوا اور اب جاننا چاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے