بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ " شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے " (متر جم:جالندہری صاحب) " شروع اللہ کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے " (متر جم:احمد علی صاحب) " اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا " (متر جم:احمد رضا خان صاحب) " اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے " (متر جم:ابوالاعلی مودودی صاحب) " اللہ کے نام سےشروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانےوالا ہے " (متر جم:طاہر القادری صاحب) " بنام خدائے رحمن رحیم " (متر جم:شیخ محسن علی نجفی صاحب) " شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔ " (مترجم :شاہ عبدالقادر صاحب) اَلۡحَمۡدُ ‏ لِلّٰهِ ‏ رَبِّ ‏ الۡعٰلَمِيۡنَۙ‏ ‏ ﴿۱﴾ " سب طرح کی تعریف اللہ ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے" (متر جم:جالندہری صاحب) " سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا پالنے والا ہے " (متر جم:احمد علی صاحب) " سب خوبیاں اللہ کو جو مالک سارے جہان والوں کا" (متر جم:احمد رضا خان صاحب) " تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام کائنات کا رب ہے" (متر جم:ابوالاعلی مودودی صاحب) " سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے" (متر جم:طاہر القادری صاحب) " ثنائے کامل اللہ کے لیے ہے جو سارے جہان کا پروردگار ہے۔ (متر جم:شیخ محسن علی نجفی صاحب) " سب تعریف اللہ کو ہے، جو صاحب سارے جہان کا (مترجم :شاہ عبدالقادر صاحب) الرَّحۡمٰنِ ‏ الرَّحِيۡمِۙ‏ ‏ ﴿۲﴾ " بڑا مہربان نہایت رحم والا" (متر جم:جالندہری صاحب) " بڑا مہربان نہایت رحم والا" (متر جم:احمد علی صاحب) " بہت مہربان رحمت والا" (متر جم:احمد رضا خان صاحب) " رحمان اور رحیم ہے" (متر جم:ابوالاعلی مودودی صاحب) " پرورش فرمانے والا ہے" (متر جم:طاہر القادری صاحب) " جو رحمن و رحیم ہے۔ (متر جم:شیخ محسن علی نجفی صاحب) " بہت مہربان نہایت رحم والا (مترجم :شاہ عبدالقادر صاحب) مٰلِكِ ‏ يَوۡمِ ‏ الدِّيۡنِؕ‏ ‏ ﴿۳﴾ " انصاف کے دن کا حاکم" (متر جم:جالندہری صاحب) " جزا کے دن کا مالک" (متر جم:احمد علی صاحب) " روز جزا کا مالک" (متر جم:احمد رضا خان صاحب) " روز جزا کا مالک ہے" (متر جم:ابوالاعلی مودودی صاحب) " روزِ جزا کا مالک ہے" (متر جم:طاہر القادری صاحب) " روز جزاء کا مالک ہے۔ (متر جم:شیخ محسن علی نجفی صاحب) " مالک انصاف کے دن کا (مترجم :شاہ عبدالقادر صاحب) اِيَّاكَ ‏ نَعۡبُدُ ‏ وَاِيَّاكَ ‏ نَسۡتَعِيۡنُؕ‏ ‏ ﴿۴﴾ " (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں" (متر جم:جالندہری صاحب) " ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں " (متر جم:احمد علی صاحب) " ہم تجھی کو پوجیں اور تجھی سے مدد چاہیں" (متر جم:احمد رضا خان صاحب) " ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں " (متر جم:ابوالاعلی مودودی صاحب) " (اے اللہ!) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں" (متر جم:طاہر القادری صاحب) " ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ (متر جم:شیخ محسن علی نجفی صاحب) " تجھی کو ہم بندگی کریں، اور تجھی سے ہم مدد چاہیں (مترجم :شاہ عبدالقادر صاحب) اِهۡدِنَا ‏ الصِّرَاطَ ‏ الۡمُسۡتَقِيۡمَۙ‏ ‏ ﴿۵﴾ " ہم کو سیدھے رستے چلا" (متر جم:جالندہری صاحب) " ہمیں سیدھا راستہ دکھا" (متر جم:احمد علی صاحب) " ہم کو سیدھا راستہ چلا" (متر جم:احمد رضا خان صاحب) " ہمیں سیدھا راستہ دکھا" (متر جم:ابوالاعلی مودودی صاحب) " ہمیں سیدھا راستہ دکھا" (متر جم:طاہر القادری صاحب) " ہمیں سیدھے راستے کی ہدایت فرما۔ (متر جم:شیخ محسن علی نجفی صاحب) " چلا ہم کو راہ سیدھی (مترجم :شاہ عبدالقادر صاحب) صِرَاطَ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اَنۡعَمۡتَ ‏ عَلَيۡهِمۡ ۙ ‏ ﴿۶﴾ " ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا" (متر جم:جالندہری صاحب) " ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا" (متر جم:احمد علی صاحب) " راستہ ان کا جن پر تو نے احسان کیا" (متر جم:احمد رضا خان صاحب) " اُن لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا" (متر جم:ابوالاعلی مودودی صاحب) " ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا" (متر جم:طاہر القادری صاحب) " ان لوگوں کے راستے کی جن پر تو نے انعام فرمایا، (متر جم:شیخ محسن علی نجفی صاحب) " راہ ان لوگوں کی جن پر تو نے فضل کیا، (مترجم :شاہ عبدالقادر صاحب) غَيۡرِ ‏ الۡمَغۡضُوۡبِ ‏ عَلَيۡهِمۡ ‏ وَلَا ‏ الضَّآلِّيۡنَ‏ ‏ ﴿۷﴾ " نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے " (متر جم:جالندہری صاحب) " نہ جن پر تیرا غضب نازل ہوا اور نہ وہ گمراہ ہوئے" (متر جم:احمد علی صاحب) " نہ ان کا جن پر غضب ہوا اور نہ بہکے ہوؤں کا" (متر جم:احمد رضا خان صاحب) " جو معتوب نہیں ہوئے، جو بھٹکے ہوئے نہیں ہیں" (متر جم:ابوالاعلی مودودی صاحب) " ان لوگوں کا نہيں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراہوں کا " (متر جم:طاہر القادری صاحب) " جن پر نہ غضب کیا گیا نہ ہی (وہ) گمراہ ہونے والے ہیں۔ (متر جم:شیخ محسن علی نجفی صاحب) " نہ وہ جن پر غصّہ ہوا، اور بہکنے والے (مترجم :شاہ عبدالقادر صاحب)