آپ یہاں قرآن میں موجود الفاظ کا اردو یا انگریزی تراجم با آسانی ٹائپ کر کہ تلاش کر سکتے ہیں اور عربی لفظ کوکمپیوٹر کے ماؤس سے کلک یا ٹچ اسکرین موبائل پر انلگلی سے دبا کر تلاش کر سکتے ہیں۔
آپ یہاں پڑھنے کے لیے پارہ منتخب کر سکتے ہیں۔
آپ یہاں پڑھنے کے لئے سورۃ بھی منتخب کر سکتے ہیں۔ اور یہ بھی جان سکتے ہیں کے کون سی سورۃ مکی ہیں اور کون سی مدنی۔
آپ یہاں اُردو میں موجود چھ عدد ترجمے اور انگریزی میں موجود چار عدد تراجم کو علیحدہ علیحدہ یا ایک ساتھ بھی منتخب کر کے پڑھ سکتے ہیں۔ اس سے آپ کو مختلف مکتبہ فکر (مذاہب) کے علماء کے ترجموں میں موجود فرق (اگر کہیں ہے تو) بہت واضح طور پر نظر آئے گا۔
آپ یہاں پانچ عدد دنیا کے بہترین قاریوں کی آواز میں قرآت کی سماعت کر سکتے ہیں۔ پہلے قاری کا انتخاب کریں اور پھر ہر آیت کے آخر میں موجود اسپیکر کے آئی کون کو دبا کر قرآت کی سماعت کریں۔
آپ قرآن مجید کے اس حصےمیں موجود تراجم میں آپ اردو یا انگریزی لفظ یا الفاظ با آسانی تلاش کر سکتیں ہیں۔
آپ یہاں موجود کسی بھی آیت اور اس کے ترجمے کو آپ مکمل طور پر یا جزوی طور پر سوشل میڈیا پر محض ایک کلک کے زریعے شیئر کر سکتے ہیں۔ جن سماجی ویب سائٹ پر آپ شیئر کر سکتے ہیں ان میں سے مشہو ر کے نام یہ ہیں: فیس بک، وہاٹس ایپ، ٹوئٹر، لنکڈ اِن اور گوگل پلس وغیرہ شامل ہیں۔ مکمل لسٹ مندرجہ ذیل ہے:
اس حصے میں ہم نے تفسیر القرآن کی تین مشہور کتب یعنی احسن البیان، تفہیم القرآن اور تفسیر ابن کثیر شامل کی ہیں۔
یہاں آپ کسی بھی ایک کتاب میں سورۃ کے حساب سے تفسیر کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔
یہاں تلاش کی سہولت نہیں دی گئی کیونکہ یہاں آیت کے حساب سے تفسیر الگ الگ موجود نہیں۔ اس وجہ سے اگر تلاش کے نتیجے میں پوری سورۃ سامنے آجائے تو پھر تلاش کا مقصد ہی فوت ہو جاتاہے۔
یہاں آپ احادیث نبوی ﷺ (صحاح ستہ) کے تراجم اردو میں پڑھ بھی سکتے ہیں اور ساتھ ہی کسی بھی لفظ کو دو مرتبہ ماؤس سے کلک کر کے اسے تمام احادیث میں تلاش بھی کر سکتے ہیں۔
قرآن والے حصے کی بنسبت یہاں آپ کی تلاش مندرجہ ذیل تین طریقوں سے ہو سکتی ہے:
قرآن کی طرح کوئی ایک لفظ یا ایک سے زائد الفاط لکھ کر تلاش کریں۔
حدیث نبوی ﷺ کے عنوان سے تلاش کریں
حدیث نبوی ﷺ کے نمبر سے تلاش کریں
چونکہ یہ حصہ قدر ِمختصر ہے اس لئے یہاں آپ صرف عنوان کو کلک کر کے اسے پڑھ سکتے ہیں۔
یہاں تلاش کی سہولت میسر نہیں۔
لیکن آپ (تلاش ) والے حصے میں جا کر وہاں سے بھی سیرت النبی ﷺ میں کوئی بھی لفظ تلاش کر سکتے ہیں۔
یعنی تلاش: یہاں پر آپ کسی ایک حصے یا بیک وقت قرآن کریم، احادیث نبوی ﷺ اور سیرت النبی ﷺ میں موجود اردو کا کو کوئی ایک یا الفاظ تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ وہ گراں قدر سہولت ہے جو اردو میں کہیں میسر نہیں۔
یعنی رابطہ: یہاں پہنچ کر آپ اس ویب سائٹ کے خالق جناب زبیر زیشان کو ای میل بھیج سکتے ہیں۔
یعنی مدد: یہاں اپ اس سائٹ کے استعمال کے بارے میں ہدایات جان سکتے ہیں۔
یعنی معلومات: اس حصے میں آپ اس سائٹ کی وجہ تخلیق اور اس کو بنانے والے کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
سوال: کسی بھی لفظ یا الفاظ کو تلاش کرنے کا کیا طریقہ کار ہے؟
جواب:کسی ایک لفظ یا کئی الفاظ کو تلاش کرنے کے تین بنیادی طریقے ہیں:
1-آپ اسکرین پر موجود اردو کی بورڈ کے ذریعے اپنا لفظ یا الفاظ تحریر کر سکتے ہیں۔ لفظ تحریر کرنے کے بعد آپ تلاش (magnifying glass) کا آئی کون دبائیں گے تو اس لفظ کو پورے قرآن میں تلاش کیا جائے گا
2-آپ اپنے کمپیوٹر یا موبائل ڈیوائس کا اپنا کی بورڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ کمپیوٹر یا موبائل ڈیوائس کا اپنا کی بورڈ اگر آپ استعمال کریں گے تو وہ انگریزی صوتی نشان (PHONETIC-ALPHABET) کے حساب سے کام کرے گا۔ یعنی اگر آپ N کا بٹن دبائیں گے تو 'ن' کا حرف لکھا جائے گا۔ اگر E دبائیں گے تو 'ع' اور اگر L دبائیں گے تو 'ل' لکھا جائے گا۔ یعنی اگر لفظ 'نعل' تلا ش کرنا ہو تو آپ کو اپنے کی بورڈ پر NEL کے بٹن دبانے پڑیں گے۔ اب اگر آپ تلاش (magnifying glass) کا آئکون دبائیں گے تو اس لفظ کو پورے قرآن میں تلاش کیا جائے گا۔
2- دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اسکرین پر موجود کسی لفظ کو اپنے ماوس سے کلک کر کے اسے تلاش کر سکتے ہیں یا اپنے ٹچ موبائل پر اپنی انگلی سے کسی لفظ کو دبا کر تلاش کر سکتے ہیں۔
3-آپ اپنے ماوس سے ایک یا ایک سے ذیادہ الفاظ کو ہائی لائٹ کر کے تلا ش کر سکتے ہیں۔
سوال: کیا میں اردو کے علاوہ عربی اور انگریزی لفظ یا الفاظ قرآن والے حصے میں تلاش کر سکتا ہوں؟
جواب: آپ انگریزی لفظ یا الفاظ لکھ کر قرآن کےانگریزی ترجمے میں تلاش کر سکتے ہیں۔ اور عربی لفظ (الفاظ) کلک یا ہائی لائٹ کر کےقرآن کے عربی متن میں تلاش کر سکتے ہیں۔
سوال: میں عربی لفظ لکھ کر تلاش کیوں نہیں کر سکتا؟
جواب:اعراب (زیر و زبر پیش جزم اور تشدید، وغیرہ) کی وجہ سے آپ قرآن میں اعراب کے ساتھ موجود الفاظ کو اسی طرح کہ جس طرح قران شریف میں لکھا ہے اگر لکھ سکتے ہیں تو تلاش بھی ہو سکتا ہے اور اگر بالکل ویسے ہی نہیں لکھ سکتے تو پھر اس لفظ کو تلاش بھی نہیں کر سکتے۔ بہتر یہی ہے کہ عربی کو کلک کر کے تلاش کریں۔
اس طرح کی سرچ کامطلب یہ ہے کہ اس کے نتیجے میں موجود مواد میں لفظ اللہ بھی ہو رسول بھی ہو اور مسلمان بھی ہو مگر ان تینوں الفاظ کا کسی ایک حدیث نبوی ﷺ یا آیت میں ہونا لازمی نہیں ہے۔ اس طریقے کی تلاش میں کوما لگانے کے بعد دوسرا لفظ الگ شمار ہوگا چاہے وہ دو الفاظ ہوں یا دس بھی زیادہ ہوں۔ (نوٹ: ہم نے صرف سمجھانے کی غرض سے رسول کے ساتھ ﷺ نہیں لکھا ہے)۔
سُورَةُ آل عِمرَان:(وہ وقت بھی یاد کرنے کے لائق ہے) جب تم لوگ دور بھاگے جاتے تھے اور کسی کو پیچھے پھر کر نہیں دیکھتے تھے اور رسول اللہ تم کو تمہارے پیچھے کھڑے بلا رہے تھے تو خدا نے تم کو غم پر غم پہنچایا تاکہ جو چیز تمہارے ہاتھ سے جاتی رہی یا جو مصیبت تم پر واقع ہوئی ہے اس سے تم اندوہ ناک نہ ہو اور خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے
سُورَةُ النِّسَاء :اور جواللہ اور اس کےرسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی حدوں سے نکل جائے گا اس کو اللہ دوزخ میں ڈالے گا جہاں وہ ہمیشہ رہے گا۔ اور اس کو ذلت کا عذاب ہوگا
سُورَةُ الفَاتِحَة: سب طرح کی تعریف اللہ ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
سورة البَقَرَة:اور جو کتاب میں نے (اپنے رسول محمدﷺ پر) نازل کی ہے جو تمہاری کتاب تورات کو سچا کہتی ہے، اس پر ایمان لاؤ اور اس سے منکرِ اول نہ بنو، اور میری آیتوں میں (تحریف کر کے) ان کے بدلے تھوڑی سی قیمت (یعنی دنیاوی منعفت) نہ حاصل کرو، اور مجھی سے خوف رکھو
سورة البَقَرَة:جو لوگ مسلمان ہیں یا یہودی یا عیسائی یا ستارہ پرست، (یعنی کوئی شخص کسی قوم و مذہب کا ہو) جو خدا اور روز قیامت پر ایمان لائے گا، اور نیک عمل کرے گا، تو ایسے لوگوں کو ان (کے اعمال) کا صلہ خدا کے ہاں ملے گا اور (قیامت کے دن) ان کو نہ کسی طرح کا خوف ہوگا اور نہ وہ غم ناک ہوں گے
کوٹیشن مارک کے ساتھ کوما لگا کر مختلف الفاظ کو تلاش کرنا جیسے:"اللہ، رسول، مسلمان"
اس طرح کی سرچ کامطلب یہ ہے کہ اس کے نتیجے میں موجود مواد میں لازمی طور پر تینوں الفاظ یعنی اللہ، رسول اورمسلمان شامل ہوں۔
سورة البَقَرَة: اللہ مسلمانوں کو اس حالت پر رکھنا نہیں چاہتا جس پر اب تم ہو جب تک کہ ناپاک کو پاک سے جدا نہ کر دے اور اللہ کا یہ طریقہ نہیں ہے کہ تمہیں غیب پر مطلع کر دے لیکن اللہ اپنے رسولوں میں جسے چاہے چن لیتا ہے سو تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور پرہیزگاری کرو تو تمہارے لیے بہت بڑا اجر ہے
سُورَةُ التّوبَة:اور کہہ دےکہ کام کیے جاؤ پھر عنقریب اللہ اور اس کا رسول اور مسلمان تمہارے کام کو دیکھ لیں گے اور عنقریب تم غائب اور حاضر کے جاننے والے کی طرف لوٹائے جاؤ گےپھر وہ تمہیں بتا دے گا جو کچھ تم کرتے تھے
سیدھا سیدھا اتنا جملہ لکھیں جو آپ نے کبھی کہیں پڑھا تھا مگر پوری بات آپ کے زہن میں نہیں ہے۔ مثال کے طور پر؛رسی سے
اس طریقے کی تلاش کے نتیجے میں جس حدیث میں یہ پورا جملہ لازمی ہوگا چاہے اس کے آگے پیچھے کوئی بھی متن موجود ہو وہ نکل کر سامنے آ جائے گا۔
5031: حافظ قرآن کی مثال رسی سے بندھے ہوئے اونٹ کے مالک جیسی ہے اور وہ اس کی نگرانی رکھے گا تو وہ اسے روک سکے گا ورنہ وہ رسی تڑوا کر بھاگ جائے گا۔
1470: ۔۔۔۔۔۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر کوئی شخص رسی سے لکڑیوں کا بوجھ باندھ کر اپنی پیٹھ پر جنگل سے اٹھا لائے (پھر انہیں بازار میں بیچ کر اپنا رزق حاصل کرے) تو وہ اس شخص سے بہتر ہے جو کسی کے پاس آ کر سوال کرے۔ پھر جس سے سوال کیا گیا ہے وہ اسے دے یا نہ دے۔
6783:۔۔۔۔۔۔ اللہ نے چور پر لعنت بھیجی کہ ایک انڈا چراتا ہے اور اس کا ہاتھ کاٹ لیا جاتا ہے، ایک رسی چراتا ہے اس کا ہاتھ کاٹ لیا جاتا ہے۔ اعمش نے کہا کہ لوگ خیال کرتے تھے کہ انڈے سے مراد لوہے کا انڈا ہے اور رسی سےمراد ایسی رسی سمجھتے تھے جو کئی درہم کی ہو۔
اگر وہی جملہ لکھیں جو آپ نے اوپر لکھا تھا مگر آپ چاہیں کہ ایسی حدیث مجھے چاہیے جس میں یہ جملہ یعنی رسی تو موجود ہو مگر لفظ انڈا اس میں کہیں نہ ہو تو پھر آپ اس طرح لکھیں گے:رسی سے -انڈا
اس طرح لکھنے سے جو نتیجہ آئے گا اس میں رسی سے والی احدیث نبوی ﷺ تو موجود ہوں گی مگر 6783 والی حدیث نبوی ﷺ جس میں انڈا لفظ ہے موجود نہیں ہو گی۔
5031: ۔۔۔۔۔۔ حافظ قرآن کی مثال رسی سے بندھے ہوئے اونٹ کے مالک جیسی ہے اور وہ اس کی نگرانی رکھے گا تو وہ اسے روک سکے گا ورنہ وہ رسی تڑوا کر بھاگ جائے گا۔
1470: ۔۔۔۔۔۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر کوئی شخص رسی سے لکڑیوں کا بوجھ باندھ کر اپنی پیٹھ پر جنگل سے اٹھا لائے (پھر انہیں بازار میں بیچ کر اپنا رزق حاصل کرے) تو وہ اس شخص سے بہتر ہے جو کسی کے پاس آ کر سوال کرے۔ پھر جس سے سوال کیا گیا ہے وہ اسے دے یا نہ دے۔