رسول اکرمﷺ عشا کی نماز سے پہلے کبھی نہ سوتے تھے اور نماز کے بعد سونے کی تیاری کرتے تھے۔ آپﷺ رات میں جلد سوتے اور جلد اٹھتے تھے۔ سونے سے پہلے آپﷺ بستر اچھی طرح جھاڑ لیتے تھے۔ بستر پر پہنچ کر آپﷺ قرآن پاک کا کچھ حصہ ضرور پڑھتے تھے۔ آپﷺ نے فرمایا "جو شخص سونے سے پہلےقرآن کی کوئی سورت پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے پاس ایک فرشتہ بھیجتا ہے جو جاگنے کے وقت تک اس کی حفاظت کرتا ہے"۔
جب آپﷺ سونے کا ارادہ فرماتے تو دایاں ہاتھ اپنے بائیں رخسار کے نیچے رکھ کر دائیں کروٹ پر لیٹتے۔ پَٹ یا بائیں کروٹ پر لیٹنے سے آپﷺ نے منع کیا اور فرمایا کہ اس طرح لیٹنا اللہ کو نا پسند ہے۔"
سونے سے پہلے آپ یہ دعا پڑھتے:۔
اللھم باسمک اموت واحییٰ۔
"اے اللہ! میں تیرے ہی نام سے مرتا ہوں اور تیرے ہی نام سے جیوں گا۔"
جب آپ نیند سے بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے:۔
الحمد للہ الذی احیانا بعدما اما تنا والیہ النشور۔
" ساری تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے ہمیں مرنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف جانا ہے۔"
٭٭٭