بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِاللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والاعَمَّ يَتَسَآءَلُوۡنَۚ
﴿۱﴾یہ آپس میں کاہے کی پوچھ گچھ کررہے ہیںعَنِ النَّبَاِ الۡعَظِيۡمِۙ
﴿۲﴾بڑی خبر کیالَّذِىۡ هُمۡ فِيۡهِ مُخۡتَلِفُوۡنَؕ
﴿۳﴾جس میں وہ کئی راہ ہیںكَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَۙ
﴿۴﴾ہاں ہاں اب جائیں گے،ثُمَّ كَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَ
﴿۵﴾پھر ہاں ہاں جان جائیں گےاَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ مِهٰدًا ۙ
﴿۶﴾کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہ کیاوَّالۡجِبَالَ اَوۡتَادًا ۙ
﴿۷﴾اور پہاڑوں کو میخیںوَّخَلَقۡنٰكُمۡ اَزۡوَاجًا ۙ
﴿۸﴾اور تمہیں جوڑے بنایاوَّجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتًا ۙ
﴿۹﴾اور تمہاری نیند کو آرام کیاوَّجَعَلۡنَا الَّيۡلَ لِبَاسًا ۙ
﴿۱۰﴾اور رات کو پردہ پوش کیاوَّجَعَلۡنَا النَّهَارَ مَعَاشًا
﴿۱۱﴾اور دن کو روزگار کے لیے بنایاوَّبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعًا شِدَادًا ۙ
﴿۱۲﴾اور تمہارے اوپر سات مضبوط چنائیاں چنیں (تعمیر کیں)وَّجَعَلۡنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا ۙ
﴿۱۳﴾اور ان میں ایک نہایت چمکتا چراغ رکھاوَّاَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡمُعۡصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا ۙ
﴿۱۴﴾اور پھر بدلیوں سے زور کا پانی اتارا،لِّـنُخۡرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًا ۙ
﴿۱۵﴾کہ اس سے پیدا فرمائیں اناج اور سبزہ،وَّجَنّٰتٍ اَلۡفَافًا ؕ
﴿۱۶﴾اور گھنے باغاِنَّ يَوۡمَ الۡفَصۡلِ كَانَ مِيۡقَاتًا ۙ
﴿۱۷﴾بیشک فیصلہ کا دن ٹھہرا ہوا وقت ہے،يَّوۡمَ يُنۡفَخُ فِى الصُّوۡرِ فَتَاۡتُوۡنَ اَفۡوَاجًا ۙ
﴿۱۸﴾جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم چلے آؤ گے فوجوں کی فوجیں،وَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ اَبۡوَابًا ۙ
﴿۱۹﴾اور آسمان کھولا جائے گا کہ دروازے ہوجائے گاوَّسُيِّرَتِ الۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًا ؕ
﴿۲۰﴾اور پہاڑ چلائے جائیں گے کہ ہوجائیں گے جیسے چمکتا ریتا دور سے پانی کا دھوکا دیتا،اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادًا ۙ
﴿۲۱﴾بیشک جہنم تاک میں ہے،لِّلطّٰغِيۡنَ مَاٰبًا ۙ
﴿۲۲﴾سرکشوں کا ٹھکانا،لّٰبِثِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَحۡقَابًا ۚ
﴿۲۳﴾اس میں قرنوں (مدتوں) رہیں گےلَا يَذُوۡقُوۡنَ فِيۡهَا بَرۡدًا وَّلَا شَرَابًا ۙ
﴿۲۴﴾اس میں کسی طرح کی ٹھنڈک کا مزہ نہ پائیں گے اور نہ کچھ پینے کو،اِلَّا حَمِيۡمًا وَّغَسَّاقًا ۙ
﴿۲۵﴾مگر کھولتا پانی اور دوزخیوں کا جلتا پیپ،جَزَآءً وِّفَاقًا ؕ
﴿۲۶﴾جیسے کو تیسا بدلہاِنَّهُمۡ كَانُوۡا لَا يَرۡجُوۡنَ حِسَابًا ۙ
﴿۲۷﴾بیشک انہیں حساب کا خوف نہ تھاوَّكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا كِذَّابًا ؕ
﴿۲۸﴾اور انہوں نے ہماری آیتیں حد بھر جھٹلائیں،وَكُلَّ شَىۡءٍ اَحۡصَيۡنٰهُ كِتٰبًا ۙ
﴿۲۹﴾اور ہم نے ہر چیز لکھ کر شمار کر رکھی ہےفَذُوۡقُوۡا فَلَنۡ نَّزِيۡدَكُمۡ اِلَّا عَذَابًا
﴿۳۰﴾اب چکھو کہ ہم تمہیں نہ بڑھائیں گے مگر عذاب،اِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ مَفَازًا ۙ
﴿۳۱﴾بیشک ڈر والوں کو کامیابی کی جگہ ہےحَدَآٮِٕقَ وَاَعۡنَابًا ۙ
﴿۳۲﴾باغ ہیں اور انگور،وَّكَوَاعِبَ اَتۡرَابًا ۙ
﴿۳۳﴾اور اٹھتے جوبن والیاں ایک عمر کی،وَّكَاۡسًا دِهَاقًا ؕ
﴿۳۴﴾اور چھلکتا جاملَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَـغۡوًا وَّلَا كِذّٰبًا ۚ
﴿۳۵﴾جس میں نہ کوئی بیہودہ بات سنیں نہ جھٹلاناجَزَآءً مِّنۡ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا ۙ
﴿۳۶﴾صلہ تمہارے رب کی طرف سے نہایت کافی عطا،رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا الرَّحۡمٰنِ لَا يَمۡلِكُوۡنَ مِنۡهُ خِطَابًا ۚ
﴿۳۷﴾وہ جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے رحمن کہ اس سے بات کرنے کا اختیار نہ رکھیں گےيَوۡمَ يَقُوۡمُ الرُّوۡحُ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ صَفًّا ؕۙ لَّا يَتَكَلَّمُوۡنَ اِلَّا مَنۡ اَذِنَ لَهُ الرَّحۡمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا
﴿۳۸﴾جس دن جبریل کھڑا ہوگا اور سب فرشتے پرا باندھے (صفیں بنائے) کوئی نہ بول سکے گا مگر جسے رحمن نے اذن دیا اور اس نے ٹھیک بات کہیذٰلِكَ الۡيَوۡمُ الۡحَـقُّ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا
﴿۳۹﴾وہ سچا دن ہے اب جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ بنالےاِنَّاۤ اَنۡذَرۡنٰـكُمۡ عَذَابًا قَرِيۡبًا ۖۚ يَّوۡمَ يَنۡظُرُ الۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدٰهُ وَيَقُوۡلُ الۡـكٰفِرُ يٰلَيۡتَنِىۡ كُنۡتُ تُرٰبًا
﴿۴۰﴾ہم تمہیں ایک عذاب سے ڈراتے ہیں کہ نزدیک آگیا جس دن آدمی دیکھے گا جو کچھ اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور کافر کہے گا ہائے میں کسی طرح خاک ہوجاتا