بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِشروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہےوَالتِّيۡنِ وَالزَّيۡتُوۡنِۙ
﴿۱﴾انجیر کی قسم اور زیتون کیوَطُوۡرِ سِيۡنِيۡنَۙ
﴿۲﴾اور طور سینین کیوَهٰذَا الۡبَلَدِ الۡاَمِيۡنِۙ
﴿۳﴾اور اس امن والے شہر کیلَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡۤ اَحۡسَنِ تَقۡوِيۡمٍ
﴿۴﴾کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہےثُمَّ رَدَدۡنٰهُ اَسۡفَلَ سَافِلِيۡنَۙ
﴿۵﴾پھر (رفتہ رفتہ) اس (کی حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کر دیااِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍؕ
﴿۶﴾مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انکے لیے بےانتہا اجر ہےفَمَا يُكَذِّبُكَ بَعۡدُ بِالدِّيۡنِ
﴿۷﴾تو (اے آدم زاد) پھر تو جزا کے دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟اَلَيۡسَ اللّٰهُ بِاَحۡكَمِ الۡحٰكِمِيۡنَ
﴿۸﴾کیا اللہ سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟