اخلاقِ حسنہ

تحریر تحقیق و تخریج : ڈاکٹر مقبول احمد مکی

رسول مکرم ﷺ کی چھینک

عَنْ اَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ اَنَّ النَّبِيَّ ﷺ کَانَ إِذَا عَطَسَ غَطّٰی وَجْھَہٗ بِثَوْبِہٖ اَوْ یَدِہٖ ثُمَّ غَضَّ بِہَا صَوْتَہٗ۔ (ابوداود: ۵۰۲۹ والترمذي: ۲۷۴۵ من حدیث یحي القطان بہ وقال : ’’حسن صحیح‘‘۔ [السنۃ : ۳۳۴۶])

سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ جب چھینک لیتے تو اپنے چہرے کو اپنے کپڑے یا ہاتھ سے ڈھانپ لیتے پھر اپنی آواز آہستہ کر لیتے تھے۔

عَنْ اَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ : کَانَ رَسُوْلُ اللہِ ﷺ إِذَا عَطَسَ خَمَّرَ وَجْھَہٗ وَخَفَضَ صَوْتَہٗ۔

(وللحدیث شواھد عند الحمیدي (۱۱۶۰) وغیرہ وانظر الحدیث السابق )

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب چھینک لیتے تو آپ اپنا چہرہ ڈھانپ لیتے تھے اور آواز آہستہ کر لیتے تھے۔