بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا وَالضُّحٰىۙ‏ ‏ ﴿۱﴾ چاشت کی قسم وَالَّيۡلِ ‏ اِذَا ‏ سَجٰىۙ ‏ ﴿۲﴾ اور رات کی جب پردہ ڈالے مَا ‏ وَدَّعَكَ ‏ رَبُّكَ ‏ وَمَا ‏ قَلٰىؕ‏ ‏ ﴿۳﴾ کہ تمہیں تمہارے رب نے نہ چھوڑا، اور نہ مکروہ جانا، وَلَـلۡاٰخِرَةُ ‏ خَيۡرٌ ‏ لَّكَ ‏ مِنَ ‏ الۡاُوۡلٰىؕ‏ ‏ ﴿۴﴾ اور بیشک پچھلی تمہارے لیے پہلی سے بہتر ہے وَلَسَوۡفَ ‏ يُعۡطِيۡكَ ‏ رَبُّكَ ‏ فَتَرۡضٰىؕ ‏ ﴿۵﴾ اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے اَلَمۡ ‏ يَجِدۡكَ ‏ يَتِيۡمًا ‏ فَاٰوٰى‏ ‏ ﴿۶﴾ کیا اس نے تمہیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی وَوَجَدَكَ ‏ ضَآلًّا ‏ فَهَدٰى‏ ‏ ﴿۷﴾ اور تمہیں اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تو اپنی طرف راہ دی وَوَجَدَكَ ‏ عَآٮِٕلًا ‏ فَاَغۡنٰىؕ‏ ‏ ﴿۸﴾ اور تمہیں حاجت مند پایا پھر غنی کردیا فَاَمَّا ‏ الۡيَتِيۡمَ ‏ فَلَا ‏ تَقۡهَرۡؕ‏ ‏ ﴿۹﴾ تو یتیم پر دباؤ نہ ڈالو وَاَمَّا ‏ السَّآٮِٕلَ ‏ فَلَا ‏ تَنۡهَرۡؕ ‏ ﴿۱۰﴾ اور منگتا کو نہ جھڑکو وَاَمَّا ‏ بِنِعۡمَةِ ‏ رَبِّكَ ‏ فَحَدِّثۡ‏ ‏ ﴿۱۱﴾ اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو