اخلاقِ حسنہ

جناب عرفان خلیلی صاحب (صفی پوری)

آپﷺ بالوں کا خیال رکھتے تھے

رسول اللہﷺ  کے بال بکھرے ہوئے اور پریشان نہیں رہتے تھے کہ جنھیں دیکھ کر وحشت پیدا ہو۔ آپﷺ ان میں اکثر تیل ڈالا کرتے تھے اور کنگھا فرماتے تھے۔آخر زمانہ میں آپﷺ مانگ بھی نکالنے لگے تھے۔ آپﷺ کی داڑھی کے بال بھی پریشان نہیں رہتے تھے بلکہ ان میں بھی آپ کنگھی کرتے تھے۔

 

        ایک بار آپﷺ نے ایک شخص کے بال بہت پریشان دیکھے تو فرمایا کہ اس سے اتنا بھی نہیں ہوسکتا کہ بالوں کو درست کر لے۔

 

        آپﷺ دانتوں کی صفائی کا بھی بہت خیال رکھتے تھے۔ پنچوقتہ وضو کرتے ہوئے آپ مسواک ضرور فرماتے تھے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ "مسواک منہ کی صفائی اور پروردگار کی خوشنودی ہے۔"

 

ہر برائی کو دیا دیس نکالا جس نے

ڈگمگاتے ہوئے انساں کو سنبھالا جس نے

آدمیت کو نئے طرز پہ ڈھالا جس نے

کر دیا مشرق و مغرب میں اجالا جس نے

اسی انسان کو محبوبِ خدا کہتے ہیں

نام سنتے ہیں تو سب صل علی کہتے ہیں

        (ماہرالقادری)

٭٭٭