بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ بنام خدائے رحمن رحیم اَلۡحَمۡدُ ‏ لِلّٰهِ ‏ رَبِّ ‏ الۡعٰلَمِيۡنَۙ‏ ‏ ﴿۱﴾ ثنائے کامل اللہ کے لیے ہے جو سارے جہان کا پروردگار ہے۔ الرَّحۡمٰنِ ‏ الرَّحِيۡمِۙ‏ ‏ ﴿۲﴾ جو رحمن و رحیم ہے۔ مٰلِكِ ‏ يَوۡمِ ‏ الدِّيۡنِؕ‏ ‏ ﴿۳﴾ روز جزاء کا مالک ہے۔ اِيَّاكَ ‏ نَعۡبُدُ ‏ وَاِيَّاكَ ‏ نَسۡتَعِيۡنُؕ‏ ‏ ﴿۴﴾ ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ اِهۡدِنَا ‏ الصِّرَاطَ ‏ الۡمُسۡتَقِيۡمَۙ‏ ‏ ﴿۵﴾ ہمیں سیدھے راستے کی ہدایت فرما۔ صِرَاطَ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اَنۡعَمۡتَ ‏ عَلَيۡهِمۡ ۙ ‏ ﴿۶﴾ ان لوگوں کے راستے کی جن پر تو نے انعام فرمایا، غَيۡرِ ‏ الۡمَغۡضُوۡبِ ‏ عَلَيۡهِمۡ ‏ وَلَا ‏ الضَّآلِّيۡنَ‏ ‏ ﴿۷﴾ جن پر نہ غضب کیا گیا نہ ہی (وہ) گمراہ ہونے والے ہیں۔