* دعا صرف اللہ سے مانگئے۔ ہماری حاجتیں صرف وہی پوری کر سکتا ہے۔
* دعا عبادت کا جوہر ہے اور عبادت کا حقدار صرف اللہ ہے۔
* جب آپﷺ بستر پر تشریف لے جاتے تو دونوں ہتھیلیوں کو جوڑ لیتے اور سورۂ اخلاص، الفلق، اور الناس پڑھ کر ان کو پھونکتے اور جسم پر جہاں تک ہوسکتا پھیر لیا کرتے تھے۔ ابتدا سر۔ چہرے اور جسم کے اگلے حصہ سے فرماتے۔ یہ عمل 3 بار فرماتے۔
* آپ کو جب پاخانہ جانا ہوتا تو جوتا اور ٹوپی پہن لیتے اور یہ دعا پڑھتے۔
اللھم انی اعوذبک من الخبث و الخبائث۔
"اے اللہ! میں گندگی اور گندی چیزوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں"۔
* جب پاخانہ سے نکلتے تو یہ دعا پڑھتے۔
غفرانک اللھم۔
"اے اللہ! تیری مغفرت چاہتا ہوں"
* آپ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر وضو شروع فرماتے۔
*وضو کرتے وقت یہ دعا پڑھتے۔
1۔ اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ واشھد ان محمداً عبدہ و رسولہ۔
"میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ محمدﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں۔"
2۔ اللھم اجعلنی من التوابین واجعلنی من المتطھرین۔
"اے اللہ مجھے بار بار توبہ کرنے والا اور پاکیزہ زندگی اختیار کرنے والا بنا دے۔"
٭٭٭
ٹائپنگ: عندلیب
ماخذ:
http://www.siratulhuda.com/forums/showthread.php/1474
تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید