میں ہوں سرفرازصدیقی۔ میرا تعلق کراچی سےہے۔ میں 1988 سے اب تک الحمد للہ ایک بین الاقوامی ادارےسےمنسلک ہوں۔ میں اپنی نوکری کے سلسلے میں مشرق وسطیٰ اور یورپ کے کئی ممالک میں 18 سال تک مقیم رہا ہوں اور اب تک تقریباً 120ممالک کا سفر کر چکا ہوں۔ 2008 میں میری وطن واپسی ہوئی اور جب سے میں یہیں مقیم ہوں۔ مستقبل میں آگے کہیں اور جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اب میں اپنی بقایا زندگی پاکستان میں ہی گزاروں گا۔
اُردو میری قومی اور مادری زبان ہے اس لیے اس سے میری دلی وابستگی ہے۔ اور جب سے وطن واپس آیا ہوں اپنی تمام تر پیشہ ورانہ اور نجی مصروفیات کے باوجوداردو کی ترویج کے لیے گاہے بگاہے کچھ نہ کچھ کرتا رہتا ہوں۔ میری ویب سائٹ (Chuinda.com)اسی سلسلے کی
ایک کڑی ہے۔
اُردو ویب سائٹ کےعلاوہ میں نےاللہ کے فضل و کرم سے "اسلامی علوم" کے نام سے ایک ویب سائٹ بھی بنائی ہےجس کے ا
ندر سرچ کی بہت ہی بہترین سہولت موجود ہے۔ اس ویب سائٹ کی مدد سےایک ہی لفظ کوبیک وقت قرآن کےترجمے، صحاح ستہ کی احادیث مبارکہ ، تفاسیر اور سیرت النبیﷺمیں تلاش کرسکتےہیں۔ یہ یونی کوڈ میں
ہے اس لیےباآسانی اپنی تلاش کانتیجہ کسی دوسری جگہ ایکسپورٹ
کرسکتےہیں اور یہ اسلام کےتحقیقی کام میں بے حد مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔
2016 سے اب تک میں نےپاکستان کی لازوال خوبصورتی کوڈ رون کیمرےکی آنکھ سےقید کرکے تمام دنیا کودکھانےکا بیڑابھی شروع کیاہے اور اس کےحوالےسےمیں نےاپنے وطن کے طول عرض کا سفر کیا ہے۔ہرخوبصورت جگہ کی اپنےڈرون کیمرےسےویڈیو بنا کراسے خود ہی ایڈٹ کرکےیوٹیوب اور ایک اپنی سائٹ پریکجا کیاہے۔ یہاں تقریباً دو سو کےقریب ویڈیو موجودہیں جو یہاں کےعلاوہ آپ کوکہیں اور دیکھنےکونہیں ملیں گی.
اگر آپ Linkedinپر موجود میرا کارپوریٹ پروفائیل دیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں:
اگر آپ مجھے ای میل بھیجنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں:
میری تینوں ویب سائٹ کے خالق ایک بہت ہی باصلاحیت نوجوان زبیرزیشان ہیں۔ اگرکسی کواپنی کوئی عمدہ سی ویب سائٹ بنوانی ہو تو ان سے اس ای میل پتہ پررابطہ کریں۔
خیر اندیش،
سرفراز صدیقی