۱ سورۂ حِجر مکیّہ ہے اس میں چھ رکوع ننانوے آیتیں چھ سو چوّن کلمے دو ہزار سات سو ساٹھ حرف ہیں۔
۲ یہ آرزوئیں یا وقتِ نزع عذاب دیکھ کر ہوں گی جب کافِر کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ گمراہی میں تھا یا آخرت میں روزِ قیامت کے شدائد اور اہوال اور اپنا انجام و مآل دیکھ کر۔ زُجاج کا قول ہے کہ کافِر جب کبھی اپنے احوالِ عذاب اور مسلمانوں پر اللہ کی رحمت دیکھیں گے ہر مرتبہ آرزوئیں کریں گے کہ۔
۳ اے مصطفیٰ ( صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)۔
۵ تنعُّم و تلذُّذ و طولِ حیات کی جس کے سبب وہ ایمان سے محروم ہیں۔
۶ اپنا انجامِ کار۔ اس میں تنبیہ ہے کہ لمبی امیدوں میں گرفتار ہونا اور لذاتِ دنیا کی طلب میں غرق ہو جانا ایماندار کی شان نہیں۔ حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا لمبی امیدیں آخرت کو بھلاتی ہیں اور خواہشات کا اِتِّباع حق سے روکتا ہے۔
۷ لوحِ محفوظ میں اسی معیّن وقت پر وہ ہلاک ہوئی۔
۸ کُفّارِ مکّہ حضرت نبیِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے۔
۹ ان کا یہ قول تمسخُر اور استہزاء کے طور پر تھاجیسا کہ فرعون نے حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نسبت کہا تھا اِنَّ رَسُوْلَکُمْ الَّذِیْ اُرْسِلَ اِلَیْکُمْ لَمَجْنُوْنٌ۔
۱۰ جو تمہارے رسول ہونے اور قران شریف کے کتابِ الٰہی ہونے کی گواہی دیں۔
۱۱ اللہ تعالیٰ اس کے جواب میں فرماتا ہے۔
۱۲ فی الحال عذاب میں گرفتار کر دیئے جائیں۔
۱۳ کہ تحریف و تبدیل و زیادتی و کمی سے اس کی حفاظت فرماتے ہیں۔ تمام جن و انس اور ساری خَلق کے مقدور میں نہیں ہے کہ اس میں ایک حرف کی کمی بیشی کرے یا تغییر و تبدیل کر سکے اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم کی حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے اس لئے یہ خصوصیت صرف قرآن شریف ہی کی ہے دوسری کسی کتاب کو یہ بات میسّر نہیں۔ یہ حفاظت کئی طرح پر ہے ایک یہ کہ قرآنِ کریم کو معجِزہ بنایا کہ بشر کا کلام اس میں مل ہی نہ سکے، ایک یہ کہ اس کو معارضے اور مقابلہ سے محفوظ کیا کوئی اس کی مثل کلام بنانے پر قادر نہ ہو، ایک یہ کہ ساری خَلق کو اس کے نیست و نابود اور معدوم کرنے سے عاجز کر دیا کہ کُفّار باوجود کمال عداوت کے اس کتابِ مقدس کو معدوم کرنے سے عاجز ہیں۔
۱۴ اس آیت میں بتایا گیا کہ جس طرح کُفّارِ مکّہ نے سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے جاہلانہ باتیں کیں اور بے ادبی سے آپ کو مجنون کہا۔ قدیم زمانہ سے کُفّار کی انبیاء کے ساتھ یہی عادت رہی ہے اور وہ رسولوں کے ساتھ تمسخُر کرتے رہے۔ اس میں نبیِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تسکینِ خاطر ہے۔
۱۶ یعنی سیدِ انبیاء صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم یا قرآن پر۔
۱۷ کہ وہ انبیاء کی تکذیب کر کے عذابِ الٰہی سے ہلاک ہوتے رہے ہیں۔ یہی حال ان کا ہے تو انہیں عذابِ الٰہی سے ڈرتے رہنا چاہیئے۔
۱۸ یعنی ان کُفّار کا عناد اس درجہ پر پہنچ گیا ہے کہ اگر ان کے لئے آسمان میں دروازہ کھول دیا جائے اور انہیں اس میں چڑھنا میسّر ہو اور دن میں اس سے گزریں اور آنکھوں سے دیکھیں جب بھی نہ مانیں اور یہ کہہ دیں کہ ہماری نظر بندی کی گئی اور ہم پر جادو ہوا تو جب خود اپنے معائنہ سے انہیں یقین حاصل نہ ہوا تو ملائکہ کے آنے اور گواہی دینے سے جس کو یہ طلب کرتے ہیں انہیں کیا فائدہ ہو گا ؟۔
۱۹ جو کواکبِ سیارہ کے منازل ہیں وہ بارہ ہیں، (۱) حمل (۲) ثور (۳) جوزا (۴) سرطان (۵) اسد (۶) سنبلہ (۷) میزان (۸) عقرب (۹) قوس (۱۰) جدی (۱۱) دلو (۱۲) حوت۔
۲۱ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا شیاطین آسمانوں میں داخل ہوتے تھے اور وہاں کی خبریں کاہنوں کے پاس لاتے تھے جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے تو شیاطین تین آسمانوں سے روک دیئے گئے۔ جب سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت ہوئی تو تمام آسمانوں سے منع کر دیئے گئے۔
۲۲ شہاب اس ستارہ کو کہتے ہیں جو شعلہ کے مثل روشن ہوتا ہے اور فرشتے اس سے شیاطین کو مارتے ہیں۔
۲۳ پہاڑوں کے۔ تاکہ ثابت و قائم رہے اور جنبش نہ کرے۔
۲۵ باندی، غلام، چوپائے اور خدام وغیرہ۔
۲۶ خزانے ہونا عبارت ہے اقتدار و اختیار سے۔ معنی یہ ہیں کہ ہم ہر چیز کے پیدا کرنے پر قادر ہیں جتنی چاہیں اور جو اندازہ مقتضائے حکمت ہو۔
۲۷ جو آبادیوں کو پانی سے بھرتی اور سیراب کرتی ہیں۔
۲۸ کہ پانی تمہارے اختیار میں ہو باوجود یکہ تمہیں اس کی حاجت ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ کی قدرت اور بندوں کے عجز پر دلالتِ عظیمہ ہے۔
۲۹ یعنی تمام خَلق فنا ہونے والی ہے اور ہم ہی باقی رہنے والے ہیں اور مدعیِ مُلک کی مِلک ضائع ہو جائے گی اور سب مالکوں کا مالک باقی رہے گا۔
۳۰ یعنی پہلی اُمّتیں اور امّتِ محمّدیہ جو سب اُمّتوں میں پچھلی ہے یا وہ جو طاعت و خیر میں سبقت کرنے والے ہیں اور جو سُستی سے پیچھے رہ جانے والے ہیں یا وہ جو فضیلت حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھنے والے ہیں اور جو عذر سے پیچھے رہ جانے والے ہیں۔
شانِ نُزُول : حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے جماعتِ نماز کی صفِ اول کے فضائل بیان فرمائے تو صحابہ صفِ اول حاصل کرنے میں نہایت کوشاں ہوئے اور ان کا ازدحام ہونے لگا اور جن حضرات کے مکان مسجد شریف سے دور تھے وہ اپنے مکان بیچ کر قریب مکان خریدنے پر آمادہ ہو گئے تاکہ صفِ اوّل میں جگہ ملنے سے کبھی محروم نہ ہوں۔ اس پر یہ آیتِ کریمہ نازِل ہوئی اور انہیں تسلّی دی گئی کہ ثواب نیتوں پر ہے اور اللہ تعالیٰ اگلوں کو بھی جانتا ہے اور جو عذر سے پیچھے رہ گئے ہیں ان کو بھی جانتا ہے اور ان کی نیتوں سے بھی خبردار ہے اور اس پر کچھ مخفی نہیں۔
۳۲ یعنی حضرت آدم علیہ السلام کو سوکھی۔
۳۳ اللہ تعالیٰ نے جب حضرت آدم علیہ السلام کے پیدا کرنے کا ارادہ فرمایا تو زمین سے ایک مشتِ خاک لی، اس کو پانی میں خمیر کیا جب وہ گارا سیاہ ہو گیا اور اس میں بو پیدا ہوئی تو اس میں صورتِ انسانی بنائی پھر وہ سوکھ کر خشک ہو گیا تو جب ہوا اس میں جاتی تو وہ بجتا اور اس میں آواز پیدا ہوتی، جب آفتاب کی تمازت سے وہ پختہ ہو گیا تو اس میں روح پھونکی اور وہ انسان ہو گیا۔
۳۴ جو اپنی حرارت و لطافت سے مساموں میں نفوذ کر جاتی ہے۔
۳۵ اور اس کو حیات عطا فرما دوں۔
۳۷ اور حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ نہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے۔
۳۸ کہ آسمان و زمین والے تجھ پر لعنت کریں گے اور جب قیامت کا دن آئے گا تو اس لعنت کے ساتھ ہمیشگی کے عذاب میں گرفتار کیا جائے گا، جس سے کبھی رہائی نہ ہو گی یہ سُن کر شیطان۔
۳۹ یعنی قیامت کے دن تک۔ اس سے شیطان کا مطلب یہ تھا کہ وہ کبھی نہ مرے کیونکہ قیامت کے بعد کوئی نہ مرے گا اور قیامت تک کی اس نے مہلت مانگ ہی لی لیکن اس کی اس دعا کو اللہ تعالیٰ نے اس طرح قبول کیا کہ۔
۴۰ جس میں تمام خَلق مر جائے گی اور وہ نفخۂ اُولیٰ ہے تو شیطان کے مردہ رہنے کی مدّت نفخۂ اُولیٰ ہے، نفخۂ ثانیہ تک چالیس برس ہے اور اس کو اس قدر مہلت دینا اس کے اکرام کے لئے نہیں بلکہ اس کی بلا و شقاوت اور عذاب کی زیادتی کے لئے ہے، یہ سن کر شیطان۔
۴۱ یعنی دنیا میں گناہوں کی رغبت دلاؤں گا۔
۴۳ جنہیں تو نے اپنی توحید و عبادت کے لئے برگزیدہ فرما لیا ان پر شیطان کا وسوسہ اور اس کا کید نہ چلے گا۔
۴۵ یعنی جو کافِر کہ تیرے مطیع و فرمانبردار ہو جائیں اور تیرے اِتِّباع کا قصد کر لیں۔
۴۶ ابلیس کا بھی اور اس کے اِتِّباع کرنے والوں کا بھی۔
۴۷ یعنی سات طبقے۔ ابنِ جریج کا قول ہے کہ دوزخ کے سات درکات ہیں۔اول جہنّم، لظیٰ، حطمہ، سعیر، سقر، جحیم، ہاویہ۔
۴۸ یعنی شیطان کی پیروی کرنے والے بھی سات حصوں میں منقسم ہیں، ان میں سے ہر ایک کے لئے جہنّم کا ایک درکہ معیّن ہے۔
۵۰ یعنی جنّت میں داخل ہو امن و سلامتی کے ساتھ، نہ یہاں سے نکالے جاؤ، نہ موت آئے، نہ کوئی آفت رونما ہو، نہ کوئی خوف نہ پریشانی۔
۵۲ اور ان کے نفوس کو حقد و حسد و عناد و عداوت وغیرہ مذموم خصلتوں سے پاک کر دیا وہ۔
۵۳ ایک دوسرے کے ساتھ مَحبت کرنے والے۔ حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ مجھے امید ہے کہ میں اور عثمان اور طلحہ اور زبیر انہیں میں سے ہیں یعنی ہمارے سینوں سے عناد و عداوت اور بغض و حسد نکال دیا گیا ہے، ہم آپس میں خالص مَحبت رکھنے والے ہیں۔ اس میں روافض کا رد ہے۔
۵۴ اے محمّدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم۔
۵۵ جنہیں اللہ تعالیٰ نے اس لئے بھیجا تھا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو فرزند کی بشارت دیں اور حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کو ہلاک کریں۔ یہ مہمان حضرت جبریل علیہ السلام تھے مع کئی فرشتوں کے۔
۵۶ یعنی فرشتوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو سلام کیا اور آپ کی تحیّت و تکریم بجا لائے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان سے۔
۵۷ اس لئے کہ بے اذن اور بے وقت آئے اور کھانا نہیں کھایا۔
۵۸ یعنی حضرت اسحٰق علیہ السلام کی۔ اس پر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے۔
۵۹ یعنی ایسی پیرانہ سالی میں اولاد ہونا عجیب و غریب ہے کس طرح اولاد ہو گی، کیا ہمیں پھر جوان کیا جائے گا یا اسی حالت میں بیٹا عطا فرمایا جائے گا ؟ فرشتوں نے۔
۶۰ قضائے الٰہی اس پر جاری ہو چکی کہ آپ کے بیٹا ہو اور اس کی ذُرِّیَّت بہت پھیلے۔
۶۱ یعنی میں اس کی رحمت سے نا امید نہیں کیونکہ رحمت سے نا امید کافِر ہوتے ہیں، ہاں اس کی سنّت جو عالَم میں جاری ہے اس سے یہ بات عجیب معلوم ہوئی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فرشتوں سے۔
۶۲ اس بشارت کے سوا اور کیا کام ہے جس کے لئے تم بھیجے گئے ہو۔
۶۳ یعنی قومِ لوط کی طرف کہ ہم انہیں ہلاک کریں۔
۶۶ خوبصورت نوجوانوں کی شکل میں اور حضرت لوط علیہ السلام کو اندیشہ ہوا کہ قوم ان کے درپے ہو گی تو آپ نے فرشتوں سے۔
۶۷ نہ تو یہاں کے باشندے ہو نہ کوئی مسافرت کی علامت تم میں پائی جاتی ہے کیوں آئے ہو ؟ فرشتوں نے۔
۶۸ عذاب جس کے نازِل ہونے کا آپ اپنی قوم کو خوف دلایا کرتے تھے۔
۷۰ کہ قوم پر کیا بلا نازِل ہوئی اور وہ کس عذاب میں مبتلا کئے گئے ؟۔
۷۱ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ حکم مُلکِ شام کو جانے کا تھا۔
۷۲ اور تمام قوم عذاب سے ہلاک کر دی جائے گی۔
۷۳ یعنی شہرِ سدوم کے رہنے والے حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کے لوگ حضرت لوط علیہ الصلوٰۃ والسلام کے یہاں خوب صورت نوجوانوں کے آنے کی خبر سن کر بہ ارادۂ فاسد و بہ نیّت ناپاک۔
۷۴ اور مہمان کا اکرام لازم ہوتا ہے تم ان کی بے حرمتی کا قصد کر کے۔
۷۵ کہ مہمان کی رسوائی میزبان کے لئے خجالت و شرمندگی کا سبب ہوتی ہے۔
۷۶ ان کے ساتھ بُرا ارادہ کر کے۔ اس پر قوم کے لوگ حضرت لوط علیہ السلام سے۔
۷۷ تو ان سے نکاح کرو اور حرام سے باز رہو۔ اب اللہ تعالیٰ اپنے حبیبِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے خطاب فرماتا ہے۔
۷۸ اور مخلوقِ الٰہی میں سے کوئی جان بارگاہِ الٰہی میں آپ کی جانِ پاک کی طرح عزّت و حرمت نہیں رکھتی اور اللہ تعالیٰ نے سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عمر کے سوا کسی کی عمر و حیات کی قسم نہیں فرمائی۔ یہ مرتبہ صرف حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہی کا ہے اب اس قسم کے بعد ارشاد فرماتا ہے۔
۸۰ اس طرح کہ حضرت جبریل علیہ السلام اس خطّہ کو اٹھا کر آسمان کے قریب لے گئے اور وہاں سے اوندھا کر کے زمین پر ڈال دیا۔
۸۱ اور قافلے اس پر گزرتے ہیں اور غضبِ الٰہی کے آثار ان کے دیکھنے میں آتے ہیں۔
۸۲ یعنی کافِر تھے۔ اَیْکَۃ جھاڑی کو کہتے ہیں، ان لوگوں کا شہر سرسبز جنگلوں اور مَرغزاروں کے درمیان تھا، اللہ تعالیٰ نے حضرت شعیب علیہ السلام کو ان پر رسول بنا کر بھیجا ان لوگوں نے نافرمانی کی اور حضرت شعیب علیہ السلام کو جھٹلایا۔
۸۳ یعنی عذاب بھیج کر ہلاک کیا۔
۸۴ یعنی قومِ لوط کے شہر اور اصحابِ اَیْکَۃ کے۔
۸۵ جہاں آدمی گزرتے ہیں اور دیکھتے ہیں تو اے اہلِ مکّہ تم ان کو دیکھ کر کیوں عبرت حاصل نہیں کرتے۔
۸۶ حِجر ایک وادی ہے مدینہ اور شام کے درمیان جس میں قومِ ثمود رہتے تھے۔ انہوں نے اپنے پیغمبر حضرت صالح علیہ السلام کی تکذیب کی اور ایک نبی کی تکذیب تمام انبیاء کی تکذیب ہے کیونکہ ہر رسول تمام انبیاء پر ایمان لانے کی دعوت دیتا ہے۔
۸۷ کہ پتھر سے ناقہ پیدا کیا جو بہت سے عجائب پر مشتمل تھا مثلاً اس کا عظیم الجُثہ ہونا اور پیدا ہوتے ہی بچہ جننا اور کثرت سے دودھ دینا کہ تمام قومِ ثمود کو کافی ہو وغیرہ یہ سب حضرت صالح علیہ الصلوٰۃ والسلام کے معجزات اور قومِ ثمود کے لئے ہماری نشانیاں تھیں۔
۸۹ کہ انہیں اس کے گرنے اور اس میں نقب لگائے جانے کا اندیشہ نہ تھا اور وہ سمجھتے تھے کہ یہ گھر تباہ نہیں ہو سکتے، ان پر کوئی آفت نہیں آ سکتی۔
۹۰ اور وہ عذاب میں گرفتار ہوئے۔
۹۱ اور ان کے مال و متا ع اور انکے مضبوط مکان انہیں عذاب سے نہ بچا سکے۔
۹۲ اور ہر ایک کو اس کے عمل کی جزا ملے گی۔
۹۳ اے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور اپنی قوم کی ایذاؤں پر تحمل کرو۔ یہ حکم آیتِ قتال سے مَنسُوخ ہو گیا۔
۹۴ اسی نے سب کو پیدا کیا اور وہ اپنی مخلوق کے تمام حال جانتا ہے۔
۹۵ نماز کی رکعتوں میں یعنی ہر رکعت میں پڑھی جاتی ہیں اور ان سات آیتوں سے سورتِ فاتحہ مراد ہے جیسا کہ بخاری و مسلم کی حدیث میں وارد ہوا۔
۹۶ معنیٰ یہ ہیں کہ اے سیدِ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہم نے آپ کو ایسی نعمتیں عطا فرمائیں جن کے سامنے دنیوی نعمتیں حقیر ہیں تو آپ متاعِ دنیا سے مستغنی رہیں جو یہود و نصاریٰ وغیرہ مختلف قسم کے کافِروں کو دی گئیں۔ حدیث شریف میں ہے سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ ہم میں سے نہیں جو قرآن کی بدولت ہر چیز سے مستغنی نہ ہو گیا یعنی قرآن ایسی نعمت ہے جس کے سامنے دنیوی نعمتیں ہیچ ہیں۔
۹۸ اور انہیں اپنے کرم سے نوازو۔
۹۹ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ بانٹنے والوں سے یہود و نصاریٰ مراد ہیں چونکہ وہ قرآنِ کریم کے کچھ حصّہ پر ایمان لائے جو ان کے خیال میں ان کی کتابوں کے موافق تھا اور کچھ کے منکِر ہو گئے۔ قتادہ و ابنِ سائب کا قول ہے کہ بانٹنے والوں سے کُفّارِ قریش مراد ہیں جن میں بعض قرآن کو سحر، بعض کہانت، بعض افسانہ کہتے تھے اس طرح انہوں نے قرآنِ کریم کے حق میں اپنے اقوال تقسیم کر رکھے تھے اور ایک قول یہ ہے کہ بانٹنے والوں سے وہ بارہ اشخاص مراد ہیں جنہیں کُفّار نے مکّۂ مکرّمہ کے راستوں پر مقرر کیا تھا، حج کے زمانہ میں ہر ہر راستہ پر ان میں کا ایک ایک شخص بیٹھ جاتا تھا اور وہ آنے والوں کو بہکانے اور سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے منحرف کرنے کے لئے ایک ایک بات مقرر کر لیتا تھا کہ کوئی آنے والوں سے یہ کہتا تھا کہ ان کی باتوں میں نہ آنا کہ وہ جادو گر ہیں، کوئی کہتا وہ کذّاب ہیں، کوئی کہتا وہ مجنون ہیں، کوئی کہتا وہ کاہن ہیں، کوئی کہتا وہ شاعر ہیں یہ سن کر لوگ جب خانۂ کعبہ کے دروازہ پر آتے وہاں ولید بن مغیرہ بیٹھا رہتا اس سے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا حال دریافت کرتے اور کہتے کہ ہم نے مکّہ مکرّمہ آتے ہوئے شہر کے کنارے ان کی نسبت ایسا سنا وہ کہہ دیتا کہ ٹھیک سنا۔ اس طرح خَلق کو بہکاتے اور گمراہ کرتے ان لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے ہلاک کیا۔
۱۰۱ اور جو کچھ وہ سیّدِ عالم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور قرآن کی نسبت کہتے تھے۔
۱۰۲ اس آیت میں سیدِ عالَم کو رسالت کی تبلیغ اور اسلام کی دعوت کے اظہار کا حکم دیا گیا۔ عبداللہ بن عبیدہ کا قول ہے کہ اس آیت کے نُزول کے وقت تک دعوتِ اسلام اعلان کے ساتھ نہیں کی جاتی تھی۔
۱۰۳ یعنی اپنا دین ظاہر کرنے پر مشرکوں کی ملامت کرنے کی پرواہ نہ کرو اور ان کی طرف ملتفِت نہ ہو اور ان کے تمسخُر و استہزاء کا غم نہ کرو۔
۱۰۴ کُفّارِ قریش کے پانچ سردار ( ۱) عاص بن وائل سہمی اور (۲) اسودبن مطلب اور(۳) اسود بن عبدیغوث اور(۴)حارث بن قیس اور ان سب کا افسر(۵) ولیدا بن مغیرہ مخزومی۔ یہ لوگ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو بہت ایذا دیتے اور آپ کے ساتھ تمسخُر و استہزاء کرتے تھے۔ اسود بن مطلب کے لئے سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے دعا کی تھی کہ یاربّ اس کو اندھا کر دے۔ ایک روز سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مسجدِ حرام میں تشریف فرما تھے، یہ پانچوں آئے اور انہوں نے حسبِ دستور طعن و تمسخُر کے کلمات کہے اور طواف میں مشغول ہو گئے۔ اسی حال میں حضرت جبریلِ امین حضرت کی خدمت میں پہنچے اور انہوں نے ولید بن مغیرہ کی پنڈلی کی طرف اور عاص کے کفِ پا کی طرف اور اسود بن مطلب کی آنکھوں کی طرف اور اسود بن عبد یغوث کے پیٹ کی طرف اور حارث بن قیس کے سر کی طرف اشارہ کیا اور کہا میں ان کا شر دفع کروں گا چنانچہ تھوڑے عرصہ میں یہ ہلاک ہو گئے۔ ولید بن مغیرہ تیر فروش کی دوکان کے پاس سے گزرا اس کے تہہ بند میں ایک پیکان چبھا مگر اس نے تکبّر سے اس کو نکالنے کے لئے سر نیچا نہ کیا اس سے اس کی پنڈلی میں زخم آیا اور اسی میں مرگیا۔ عاص ابنِ وائل کے پاؤں میں کانٹا لگا اور نظر نہ آیا اس سے پاؤں ورم کر گیا اور یہ شخص بھی مرگیا۔ اسود بن مطلب کی آنکھوں میں ایسا درد ہوا کہ دیوار میں سر مارتا تھا اسی میں مرگیا اور یہ کہتا مرا کہ مجھ کو محمّد نے قتل کیا (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) اور اسود بن عبد یغوث کو استسقاء ہوا اور کلبی کی روایت میں ہے کہ اس کو لُو لگی اور اس کا منہ اس قدر کالا ہو گیا کہ گھر والوں نے نہ پہچانا اور نکال دیا اسی حال میں یہ کہتا مرگیا کہ مجھ کو محمّد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے ربّ نے قتل کیا اور حارث بن قیس کی ناک سے خون اور پیپ جاری ہوا، اسی میں ہلاک ہو گیا۔ انہیں کے حق میں یہ آیت نازِل ہوئی۔ (خازن)۔
۱۰۶ اور ان کے طعن اور استہزاء اور شرک وکُفر کی باتوں سے آپ کو ملال ہوتا ہے۔
۱۰۷ کہ خدا پرستوں کے لئے تسبیح و عبادت میں مشغول ہونا غم کا بہترین علاج ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ جب سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو کوئی اہم واقعہ پیش آتا تو نماز میں مشغول ہو جاتے۔