بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِاللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والاوَالصّٰٓفّٰتِ صَفًّا ۙ
﴿۱﴾قسم ان کی کہ باقاعدہ صف باندھیںفَالزّٰجِرٰتِ زَجۡرًا ۙ
﴿۲﴾پھر ان کی کہ جھڑک کر چلائیںفَالتّٰلِيٰتِ ذِكۡرًا ۙ
﴿۳﴾پھر ان جماعتوں کی، کہ قرآن پڑھیں،اِنَّ اِلٰهَكُمۡ لَوَاحِدٌ ؕ
﴿۴﴾بیشک تمہارا معبود ضرور ایک ہے،رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَرَبُّ الۡمَشَارِقِ ؕ
﴿۵﴾مالک آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور مالک مشرقوں کااِنَّا زَيَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِزِيۡنَةِ اۨلۡكَوَاكِبِۙ
﴿۶﴾اور بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کو تاروں کے سنگھار سے آراستہ کیا،وَحِفۡظًا مِّنۡ كُلِّ شَيۡطٰنٍ مَّارِدٍۚ
﴿۷﴾اور نگاہ رکھنے کو ہر شیطان سرکش سےلَّا يَسَّمَّعُوۡنَ اِلَى الۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰى وَيُقۡذَفُوۡنَ مِنۡ كُلِّ جَانِبٍۖ
﴿۸﴾عالم بالا کی طرف کان نہیں لگاسکتے اور ان پر ہر طرف سے مار پھینک ہوتی ہےدُحُوۡرًا وَّلَهُمۡ عَذَابٌ وَّاصِبٌ ۙ
﴿۹﴾انہیں بھگانے کو اور ان کے لیے ہمیشہ کا عذاب،اِلَّا مَنۡ خَطِفَ الۡخَطۡفَةَ فَاَتۡبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ
﴿۱۰﴾مگر جو ایک آدھ بار اُچک لے چلا تو روشن انگار اس کے پیچھے لگا،فَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَهُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمۡ مَّنۡ خَلَقۡنَاؕ اِنَّا خَلَقۡنٰهُمۡ مِّنۡ طِيۡنٍ لَّازِبٍ
﴿۱۱﴾تو ان سے پوچھو کیا ان کی پیدائش زیادہ مضبوط ہے یا ہماری اور مخلوق آسمانوں اور فرشتوں وغیرہ کی بیشک ہم نے ان کو چپکتی مٹی سے بنایابَلۡ عَجِبۡتَ وَيَسۡخَرُوۡنَ
﴿۱۲﴾بلکہ تمہیں اچنبھا آیا اور وہ ہنسی کرتے ہیںوَاِذَا ذُكِّرُوۡا لَا يَذۡكُرُوۡنَ
﴿۱۳﴾اور سمجھائے نہیں سمجھتے،وَاِذَا رَاَوۡا اٰيَةً يَّسۡتَسۡخِرُوۡنَ
﴿۱۴﴾اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں ٹھٹھا کرتے ہیں،وَقَالُوۡۤا اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ ۖۚ
﴿۱۵﴾اور کہتے ہیں یہ تو نہیں مگر کھلا جادو،ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُـنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ
﴿۱۶﴾کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے کیا ہم ضرور اٹھائے جائیں گے،اَوَ اٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَؕ
﴿۱۷﴾اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھیقُلۡ نَعَمۡ وَاَنۡـتُمۡ دٰخِرُوۡنَۚ
﴿۱۸﴾تم فرماؤ ہاں یوں کہ ذلیل ہو کے،فَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ
﴿۱۹﴾تو وہ تو ایک ہی جھڑک ہے جبھی وہ دیکھنے لگیں گے،وَقَالُوۡا يٰوَيۡلَنَا هٰذَا يَوۡمُ الدِّيۡنِ
﴿۲۰﴾اور کہیں گے ہائے ہماری خرابی ان سے کہا جائے گا یہ انصاف کا دن ہےهٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ
﴿۲۱﴾یہ ہے وہ فیصلے کا دن جسے تم جھٹلاتے تھےاُحۡشُرُوا الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا وَاَزۡوَاجَهُمۡ وَمَا كَانُوۡا يَعۡبُدُوۡنَۙ
﴿۲۲﴾ہانکو ظالموں اور ان کے جوڑوں کو اور جو کچھ وہ پوجتے تھے،مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ فَاهۡدُوۡهُمۡ اِلٰى صِرَاطِ الۡجَحِيۡمِ
﴿۲۳﴾اللہ کے سوا، ان سب کو ہانکو راہِ دوزخ کی طرف،وَقِفُوۡهُمۡ اِنَّهُمۡ مَّسْـُٔـوۡلُوۡنَۙ
﴿۲۴﴾اور انہیں ٹھہراؤ ان سے پوچھنا ہےمَا لَـكُمۡ لَا تَنَاصَرُوۡنَ
﴿۲۵﴾تمہیں کیا ہوا ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتےبَلۡ هُمُ الۡيَوۡمَ مُسۡتَسۡلِمُوۡنَ
﴿۲۶﴾بلکہ وہ آج گردن ڈالے ہیںوَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ
﴿۲۷﴾اور ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا آپس میں پوچھتے ہوئے،قَالُوۡۤا اِنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ تَاۡتُوۡنَنَا عَنِ الۡيَمِيۡنِ
﴿۲۸﴾بولے تم ہمارے دہنی طرف سے بہکانے آتے تھےقَالُوۡا بَلْ لَّمۡ تَكُوۡنُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَۚ
﴿۲۹﴾جواب دیں گے تم خود ہی ایمان نہ رکھتے تھےوَمَا كَانَ لَنَا عَلَيۡكُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنِۚ بَلۡ كُنۡتُمۡ قَوۡمًا طٰغِيۡنَ
﴿۳۰﴾اور ہمارا تم پر کچھ قابو نہ تھا بلکہ تم سرکش لوگ تھے،فَحَقَّ عَلَيۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَآ ۖ اِنَّا لَذَآٮِٕقُوۡنَ
﴿۳۱﴾تو ثابت ہوگئی ہم پر ہمارے رب کی بات ہمیں ضرور چکھنا ہےفَاَغۡوَيۡنٰكُمۡ اِنَّا كُنَّا غٰوِيۡنَ
﴿۳۲﴾تو ہم نے تمہیں گمراہ کیا کہ ہم خود گمراہ تھے،فَاِنَّهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ فِى الۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُوۡنَ
﴿۳۳﴾تو اس دن وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہیںاِنَّا كَذٰلِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ
﴿۳۴﴾مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں،اِنَّهُمۡ كَانُوۡۤا اِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُۙ يَسۡتَكۡبِرُوۡنَۙ
﴿۳۵﴾بیشک جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اونچی کھینچتے (تکبر کرتے) تھےوَيَقُوۡلُوۡنَ اَٮِٕنَّا لَتٰرِكُوۡۤا اٰلِهَـتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجۡـنُوۡنٍ ؕ
﴿۳۶﴾اور کہتے تھے کیا ہم اپنے خداؤں کو چھوڑدیں ایک دیوانہ شاعر کے کہنے سےبَلۡ جَآءَ بِالۡحَقِّ وَصَدَّقَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ
﴿۳۷﴾بلکہ وہ تو حق لائے ہیں اور انہوں نے رسولوں کی تصدیق فرمائیاِنَّكُمۡ لَذَآٮِٕقُوا الۡعَذَابِ الۡاَلِيۡمِۚ
﴿۳۸﴾بیشک تمہیں ضرور دکھ کی مار چکھنی ہے،وَمَا تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَۙ
﴿۳۹﴾تو تمہیں بدلہ نہ ملے گا مگر اپنے کیے کااِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ
﴿۴۰﴾مگر جو اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہیںاُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ رِزۡقٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ
﴿۴۱﴾ان کے لیے وہ روزی ہے جو ہمارے علم میں ہیں،فَوَاكِهُۚ وَهُمۡ مُّكۡرَمُوۡنَۙ
﴿۴۲﴾میوے اور ان کی عزت ہوگی،فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِۙ
﴿۴۳﴾چین کے باغوں میں،عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَ
﴿۴۴﴾تختوں پر ہوں گے آمنے سامنےيُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۢ ۙ
﴿۴۵﴾ان پر دورہ ہوگا نگاہ کے سامنے بہتی شراب کے جام کابَيۡضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيۡنَ ۖۚ
﴿۴۶﴾سفید رنگ پینے والوں کے لیے لذتلَا فِيۡهَا غَوۡلٌ وَّلَا هُمۡ عَنۡهَا يُنۡزَفُوۡنَ
﴿۴۷﴾نہ اس میں خمار ہے اور نہ اس سے ان کا سَر پِھرےوَعِنۡدَهُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ عِيۡنٌۙ
﴿۴۸﴾اور ان کے پاس ہیں جو شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں گیكَاَنَّهُنَّ بَيۡضٌ مَّكۡنُوۡنٌ
﴿۴۹﴾بڑی آنکھوں والیاں گویا وہ انڈے ہیں پوشیدہ رکھے ہوئےفَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ
﴿۵۰﴾تو ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئےقَالَ قَآٮِٕلٌ مِّنۡهُمۡ اِنِّىۡ كَانَ لِىۡ قَرِيۡنٌۙ
﴿۵۱﴾ان میں سے کہنے والا بولا میرا ایک ہمنشین تھايَقُوۡلُ اَءِنَّكَ لَمِنَ الۡمُصَدِّقِيۡنَ
﴿۵۲﴾مجھ سے کہا کرتا کیا تم اسے سچ مانتے ہوءَاِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِيۡنُوۡنَ
﴿۵۳﴾کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں جزا سزا دی جائے گیقَالَ هَلۡ اَنۡتُمۡ مُّطَّلِعُوۡنَ
﴿۵۴﴾کہا کیا تم جھانک کر دیکھو گےفَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِىۡ سَوَآءِ الۡجَحِيۡمِ
﴿۵۵﴾پھر جھانکا تو اسے بیچ بھڑکتی آگ میں دیکھاقَالَ تَاللّٰهِ اِنۡ كِدْتَّ لَـتُرۡدِيۡنِۙ
﴿۵۶﴾کہا خدا کی قسم قریب تھا کہ تو مجھے ہلاک کردےوَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّىۡ لَـكُنۡتُ مِنَ الۡمُحۡضَرِيۡنَ
﴿۵۷﴾اور میرا رب فضل نہ کرے تو ضرور میں بھی پکڑ کر حاضر کیا جاتااَفَمَا نَحۡنُ بِمَيِّتِيۡنَۙ
﴿۵۸﴾تو کیا ہمیں مرنا نہیں،اِلَّا مَوۡتَتَـنَا الۡاُوۡلٰى وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِيۡنَ
﴿۵۹﴾مگر ہماری پہلی موت اور ہم پر عذاب نہ ہوگااِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ
﴿۶۰﴾بیشک یہی بڑی کامیابی ہے،لِمِثۡلِ هٰذَا فَلۡيَعۡمَلِ الۡعٰمِلُوۡنَ
﴿۶۱﴾ایسی ہی بات کے لیے کامیوں کو کام کرنا چاہیے،اَذٰ لِكَ خَيۡرٌ نُّزُلًا اَمۡ شَجَرَةُ الزَّقُّوۡمِ
﴿۶۲﴾تو یہ مہمانی بھلی یا تھوہڑ کا پیڑاِنَّا جَعَلۡنٰهَا فِتۡنَةً لِّلظّٰلِمِيۡنَ
﴿۶۳﴾بیشک ہم نے اسے ظالموں کی جانچ کیا ہےاِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخۡرُجُ فِىۡۤ اَصۡلِ الۡجَحِيۡمِۙ
﴿۶۴﴾بیشک وہ ایک پیڑ ہے کہ جہنم کی جڑ میں نکلتا ہےطَلۡعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوۡسُ الشَّيٰطِيۡنِ
﴿۶۵﴾اس کا شگوفہ جیسے دیووں کے سر فَاِنَّهُمۡ لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡهَا فَمٰلِــُٔــوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَ ؕ
﴿۶۶﴾پھر بیشک وہ اس میں سے کھائیں گے پھر اس سے پیٹ بھریں گے،ثُمَّ اِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبًا مِّنۡ حَمِيۡمٍۚ
﴿۶۷﴾پھر بیشک ان کے لیے اس پر کھولتے پانی کی ملونی (ملاوٹ) ہےثُمَّ اِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَا۟اِلَى الۡجَحِيۡمِ
﴿۶۸﴾پھر ان کی بازگشت ضرور بھڑکتی آگ کی طرف ہےاِنَّهُمۡ اَلۡفَوۡا اٰبَآءَهُمۡ ضَآلِّيۡنَۙ
﴿۶۹﴾بیشک انہوں نے اپنے باپ دادا گمراہ پائے،فَهُمۡ عَلٰٓى اٰثٰرِهِمۡ يُهۡرَعُوۡنَ
﴿۷۰﴾تو وہ انہیں کے نشان قدم پر دوڑے جاتے ہیںوَلَـقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ اَكۡثَرُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ
﴿۷۱﴾اور بیشک ان سے پہلے بہت سے اگلے گمراہ ہوئےوَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا فِيۡهِمۡ مُّنۡذِرِيۡنَ
﴿۷۲﴾اور بیشک ہم نے ان میں ڈر سنانے والے بھیجےفَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُنۡذَرِيۡنَۙ
﴿۷۳﴾تو دیکھو ڈرائے گیوں کا کیسا انجام ہوااِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ
﴿۷۴﴾مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندےوَلَقَدۡ نَادٰٮنَا نُوۡحٌ فَلَنِعۡمَ الۡمُجِيۡبُوۡنَ ۖ
﴿۷۵﴾اور بیشک ہمیں نوح نے پکارا تو ہم کیا ہی اچھے قبول فرمانے والےوَنَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗ مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ ۖ
﴿۷۶﴾اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی تکلیف سے نجات دی،وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهٗ هُمُ الۡبٰقِيۡنَ ۖ
﴿۷۷﴾اور ہم نے اسی کی اولاد باقی رکھیوَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَ ۖ
﴿۷۸﴾اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھیسَلٰمٌ عَلٰى نُوۡحٍ فِى الۡعٰلَمِيۡنَ
﴿۷۹﴾نوح پر سلام ہو جہاں والوں میںاِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ
﴿۸۰﴾بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
﴿۸۱﴾بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے،ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ
﴿۸۲﴾پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیاوَاِنَّ مِنۡ شِيۡعَتِهٖ لَاِبۡرٰهِيۡمَۘ
﴿۸۳﴾اور بیشک اسی کے گروہ سے ابراہیم ہےاِذۡ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلۡبٍ سَلِيۡمٍ
﴿۸۴﴾جبکہ اپنے رب کے پاس حاضر ہوا غیر سے سلامت دل لے کراِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَاذَا تَعۡبُدُوۡنَۚ
﴿۸۵﴾جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا تم کیا پوجتے ہو،اَٮِٕفۡكًا اٰلِهَةً دُوۡنَ اللّٰهِ تُرِيۡدُوۡنَؕ
﴿۸۶﴾کیا بہتان سے اللہ کے سوا اور خدا چاہتے ہو،فَمَا ظَنُّكُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
﴿۸۷﴾تو تمہارا کیا گمان سے رب العالمین پرفَنَظَرَ نَظۡرَةً فِى النُّجُوۡمِۙ
﴿۸۸﴾پھر اس نے ایک نگاہ ستاروں کو دیکھافَقَالَ اِنِّىۡ سَقِيۡمٌ
﴿۸۹﴾پھر کہا میں بیمار ہونے والا ہوںفَتَوَلَّوۡا عَنۡهُ مُدۡبِرِيۡنَ
﴿۹۰﴾تو وہ اس پر پیٹھ دے کر پھر گئےفَرَاغَ اِلٰٓى اٰلِهَتِهِمۡ فَقَالَ اَلَا تَاۡكُلُوۡنَۚ
﴿۹۱﴾پھر ان کے خداؤں کی طرف چھپ کر چلا تو کہا کیا تم نہیں کھاتےمَا لَـكُمۡ لَا تَنۡطِقُوۡنَ
﴿۹۲﴾تمہیں کیا ہوا کہ نہیں بولتےفَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبًۢا بِالۡيَمِيۡنِ
﴿۹۳﴾تو لوگوں کی نظر بچا کر انہیں دہنے ہاتھ سے مارنے لگافَاَقۡبَلُوۡۤا اِلَيۡهِ يَزِفُّوۡنَ
﴿۹۴﴾تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے آئےقَالَ اَتَعۡبُدُوۡنَ مَا تَنۡحِتُوۡنَۙ
﴿۹۵﴾فرمایا کیا اپنے ہاتھ کے تراشوں کو پوجتے ہو،وَاللّٰهُ خَلَقَكُمۡ وَمَا تَعۡمَلُوۡنَ
﴿۹۶﴾اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے اعمال کوقَالُوا ابۡنُوۡا لَهٗ بُنۡيَانًا فَاَلۡقُوۡهُ فِى الۡجَحِيۡمِ
﴿۹۷﴾بولے اس کے لیے ایک عمارت چنو پھر اسے بھڑکتی آگ میں ڈال دو،فَاَرَادُوۡا بِهٖ كَيۡدًا فَجَعَلۡنٰهُمُ الۡاَسۡفَلِيۡنَ
﴿۹۸﴾تو انہوں نے اس پر داؤں چلنا (فریب کرنا) چاہا ہم نے انہیں نیچا دکھایاوَقَالَ اِنِّىۡ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّىۡ سَيَهۡدِيۡنِ
﴿۹۹﴾اور کہا میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں اب وہ مجھے راہ دے گارَبِّ هَبۡ لِىۡ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ
﴿۱۰۰﴾الٰہی مجھے لائق اولاد دے،فَبَشَّرۡنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِيۡمٍ
﴿۱۰۱﴾تو ہم نے اسے خوشخبری سنائی ایک عقل مند لڑکے کی،فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعۡىَ قَالَ يٰبُنَىَّ اِنِّىۡۤ اَرٰى فِى الۡمَنَامِ اَنِّىۡۤ اَذۡبَحُكَ فَانْظُرۡ مَاذَا تَرٰىؕ قَالَ يٰۤاَبَتِ افۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُ سَتَجِدُنِىۡۤ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِيۡنَ
﴿۱۰۲﴾پھر جب وہ اس کے ساتھ کام کے قابل ہوگیا کہا اے میرے بیٹے میں نے خواب دیکھا میں تجھے ذبح کرتا ہوں اب تو دیکھ تیری کیا رائے ہے کہا اے میرے باپ کی جیئے جس بات کا آپ کو حکم ہوتا ہے، خدا نے چاہتا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابر پائیں گے،فَلَمَّاۤ اَسۡلَمَا وَتَلَّهٗ لِلۡجَبِيۡنِۚ
﴿۱۰۳﴾تو جب ان دونوں نے ہمارے حکم پر گردن رکھی اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹایا اس وقت کا حال نہ پوچھوَنَادَيۡنٰهُ اَنۡ يّٰۤاِبۡرٰهِيۡمُۙ
﴿۱۰۴﴾اور ہم نے اسے ندائی فرمائی کہ اے ابراہیم،قَدۡ صَدَّقۡتَ الرُّءۡيَا ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ
﴿۱۰۵﴾بیشک تو نے خواب سچ کردکھایا ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡبَلٰٓؤُا الۡمُبِيۡنُ
﴿۱۰۶﴾بیشک یہ روشن جانچ تھی،وَفَدَيۡنٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيۡمٍ
﴿۱۰۷﴾اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے کر اسے بچالیاوَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۖ
﴿۱۰۸﴾اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی،سَلٰمٌ عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَ
﴿۱۰۹﴾سلام ہو ابراہیم پركَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ
﴿۱۱۰﴾ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
﴿۱۱۱﴾بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں،وَبَشَّرۡنٰهُ بِاِسۡحٰقَ نَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ
﴿۱۱۲﴾اور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحاق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا نبی ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میںوَبٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلٰٓى اِسۡحٰقَؕ وَمِنۡ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفۡسِهٖ مُبِيۡنٌ
﴿۱۱۳﴾اور ہم نے برکت اتاری اس پر اور اسحاق پر اور ان کی اولاد میں کوئی اچھا کام کرنے والا اور کوئی اپنی جان پر صریح ظلم کرنے والاوَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَۚ
﴿۱۱۴﴾اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان فرمایاوَنَجَّيۡنٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِۚ
﴿۱۱۵﴾اور انہیں اور ان کی قوم کو بڑی سختی سے نجات بخشیوَنَصَرۡنٰهُمۡ فَكَانُوۡا هُمُ الۡغٰلِبِيۡنَۚ
﴿۱۱۶﴾اور ان کی ہم نے مدد فرمائی تو وہی غالب ہوئےوَاٰتَيۡنٰهُمَا الۡكِتٰبَ الۡمُسۡتَبِيۡنَۚ
﴿۱۱۷﴾اور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائیوَهَدَيۡنٰهُمَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِيۡمَۚ
﴿۱۱۸﴾اور ان کو سیدھی راہ دکھائی،وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ
﴿۱۱۹﴾اور پچھلوں میں ان کی تعریف باقی رکھی،سَلٰمٌ عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ
﴿۱۲۰﴾سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر،اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ
﴿۱۲۱﴾بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،اِنَّهُمَا مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
﴿۱۲۲﴾بیشک وہ دونوں ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں،وَاِنَّ اِلۡيَاسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ
﴿۱۲۳﴾اور بیشک الیاس پیغمبروں سے ہےاِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوۡنَ
﴿۱۲۴﴾جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیںاَتَدۡعُوۡنَ بَعۡلًا وَّتَذَرُوۡنَ اَحۡسَنَ الۡخٰلِقِيۡنَۙ
﴿۱۲۵﴾کیا بعل کو پوجتے ہو اور چھوڑتے ہو سب سے اچھا پیدا کرنے والے اللہ کو،اللّٰهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ اٰبَآٮِٕكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ
﴿۱۲۶﴾جو رب ہے تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کافَكَذَّبُوۡهُ فَاِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ
﴿۱۲۷﴾پھر انہو ں نے اسے جھٹلایا تو وہ ضرور پکڑے آئیں گےاِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ
﴿۱۲۸﴾مگر اللہ کے چنے ہوئے بندےوَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ
﴿۱۲۹﴾اور ہم نے پچھلوں میں اس کی ثنا باقی رکھی،سَلٰمٌ عَلٰٓى اِلۡ يَاسِيۡنَ
﴿۱۳۰﴾سلام ہو الیاس پر،اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ
﴿۱۳۱﴾بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
﴿۱۳۲﴾بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے،وَاِنَّ لُوۡطًا لَّمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ
﴿۱۳۳﴾اور بیشک لوط پیغمبروں میں ہے،اِذۡ نَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۙ
﴿۱۳۴﴾جبکہ ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی،اِلَّا عَجُوۡزًا فِى الۡغٰبِرِيۡنَ
﴿۱۳۵﴾مگر ایک بڑھیا کہ رہ جانے والوں میں ہوئیثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ
﴿۱۳۶﴾پھر دوسروں کو ہم نے ہلاک فرمادیاوَاِنَّكُمۡ لَتَمُرُّوۡنَ عَلَيۡهِمۡ مُّصۡبِحِيۡنَۙ
﴿۱۳۷﴾او ربیشک تم ان پر گزرتے ہو صبح کو،وَبِالَّيۡلِؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ
﴿۱۳۸﴾اور رات میں تو کیا تمہیں عقل نہیںوَاِنَّ يُوۡنُسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ
﴿۱۳۹﴾اور بیشک یونس پیغمبروں سے ہے،اِذۡ اَبَقَ اِلَى الۡفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۙ
﴿۱۴۰﴾جبکہ بھری کشتی کی طرف نکل گیافَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الۡمُدۡحَضِيۡنَۚ
﴿۱۴۱﴾تو قرعہ ڈالا تو ڈھکیلے ہوؤں میں ہوا،فَالۡتَقَمَهُ الۡحُوۡتُ وَهُوَ مُلِيۡمٌ
﴿۱۴۲﴾پھر اسے مچھلی نے نگل لیا اور وہ اپنے آپ کو ملامت کرتا تھافَلَوۡلَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الۡمُسَبِّحِيۡنَۙ
﴿۱۴۳﴾تو اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتالَلَبِثَ فِىۡ بَطۡنِهٖۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَۚ
﴿۱۴۴﴾ضرور اس کے پیٹ میں رہتا جس دن تک لوگ اٹھائے جائیں گےفَنَبَذۡنٰهُ بِالۡعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيۡمٌۚ
﴿۱۴۵﴾پھر ہم نے اسے میدان میں ڈال دیا اور وہ بیمار تھاوَاَنۡۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةً مِّنۡ يَّقۡطِيۡنٍۚ
﴿۱۴۶﴾اور ہم نے اس پر کدو کا پیڑ اگایاوَاَرۡسَلۡنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلۡفٍ اَوۡ يَزِيۡدُوۡنَۚ
﴿۱۴۷﴾اور ہم نے اسے لاکھ آدمیوں کی طرف بھیجا بلکہ زیادہ،فَاٰمَنُوۡا فَمَتَّعۡنٰهُمۡ اِلٰى حِيۡنٍؕ
﴿۱۴۸﴾تو وہ ایمان لے آئے تو ہم نے انہیں ایک وقت تک برتنے دیافَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَلِرَبِّكَ الۡبَنَاتُ وَلَهُمُ الۡبَنُوۡنَۙ
﴿۱۴۹﴾تو ان سے پوچھو کیا تمہارے رب کے لیے بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹےاَمۡ خَلَقۡنَا الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ اِنَاثًا وَّهُمۡ شٰهِدُوۡنَ
﴿۱۵۰﴾یا ہم نے ملائکہ کو عورتیں پیدا کیا اور وہ حاضر تھےاَلَاۤ اِنَّهُمۡ مِّنۡ اِفۡكِهِمۡ لَيَقُوۡلُوۡنَۙ
﴿۱۵۱﴾سنتے ہو بیشک وہ اپنے بہتان سے کہتے ہیں،وَلَدَ اللّٰهُۙ وَاِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ
﴿۱۵۲﴾کہ اللہ کی اولاد ہے اور بیشک وہ ضرور جھوٹے ہیں،اَصۡطَفَى الۡبَنَاتِ عَلَى الۡبَنِيۡنَؕ
﴿۱۵۳﴾کیا اس نے بیٹیاں پسند کیں بیٹے چھوڑ کر،مَا لَـكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَ
﴿۱۵۴﴾تمہیں کیا ہے، کیسا حکم لگاتے ہواَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَۚ
﴿۱۵۵﴾تو کیا دھیان نہیں کرتےاَمۡ لَـكُمۡ سُلۡطٰنٌ مُّبِيۡنٌۙ
﴿۱۵۶﴾یا تمہارے لیے کوئی کھلی سند ہے،فَاۡ تُوۡا بِكِتٰبِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
﴿۱۵۷﴾تو اپنی کتاب لاؤ اگر تم سچے ہو،وَجَعَلُوۡا بَيۡنَهٗ وَبَيۡنَ الۡجِنَّةِ نَسَبًا ؕ وَلَقَدۡ عَلِمَتِ الۡجِنَّةُ اِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ
﴿۱۵۸﴾اور اس میں اور جنوں میں رشتہ ٹھہرایا اور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ وہ ضرور حاضر لائے جائیں گےسُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوۡنَۙ
﴿۱۵۹﴾پاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے کہ یہ بتاتے ہیں،اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ
﴿۱۶۰﴾مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندےفَاِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُوۡنَۙ
﴿۱۶۱﴾تو تم اور جو کچھ تم اللہ کے سوا پوجتے ہومَاۤ اَنۡـتُمۡ عَلَيۡهِ بِفٰتِنِيۡنَۙ
﴿۱۶۲﴾تم اس کے خلاف کسی کو بہکانے والے نہیںاِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ الۡجَحِيۡمِ
﴿۱۶۳﴾مگر اسے جو بھڑکتی آگ میں جانے والا ہےوَمَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ
﴿۱۶۴﴾اور فرشتے کہتے ہیں ہم میں ہر ایک کا ایک مقام معلوم ہےوَّاِنَّا لَـنَحۡنُ الصَّآفُّوۡنَۚ
﴿۱۶۵﴾اور بیشک ہم پر پھیلائے حکم کے منتظر ہیں،وَاِنَّا لَـنَحۡنُ الۡمُسَبِّحُوۡنَ
﴿۱۶۶﴾اور بیشک ہم اس کی تسبیح کرنے والے ہیں،وَاِنۡ كَانُوۡا لَيَقُوۡلُوۡنَۙ
﴿۱۶۷﴾اور بیشک وہ کہتے تھےلَوۡ اَنَّ عِنۡدَنَا ذِكۡرًا مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ
﴿۱۶۸﴾اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت ہوتیلَـكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ
﴿۱۶۹﴾تو ضرور ہم اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہوتےفَكَفَرُوۡا بِهٖ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ
﴿۱۷۰﴾تو اس کے منکر ہوئے تو عنقریب جان لیں گےوَلَقَدۡ سَبَقَتۡ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ
﴿۱۷۱﴾اور بیشک ہمارا کلام گزر چکا ہے ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے،اِنَّهُمۡ لَهُمُ الۡمَنۡصُوۡرُوۡنَ
﴿۱۷۲﴾کہ بیشک انہیں کی مدد ہوگی،وَاِنَّ جُنۡدَنَا لَهُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ
﴿۱۷۳﴾اور بیشک ہمارا ہی لشکر غالب آئے گا،فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ
﴿۱۷۴﴾تو ایک وقت تم ان سے منہ پھیر لووَاَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ
﴿۱۷۵﴾اور انہیں دیکھتے رہو کہ عنقریب وہ دیکھیں گےاَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنَ
﴿۱۷۶﴾تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں،فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ
﴿۱۷۷﴾پھر جب اترے گا ان کے آنگن میں تو ڈرائے گیوں کی کیا ہی بری صبح ہوگی،وَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ
﴿۱۷۸﴾اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرلو،وَّاَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ
﴿۱۷۹﴾اور انتظار کرو کہ وہ عنقریب دیکھیں گے،سُبۡحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوۡنَۚ
﴿۱۸۰﴾پاکی ہے تمہارے رب کو عزت والے رب کو ان کی باتوں سےوَسَلٰمٌ عَلَى الۡمُرۡسَلِيۡنَۚ
﴿۱۸۱﴾اور سلام ہے پیغمبروں پروَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
﴿۱۸۲﴾اور سب خوبیاں اللہ کو سارے جہاں کا رب ہے،