بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے وَالۡعٰدِيٰتِ ‏ ضَبۡحًا ۙ ‏ ﴿۱﴾ ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں فَالۡمُوۡرِيٰتِ ‏ قَدۡحًا ۙ ‏ ﴿۲﴾ پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں فَالۡمُغِيۡرٰتِ ‏ صُبۡحًا ۙ ‏ ﴿۳﴾ پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں فَاَثَرۡنَ ‏ بِهٖ ‏ نَقۡعًا ۙ ‏ ﴿۴﴾ پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں فَوَسَطۡنَ ‏ بِهٖ ‏ جَمۡعًا ۙ ‏ ﴿۵﴾ پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں اِنَّ ‏ الۡاِنۡسَانَ ‏ لِرَبِّهٖ ‏ لَـكَنُوۡدٌ ۚ ‏ ﴿۶﴾ کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے وَاِنَّهٗ ‏ عَلٰى ‏ ذٰلِكَ ‏ لَشَهِيۡدٌ ۚ ‏ ﴿۷﴾ اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے وَاِنَّهٗ ‏ لِحُبِّ ‏ الۡخَيۡرِ ‏ لَشَدِيۡدٌ ؕ ‏ ﴿۸﴾ وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے اَفَلَا ‏ يَعۡلَمُ ‏ اِذَا ‏ بُعۡثِرَ ‏ مَا ‏ فِى ‏ الۡقُبُوۡرِۙ‏ ‏ ﴿۹﴾ کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے وَحُصِّلَ ‏ مَا ‏ فِى ‏ الصُّدُوۡرِۙ‏ ‏ ﴿۱۰﴾ اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے اِنَّ ‏ رَبَّهُمۡ ‏ بِهِمۡ ‏ يَوۡمَٮِٕذٍ ‏ لَّخَبِيۡرٌ‏ ‏ ﴿۱۱﴾ بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا