اس سائٹ کا مقصد بہت سادہ ہے یعنی اسلام کے بنیادی علوم (قرآن حکیم، صحیح احادیث اور سنت نبوی ﷺ) کے بارے میں دنیا بھر میں پھیلے تقریباً دس کروڑ اُردو بولنے اور سمجھنے والے لوگوں کے لئے ایک ایسا آسان پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے کہ جس کے ذریعے وہ باآسانی اور انتہائی سرعت کے ساتھ اپنے مقصد کی بات قرآن،صحیح ا حادیث نبوی ﷺ اور سیرت النبی ﷺ میں سے ڈھونڈ کر اپنے علم میں خاطر خواہ اضافہ کر سکیں۔
قرآن کا موضوع انسان ہے اور اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام پاک کے ذریعے بنی نوع انسان اور ایمان والوں سے براہ راست بات کی ہے۔
جب اللہ تعالیٰ نے یہ بہتر جانا کے وہ بلاواسطہ آپ سے اور مجھ سے بات کرے تو پھر ہمیں یہ بالکل زیب نہیں دیتا کے ہم اُس کی منشاء جاننے کے لئے ابتداء ہی میں کسی تیسرے شخص سے رجوع کریں۔
ایک عام انسان سے اللہ تعالیٰ یہی چاہتا ہے کہ وہ پہلے خود غور فرمائے اور جہاں کہیں اسے مشکل درپیش آئے وہ کسی علم والے سے رجوع کرے۔
انٹر نیٹ پر الحمدللہ اسلامی علوم بے تحاشہ موجود ہے مگر زیادہ تر کام انگریزی زبان کی ویب سائٹوں میں موجود ہے ۔ بد قسمتی سے اُردو زبان میں کہیں کوئی ایسی سائٹ نظر نہیں آتی جو ایک عام مسلمان یا دین اسلام کے طالب علم کو کوئی بھی موضوع تلاش کرنے میں آسانی فراہم کر سکے۔
اسی بات کو مد نظر رکھتے ہیں ہم نے دو سال پہلے اس ویب سائٹ کی تخلیق کا بیڑا اُٹھایا اور الحمد للہ اب اس کا "بیِٹا ورژن" لانچ کر دیا ہے۔
یہ ویب سائٹ زبیر زیشان صاحب نے تخلیق کی ہے جو کہ ایک بہت ہی ہونہار، با صلاحیت نوجوان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی محنتی اورلائق ویب ڈیزائنر ہیں۔
زبیر زیشان صاحب کی ای میل کا پتہ یہ ہے: zubairzeeshan@hotmail.com
اس سائٹ کی تعمیر میں تقریباً دو سال کی شب و روز کی محنت شامل ہے۔
اس ویب سائٹ میں اردو میں موجود کافی مواد "اردو کی برقی کتابیں" نامی ویب سائٹ سے لیا گیا ہےجس کا پتہ ہے:http://kitaben.urdulibrary.org
الحمد للہ ایک ہی وقت میں قرآن و حدیث و سنت نبوی ﷺ میں کوئی بھی لفظ یا الفاظ تلاش کرنے والی یہ واحد ویب سائٹ۔
چونکہ یہ سائٹ ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے اور اس کا مواد بھی ابھی مکمل طور پر جانچہ نہیں گیا ہے اس لئے اس کو ابھی "بیِٹا ورژن" کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یعنی محدود لوگوں کے ذریعے اس ویب سائٹ کی کارکردگی اور مواد کی جانچ پڑتال تقریباً ایک سال تک کروائی جائے گی۔ اس دوران اسے اچھی طرح جانچنے، پرکھنے اور اس کو بہتر بنانے کے بعد ان شاء اللہ عام لوگوں کے استعمال کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔