بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے الۤرٰ‌ ‏ كِتٰبٌ ‏ اَنۡزَلۡنٰهُ ‏ اِلَيۡكَ ‏ لِـتُخۡرِجَ ‏ النَّاسَ ‏ مِنَ ‏ الظُّلُمٰتِ ‏ اِلَى ‏ النُّوۡرِ  ۙ ‏ بِاِذۡنِ ‏ رَبِّهِمۡ ‏ اِلٰى ‏ صِرَاطِ ‏ الۡعَزِيۡزِ ‏ الۡحَمِيۡدِۙ ‏ ﴿۱﴾ ا ل را ۔(یہ) ایک (پُرنور) کتاب (ہے) اس کو ہم نے تم پر اس لیے نازل کیا ہے کہ لوگوں کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاؤ (یعنی) ان کے پروردگار کے حکم سے غالب اور قابل تعریف (اللہ) کے رستے کی طرف اللّٰهِ ‏ الَّذِىۡ ‏ لَهٗ ‏ مَا ‏ فِى ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَمَا ‏ فِى ‏ الۡاَرۡضِ‌ؕ ‏ وَوَيۡلٌ ‏ لِّـلۡكٰفِرِيۡنَ ‏ مِنۡ ‏ عَذَابٍ ‏ شَدِيۡدِ ۙ ‏ ﴿۲﴾ وہ اللہ کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ اور کافروں کے لیے عذاب سخت (کی وجہ) سے خرابی ہے اۨلَّذِيۡنَ ‏ يَسۡتَحِبُّوۡنَ ‏ الۡحَيٰوةَ ‏ الدُّنۡيَا ‏ عَلَى ‏ الۡاٰخِرَةِ ‏ وَيَصُدُّوۡنَ ‏ عَنۡ ‏ سَبِيۡلِ ‏ اللّٰهِ ‏ وَيَبۡغُوۡنَهَا ‏ عِوَجًا ‌ ؕ ‏ اُولٰۤٮِٕكَ ‏ فِىۡ ‏ ضَلٰلٍۢ ‏ بَعِيۡدٍ‏ ‏ ﴿۳﴾ جو آخرت کی نسبت دنیا کو پسند کرتے اور (لوگوں کو) اللہ کے رستے سے روکتے اور اس میں کجی چاہتے ہیں۔ یہ لوگ پرلے سرے کی گمراہی میں ہیں وَمَاۤ ‏ اَرۡسَلۡنَا ‏ مِنۡ ‏ رَّسُوۡلٍ ‏ اِلَّا ‏ بِلِسَانِ ‏ قَوۡمِهٖ ‏ لِيُبَيِّنَ ‏ لَهُمۡ‌ؕ ‏ فَيُضِلُّ ‏ اللّٰهُ ‏ مَنۡ ‏ يَّشَآءُ ‏ وَيَهۡدِىۡ ‏ مَنۡ ‏ يَّشَآءُ‌ ؕ ‏ وَهُوَ ‏ الۡعَزِيۡزُ ‏ الۡحَكِيۡمُ‏ ‏ ﴿۴﴾ اور ہم نے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر اپنی قوم کی زبان بولتا تھا تاکہ انہیں (احکام اللہ) کھول کھول کر بتا دے۔ پھر اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ غالب (اور) حکمت والا ہے وَلَـقَدۡ ‏ اَرۡسَلۡنَا ‏ مُوۡسٰى ‏ بِاٰيٰتِنَاۤ ‏ اَنۡ ‏ اَخۡرِجۡ ‏ قَوۡمَكَ ‏ مِنَ ‏ الظُّلُمٰتِ ‏ اِلَى ‏ النُّوۡرِ ۙ ‏ وَذَكِّرۡهُمۡ ‏ بِاَيّٰٮمِ ‏ اللّٰهِ‌ؕ ‏ اِنَّ ‏ فِىۡ ‏ ذٰ لِكَ ‏ لَاٰيٰتٍ ‏ لّـِكُلِّ ‏ صَبَّارٍ ‏ شَكُوۡرٍ ‏ ﴿۵﴾ اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر بھیجا کہ اپنی قوم کو تاریکی سے نکال کر روشنی میں لے جاؤ۔ اور ان کو اللہ کے دن یاد دلاؤ اس میں ان لوگوں کے لیے جو صابر وشاکر ہیں (قدرت اللہ کی) نشانیاں ہیں وَاِذۡ ‏ قَالَ ‏ مُوۡسٰى ‏ لِـقَوۡمِهِ ‏ اذۡكُرُوۡا ‏ نِعۡمَةَ ‏ اللّٰهِ ‏ عَلَيۡكُمۡ ‏ اِذۡ ‏ اَنۡجٰٮكُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ اٰلِ ‏ فِرۡعَوۡنَ ‏ يَسُوۡمُوۡنَـكُمۡ ‏ سُوۡۤءَ ‏ الۡعَذَابِ ‏ وَيُذَبِّحُوۡنَ ‏ اَبۡنَآءَكُمۡ ‏ وَيَسۡتَحۡيُوۡنَ ‏ نِسَآءَكُمۡ‌ ؕ ‏ وَفِىۡ ‏ ذٰ لِكُمۡ ‏ بَلَاۤ ءٌ ‏ مِّنۡ ‏ رَّبِّكُمۡ ‏ عَظِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۶﴾ اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ نے جو تم پر مہربانیاں کی ہیں ان کو یاد کرو جب کہ تم کو فرعون کی قوم (کے ہاتھ) سے مخلصی دی وہ لوگ تمہیں بُرے عذاب دیتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو مار ڈالتے تھے اور عورت ذات یعنی تمہاری لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی (سخت) آزمائش تھی وَاِذۡ ‏ تَاَذَّنَ ‏ رَبُّكُمۡ ‏ لَٮِٕنۡ ‏ شَكَرۡتُمۡ ‏ لَاَزِيۡدَنَّـكُمۡ‌ ‏ وَلَٮِٕنۡ ‏ كَفَرۡتُمۡ ‏ اِنَّ ‏ عَذَابِىۡ ‏ لَشَدِيۡدٌ‏ ‏ ﴿۷﴾ اور جب تمہارے پروردگار نے (تم کو) آگاہ کیا کہ اگر شکر کرو گے تو میں تمہیں زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری کرو گے تو (یاد رکھو کہ) میرا عذاب بھی سخت ہے وَقَالَ ‏ مُوۡسٰٓى ‏ اِنۡ ‏ تَكۡفُرُوۡۤا ‏ اَنۡـتُمۡ ‏ وَمَنۡ ‏ فِى ‏ الۡاَرۡضِ ‏ جَمِيۡعًا ۙ ‏ فَاِنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ لَـغَنِىٌّ ‏ حَمِيۡدٌ‏ ‏ ﴿۸﴾ اور موسیٰ نے (صاف صاف) کہہ دیا کہ اگر تم اور جتنے اور لوگ زمین میں ہیں سب کے سب ناشکری کرو تو اللہ بھی بےنیاز (اور) قابل تعریف ہے اَلَمۡ ‏ يَاۡتِكُمۡ ‏ نَبَـؤُا ‏ الَّذِيۡنَ ‏ مِنۡ ‏ قَبۡلِكُمۡ ‏ قَوۡمِ ‏ نُوۡحٍ ‏ وَّعَادٍ ‏ وَّثَمُوۡدَ‌   ۛؕ ‏ وَالَّذِيۡنَ ‏ مِنۡۢ ‏ بَعۡدِهِمۡ ‌ۛؕ ‏ لَا ‏ يَعۡلَمُهُمۡ ‏ اِلَّا ‏ اللّٰهُ ‌ؕ ‏ جَآءَتۡهُمۡ ‏ رُسُلُهُمۡ ‏ بِالۡبَيِّنٰتِ ‏ فَرَدُّوۡۤا ‏ اَيۡدِيَهُمۡ ‏ فِىۡۤ ‏ اَفۡوَاهِهِمۡ ‏ وَقَالُوۡۤا ‏ اِنَّا ‏ كَفَرۡنَا ‏ بِمَاۤ ‏ اُرۡسِلۡـتُمۡ ‏ بِهٖ ‏ وَاِنَّا ‏ لَفِىۡ ‏ شَكٍّ ‏ مِّمَّا ‏ تَدۡعُوۡنَـنَاۤ ‏ اِلَيۡهِ ‏ مُرِيۡبٍ ‏ ﴿۹﴾ بھلا تم کو ان لوگوں (کے حالات) کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے تھے (یعنی) نوح اور عاد اور ثمود کی قوم۔ اور جو ان کے بعد تھے۔ جن کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں (جب) ان کے پاس پیغمبر نشانیاں لے کر آئے تو انہوں نے اپنے ہاتھ ان کے مونہوں پر رکھ دیئے (کہ خاموش رہو) اور کہنے لگے کہ ہم تو تمہاری رسالت کو تسلیم نہیں کرتے اور جس چیز کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو ہم اس سے قوی شک میں ہیں قَالَتۡ ‏ رُسُلُهُمۡ ‏ اَفِى ‏ اللّٰهِ ‏ شَكٌّ ‏ فَاطِرِ ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ ‏ يَدۡعُوۡكُمۡ ‏ لِيَـغۡفِرَ ‏ لَـكُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ ذُنُوۡبِكُمۡ ‏ وَيُؤَخِّرَكُمۡ ‏ اِلٰٓى ‏ اَجَلٍ ‏ مُّسَمًّى‌ؕ ‏ قَالُوۡۤا ‏ اِنۡ ‏ اَنۡتُمۡ ‏ اِلَّا ‏ بَشَرٌ ‏ مِّثۡلُنَاؕ ‏ تُرِيۡدُوۡنَ ‏ اَنۡ ‏ تَصُدُّوۡنَا ‏ عَمَّا ‏ كَانَ ‏ يَعۡبُدُ ‏ اٰبَآؤُنَا ‏ فَاۡتُوۡنَا ‏ بِسُلۡطٰنٍ ‏ مُّبِيۡنٍ‏ ‏ ﴿۱۰﴾ ان کے پیغمبروں نے کہا کیا (تم کو) اللہ(کے بارے) میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے۔ وہ تمہیں اس لیے بلاتا ہے کہ تمہارے گناہ بخشے اور (فائدہ پہنچانے کے لیے) ایک مدت مقرر تک تم کو مہلت دے۔ وہ بولے کہ تم تو ہمارے ہی جیسے آدمی ہو۔ تمہارا یہ منشاء ہے کہ جن چیزوں کو ہمارے بڑے پوجتے رہے ہیں ان (کے پوجنے) سے ہم کو بند کر دو تو (اچھا) کوئی کھلی دلیل لاؤ (یعنی معجزہ دکھاؤ) قَالَتۡ ‏ لَهُمۡ ‏ رُسُلُهُمۡ ‏ اِنۡ ‏ نَّحۡنُ ‏ اِلَّا ‏ بَشَرٌ ‏ مِّثۡلُكُمۡ ‏ وَلٰـكِنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ يَمُنُّ ‏ عَلٰى ‏ مَنۡ ‏ يَّشَآءُ ‏ مِنۡ ‏ عِبَادِهٖ‌ؕ ‏ وَمَا ‏ كَانَ ‏ لَنَاۤ ‏ اَنۡ ‏ نَّاۡتِيَكُمۡ ‏ بِسُلۡطٰنٍ ‏ اِلَّا ‏ بِاِذۡنِ ‏ اللّٰهِ‌ؕ ‏ وَعَلَى ‏ اللّٰهِ ‏ فَلۡيَتَوَكَّلِ ‏ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ‏ ﴿۱۱﴾ پیغمبروں نے ان سے کہا کہ ہاں ہم تمہارے ہی جیسے آدمی ہیں۔ لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے (نبوت کا) احسان کرتا ہے اور ہمارے اختیار کی بات نہیں کہ ہم اللہ کے حکم کے بغیر تم کو (تمہاری فرمائش کے مطابق) معجزہ دکھائیں اور اللہ ہی پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہیئے وَمَا ‏ لَـنَاۤ ‏ اَلَّا ‏ نَـتَوَكَّلَ ‏ عَلَى ‏ اللّٰهِ ‏ وَقَدۡ ‏ هَدٰٮنَا ‏ سُبُلَنَا ‌ؕ ‏ وَلَــنَصۡبِرَنَّ ‏ عَلٰى ‏ مَاۤ ‏ اٰذَيۡتُمُوۡنَا ‌ؕ ‏ وَعَلَى ‏ اللّٰهِ ‏ فَلۡيَتَوَكَّلِ ‏ الۡمُتَوَكِّلُوۡنَ‏ ‏ ﴿۱۲﴾ اور ہم کیونکر اللہ پر بھروسہ نہ رکھیں حالانکہ اس نے ہم کو ہمارے (دین کے سیدھے) رستے بتائے ہیں۔ جو تکلیفیں تم ہم کو دیتے ہو اس پر صبر کریں گے۔ اور اہل توکل کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے وَقَالَ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ كَفَرُوۡا ‏ لِرُسُلِهِمۡ ‏ لَـنُخۡرِجَنَّكُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ اَرۡضِنَاۤ ‏ اَوۡ ‏ لَـتَعُوۡدُنَّ ‏ فِىۡ ‏ مِلَّتِنَا ‌ ؕ ‏ فَاَوۡحٰۤى ‏ اِلَيۡهِمۡ ‏ رَبُّهُمۡ ‏ لَــنُهۡلِكَنَّ ‏ الظّٰلِمِيۡنَۙ‏ ‏ ﴿۱۳﴾ اور جو کافر تھے انہوں نے اپنے پیغمبروں سے کہا کہ (یا تو) ہم تم کو اپنے ملک سے باہر نکال دیں گے یا ہمارے مذہب میں داخل ہو جاؤ۔ تو پروردگار نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہم ظالموں کو ہلاک کر دیں گے وَلَـنُسۡكِنَنَّكُمُ ‏ الۡاَرۡضَ ‏ مِنۡۢ ‏ بَعۡدِهِمۡ‌ؕ ‏ ذٰ لِكَ ‏ لِمَنۡ ‏ خَافَ ‏ مَقَامِىۡ ‏ وَخَافَ ‏ وَعِيۡدِ‏ ‏ ﴿۱۴﴾ اور ان کے بعد تم کو اس زمین میں آباد کریں گے۔ یہ اس شخص کے لیے ہے جو (قیامت کے روز) میرے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرے اور میرے عذاب سے خوف کرے وَاسۡتَفۡتَحُوۡا ‏ وَخَابَ ‏ كُلُّ ‏ جَبَّارٍ ‏ عَنِيۡدٍۙ‏ ‏ ﴿۱۵﴾ اور پیغمبروں نے (اللہ سے اپنی) فتح چاہی تو ہر سرکش ضدی نامراد رہ گیا مِّنۡ ‏ وَّرَآٮِٕهٖ ‏ جَهَـنَّمُ ‏ وَيُسۡقٰى ‏ مِنۡ ‏ مَّآءٍ ‏ صَدِيۡدٍۙ‏ ‏ ﴿۱۶﴾ اس کے پیچھے دوزخ ہے اور اسے پیپ کا پانی پلایا جائے گا يَّتَجَرَّعُهٗ ‏ وَلَا ‏ يَكَادُ ‏ يُسِيۡـغُهٗ ‏ وَيَاۡتِيۡهِ ‏ الۡمَوۡتُ ‏ مِنۡ ‏ كُلِّ ‏ مَكَانٍ ‏ وَّمَا ‏ هُوَ ‏ بِمَيِّتٍؕ‌ ‏ وَمِنۡ ‏ وَّرَآٮِٕهٖ ‏ عَذَابٌ ‏ غَلِيۡظٌ ‏ ﴿۱۷﴾ وہ اس کو گھونٹ گھونٹ پیئے گا اور گلے سے نہیں اتار سکے گا اور ہر طرف سے اسے موت آرہی ہوگی مگر وہ مرنے میں نہیں آئے گا۔ اور اس کے پیچھے سخت عذاب ہوگا مَثَلُ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ كَفَرُوۡا ‏ بِرَبِّهِمۡ‌ ‏ اَعۡمَالُهُمۡ ‏ كَرَمَادِ ‏ ۨاشۡتَدَّتۡ ‏ بِهِ ‏ الرِّيۡحُ ‏ فِىۡ ‏ يَوۡمٍ ‏ عَاصِفٍ‌ؕ ‏ لَا ‏ يَقۡدِرُوۡنَ ‏ مِمَّا ‏ كَسَبُوۡا ‏ عَلٰى ‏ شَىۡءٍ‌ؕ ‏ ذٰ لِكَ ‏ هُوَ ‏ الضَّلٰلُ ‏ الۡبَعِيۡدُ‏ ‏ ﴿۱۸﴾ جن لوگوں نے اپنے پروردگار سے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال راکھ کی سی ہے کہ آندھی کے دن اس پر زور کی ہوا چلے (اور) اسے اڑا لے جائے (اس طرح) جو کام وہ کرتے رہے ان پر ان کو کچھ دسترس نہ ہوگی۔ یہی تو پرلے سرے کی گمراہی ہے اَلَمۡ ‏ تَرَ ‏ اَنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ خَلَقَ ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَالۡاَرۡضَ ‏ بِالۡحَـقِّ‌ؕ ‏ اِنۡ ‏ يَّشَاۡ ‏ يُذۡهِبۡكُمۡ ‏ وَيَاۡتِ ‏ بِخَلۡقٍ ‏ جَدِيۡدٍۙ‏ ‏ ﴿۱۹﴾ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو تدبیر سے پیدا کیا ہے۔ اگر وہ چاہے تو تم کو نابود کر دے اور (تمہاری جگہ) نئی مخلوق پیدا کر دے وَّمَا ‏ ذٰلِكَ ‏ عَلَى ‏ اللّٰهِ ‏ بِعَزِيۡزٍ‏ ‏ ﴿۲۰﴾ اور یہ اللہ کو کچھ بھی مشکل نہیں وَبَرَزُوۡا ‏ لِلّٰهِ ‏ جَمِيۡعًا ‏ فَقَالَ ‏ الضُّعَفٰۤؤُا ‏ لِلَّذِيۡنَ ‏ اسۡتَكۡبَرُوۡۤا ‏ اِنَّا ‏ كُنَّا ‏ لَـكُمۡ ‏ تَبَعًا ‏ فَهَلۡ ‏ اَنۡـتُمۡ ‏ مُّغۡـنُوۡنَ ‏ عَنَّا ‏ مِنۡ ‏ عَذَابِ ‏ اللّٰهِ ‏ مِنۡ ‏ شَىۡءٍ‌ؕ ‏ قَالُوۡا ‏ لَوۡ ‏ هَدٰٮنَا ‏ اللّٰهُ ‏ لَهَدَيۡنٰكُمۡ‌ؕ ‏ سَوَآءٌ ‏ عَلَيۡنَاۤ ‏ اَجَزِعۡنَاۤ ‏ اَمۡ ‏ صَبَرۡنَا ‏ مَا ‏ لَــنَا ‏ مِنۡ ‏ مَّحِيۡصٍ‏ ‏ ﴿۲۱﴾ اور (قیامت کے دن) سب لوگ اللہ کے سامنے کھڑے ہوں گے تو ضعیف (العقل متبع اپنے رؤسائے) متکبرین سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے پیرو تھے۔ کیا تم اللہ کا کچھ عذاب ہم پر سے دفع کرسکتے ہو۔ وہ کہیں گے کہ اگر اللہ ہم کو ہدایت کرتا تو ہم تم کو ہدایت کرتے۔ اب ہم گھبرائیں یا صبر کریں ہمارے حق میں برابر ہے۔ کوئی جگہ (گریز اور) رہائی کی ہمارے لیے نہیں ہے وَقَالَ ‏ الشَّيۡطٰنُ ‏ لَـمَّا ‏ قُضِىَ ‏ الۡاَمۡرُ ‏ اِنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ وَعَدَكُمۡ ‏ وَعۡدَ ‏ الۡحَـقِّ ‏ وَوَعَدْتُّكُمۡ ‏ فَاَخۡلَفۡتُكُمۡ‌ؕ ‏ وَمَا ‏ كَانَ ‏ لِىَ ‏ عَلَيۡكُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ سُلۡطٰنٍ ‏ اِلَّاۤ ‏ اَنۡ ‏ دَعَوۡتُكُمۡ ‏ فَاسۡتَجَبۡتُمۡ ‏ لِىۡ‌ ۚ ‏ فَلَا ‏ تَلُوۡمُوۡنِىۡ ‏ وَلُوۡمُوۡۤا ‏ اَنۡفُسَكُمۡ‌ ؕ ‏ مَاۤ ‏ اَنَا ‏ بِمُصۡرِخِكُمۡ ‏ وَمَاۤ ‏ اَنۡتُمۡ ‏ بِمُصۡرِخِىَّ ‌ ؕ ‏ اِنِّىۡ ‏ كَفَرۡتُ ‏ بِمَاۤ ‏ اَشۡرَكۡتُمُوۡنِ ‏ مِنۡ ‏ قَبۡلُ‌ ؕ ‏ اِنَّ ‏ الظّٰلِمِيۡنَ ‏ لَهُمۡ ‏ عَذَابٌ ‏ اَ لِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۲۲﴾ جب (حساب کتاب کا) کام فیصلہ ہوچکے گا تو شیطان کہے گا (جو) وعدہ اللہ نے تم سے کیا تھا (وہ تو) سچا (تھا) اور (جو) وعدہ میں نے تم سے کیا تھا وہ جھوٹا تھا۔ اور میرا تم پر کسی طرح کا زور نہیں تھا۔ ہاں میں نے تم کو (گمراہی اور باطل کی طرف) بلایا تو تم نے (جلدی سے اور بےدلیل) میرا کہا مان لیا۔ تو (آج) مجھے ملامت نہ کرو۔ اپنے آپ ہی کو ملامت کرو۔ نہ میں تمہاری فریاد رسی کرسکتا ہوں اور نہ تم میری فریاد رسی کرسکتے ہو۔ میں اس بات سے انکار کرتا ہوں کہ تم پہلے مجھے شریک بناتے تھے۔ بےشک جو ظالم ہیں ان کے لیے درد دینے والا عذاب ہے وَاُدۡخِلَ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ وَعَمِلُوا ‏ الصّٰلِحٰتِ ‏ جَنّٰتٍ ‏ تَجۡرِىۡ ‏ مِنۡ ‏ تَحۡتِهَا ‏ الۡاَنۡهٰرُ ‏ خٰلِدِيۡنَ ‏ فِيۡهَا ‏ بِاِذۡنِ ‏ رَبِّهِمۡ‌ؕ ‏ تَحِيَّتُهُمۡ ‏ فِيۡهَا ‏ سَلٰمٌ‏ ‏ ﴿۲۳﴾ اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کیے وہ بہشتوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اپنے پروردگار کے حکم سے ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ وہاں ان کی صاحب سلامت سلام ہوگا اَلَمۡ ‏ تَرَ ‏ كَيۡفَ ‏ ضَرَبَ ‏ اللّٰهُ ‏ مَثَلًا ‏ كَلِمَةً ‏ طَيِّبَةً ‏ كَشَجَرَةٍ ‏ طَيِّبَةٍ ‏ اَصۡلُهَا ‏ ثَابِتٌ ‏ وَّفَرۡعُهَا ‏ فِى ‏ السَّمَآءِۙ‏ ‏ ﴿۲۴﴾ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے پاک بات کی کیسی مثال بیان فرمائی ہے (وہ ایسی ہے) جیسے پاکیزہ درخت جس کی جڑ مضبوط (یعنی زمین کو پکڑے ہوئے) ہو اور شاخیں آسمان میں تُؤۡتِىۡۤ ‏ اُكُلَهَا ‏ كُلَّ ‏ حِيۡنٍۢ ‏ بِاِذۡنِ ‏ رَبِّهَا ‌ؕ ‏ وَيَضۡرِبُ ‏ اللّٰهُ ‏ الۡاَمۡثَالَ ‏ لِلنَّاسِ ‏ لَعَلَّهُمۡ ‏ يَتَذَكَّرُوۡنَ‏ ‏ ﴿۲۵﴾ اپنے پروردگار کے حکم سے ہر وقت پھل لاتا (اور میوے دیتا) ہو۔ اور اللہ لوگوں کے لیے مثالیں بیان فرماتا ہے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں وَمَثَلُ ‏ كَلِمَةٍ ‏ خَبِيۡثَةٍ ‏ كَشَجَرَةٍ ‏ خَبِيۡثَةٍ ‏ ۨاجۡتُثَّتۡ ‏ مِنۡ ‏ فَوۡقِ ‏ الۡاَرۡضِ ‏ مَا ‏ لَهَا ‏ مِنۡ ‏ قَرَارٍ‏ ‏ ﴿۲۶﴾ اور ناپاک بات کی مثال ناپاک درخت کی سی ہے (نہ جڑ مستحکم نہ شاخیں بلند) زمین کے اوپر ہی سے اکھیڑ کر پھینک دیا جائے گا اس کو ذرا بھی قرار (وثبات) نہیں يُثَبِّتُ ‏ اللّٰهُ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ بِالۡقَوۡلِ ‏ الثَّابِتِ ‏ فِى ‏ الۡحَيٰوةِ ‏ الدُّنۡيَا ‏ وَفِى ‏ الۡاٰخِرَةِ‌ ۚ ‏ وَيُضِلُّ ‏ اللّٰهُ ‏ الظّٰلِمِيۡنَ‌  ۙ ‏ وَيَفۡعَلُ ‏ اللّٰهُ ‏ مَا ‏ يَشَآءُ‏ ‏ ﴿۲۷﴾ اللہ مومنوں (کے دلوں) کو (صحیح اور) پکی بات سے دنیا کی زندگی میں بھی مضبوط رکھتا ہے اور آخرت میں بھی (رکھے گا) اور اللہ بےانصافوں کو گمراہ کر دیتا ہے اور اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے اَلَمۡ ‏ تَرَ ‏ اِلَى ‏ الَّذِيۡنَ ‏ بَدَّلُوۡا ‏ نِعۡمَتَ ‏ اللّٰهِ ‏ كُفۡرًا ‏ وَّاَحَلُّوۡا ‏ قَوۡمَهُمۡ ‏ دَارَ ‏ الۡبَوَارِۙ‏ ‏ ﴿۲۸﴾ کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہوں نے اللہ کے احسان کو ناشکری سے بدل دیا۔ اور اپنی قوم کو تباہی کے گھر میں اتارا جَهَـنَّمَ‌ۚ ‏ يَصۡلَوۡنَهَا ‌ؕ ‏ وَبِئۡسَ ‏ الۡقَرَارُ‏ ‏ ﴿۲۹﴾ (وہ گھر) دوزخ ہے۔ (سب ناشکرے) اس میں داخل ہوں گے۔ اور وہ برا ٹھکانہ ہے وَجَعَلُوۡا ‏ لِلّٰهِ ‏ اَنۡدَادًا ‏ لِّيُـضِلُّوۡا ‏ عَنۡ ‏ سَبِيۡلِهٖ‌ؕ ‏ قُلۡ ‏ تَمَتَّعُوۡا ‏ فَاِنَّ ‏ مَصِيۡرَكُمۡ ‏ اِلَى ‏ النَّارِ‏ ‏ ﴿۳۰﴾ اور ان لوگوں نے اللہ کے شریک مقرر کئے کہ (لوگوں کو) اس کے رستے سے گمراہ کریں۔ کہہ دو کہ (چند روز) فائدے اٹھا لو آخرکار تم کو دوزخ کی طرف لوٹ کر جانا ہے قُلْ ‏ لِّـعِبَادِىَ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ يُقِيۡمُوا ‏ الصَّلٰوةَ ‏ وَيُنۡفِقُوۡا ‏ مِمَّا ‏ رَزَقۡنٰهُمۡ ‏ سِرًّا ‏ وَّعَلَانِيَةً ‏ مِّنۡ ‏ قَبۡلِ ‏ اَنۡ ‏ يَّاۡتِىَ ‏ يَوۡمٌ ‏ لَّا ‏ بَيۡعٌ ‏ فِيۡهِ ‏ وَلَا ‏ خِلٰلٌ‏ ‏ ﴿۳۱﴾ (اے پیغمبر) میرے مومن بندوں سے کہہ دو کہ نماز پڑھا کریں اور اس دن کے آنے سے پیشتر جس میں نہ (اعمال کا) سودا ہوگا اور نہ دوستی (کام آئے گی) ہمارے دیئے ہوئے مال میں سے درپردہ اور ظاہر خرچ کرتے رہیں اَللّٰهُ ‏ الَّذِىۡ ‏ خَلَقَ ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَالۡاَرۡضَ ‏ وَاَنۡزَلَ ‏ مِنَ ‏ السَّمَآءِ ‏ مَآءً ‏ فَاَخۡرَجَ ‏ بِهٖ ‏ مِنَ ‏ الثَّمَرٰتِ ‏ رِزۡقًا ‏ لَّـكُمۡ‌ ۚ ‏ وَسَخَّرَ ‏ لَـكُمُ ‏ الۡـفُلۡكَ ‏ لِتَجۡرِىَ ‏ فِى ‏ الۡبَحۡرِ ‏ بِاَمۡرِهٖ ‌ۚ ‏ وَسَخَّرَ ‏ لَـكُمُ ‏ الۡاَنۡهٰرَ‌ۚ‏ ‏ ﴿۳۲﴾ اللہ ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمان سے مینہ برسایا پھر اس سے تمہارے کھانے کے لیے پھل پیدا کئے۔ اور کشتیوں (اور جہازوں) کو تمہارے زیر فرمان کیا تاکہ دریا (اور سمندر) میں اس کے حکم سے چلیں۔ اور نہروں کو بھی تمہارے زیر فرمان کیا وَسَخَّرَ ‏ لَـكُمُ ‏ الشَّمۡسَ ‏ وَالۡقَمَرَ ‏ دَآٮِٕبَيۡنِ‌ۚ ‏ وَسَخَّرَ ‏ لَـكُمُ ‏ الَّيۡلَ ‏ وَالنَّهَارَ‌ۚ‏ ‏ ﴿۳۳﴾ اور سورج اور چاند کو تمہارے لیے کام میں لگا دیا کہ دونوں (دن رات) ایک دستور پر چل رہے ہیں۔ اور رات اور دن کو بھی تمہاری خاطر کام میں لگا دیا وَاٰتٰٮكُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ كُلِّ ‏ مَا ‏ سَاَلۡـتُمُوۡهُ ‌ ؕ ‏ وَاِنۡ ‏ تَعُدُّوۡا ‏ نِعۡمَتَ ‏ اللّٰهِ ‏ لَا ‏ تُحۡصُوۡهَا ؕ ‏ اِنَّ ‏ الۡاِنۡسَانَ ‏ لَـظَلُوۡمٌ ‏ كَفَّارٌ‏ ‏ ﴿۳۴﴾ اور جو کچھ تم نے مانگا سب میں سے تم کو عنایت کیا۔ اور اگر اللہ کے احسان گننے لگو تو شمار نہ کرسکو۔ (مگر لوگ نعمتوں کا شکر نہیں کرتے) کچھ شک نہیں کہ انسان بڑا بےانصاف اور ناشکرا ہے وَاِذۡ ‏ قَالَ ‏ اِبۡرٰهِيۡمُ ‏ رَبِّ ‏ اجۡعَلۡ ‏ هٰذَا ‏ الۡبَلَدَ ‏ اٰمِنًا ‏ وَّاجۡنُبۡنِىۡ ‏ وَبَنِىَّ ‏ اَنۡ ‏ نَّـعۡبُدَ ‏ الۡاَصۡنَامَؕ ‏ ﴿۳۵﴾ اور جب ابراہیم نے دعا کی کہ میرے پروردگار اس شہر کو (لوگوں کے لیے) امن کی جگہ بنا دے۔ اور مجھے اور میری اولاد کو اس بات سے کہ بتوں کی پرستش کرنے لگیں بچائے رکھ رَبِّ ‏ اِنَّهُنَّ ‏ اَضۡلَلۡنَ ‏ كَثِيۡرًا ‏ مِّنَ ‏ النَّاسِ‌ۚ ‏ فَمَنۡ ‏ تَبِعَنِىۡ ‏ فَاِنَّهٗ ‏ مِنِّىۡ ‌ۚ ‏ وَمَنۡ ‏ عَصَانِىۡ ‏ فَاِنَّكَ ‏ غَفُوۡرٌ ‏ رَّحِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۳۶﴾ اے پروردگار انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔ سو جس شخص نے میرا کہا مانا وہ میرا ہے۔ اور جس نے میری نافرمانی کی تو تُو بخشنے والا مہربان ہے رَبَّنَاۤ ‏ اِنِّىۡۤ ‏ اَسۡكَنۡتُ ‏ مِنۡ ‏ ذُرِّيَّتِىۡ ‏ بِوَادٍ ‏ غَيۡرِ ‏ ذِىۡ ‏ زَرۡعٍ ‏ عِنۡدَ ‏ بَيۡتِكَ ‏ الۡمُحَرَّمِۙ ‏ رَبَّنَا ‏ لِيُقِيۡمُوۡا ‏ الصَّلٰوةَ ‏ فَاجۡعَلۡ ‏ اَ فۡـٮِٕدَةً ‏ مِّنَ ‏ النَّاسِ ‏ تَهۡوِىۡۤ ‏ اِلَيۡهِمۡ ‏ وَارۡزُقۡهُمۡ ‏ مِّنَ ‏ الثَّمَرٰتِ ‏ لَعَلَّهُمۡ ‏ يَشۡكُرُوۡنَ‏ ‏ ﴿۳۷﴾ اے پروردگار میں نے اپنی اولاد کو میدان (مکہ) میں جہاں کھیتی نہیں تیرے عزت (وادب) والے گھر کے پاس لابسائی ہے۔ اے پروردگار تاکہ یہ نماز پڑھیں تو لوگوں کے دلوں کو ایسا کر دے کہ ان کی طرف جھکے رہیں اور ان کو میوؤں سے روزی دے تاکہ (تیرا) شکر کریں رَبَّنَاۤ ‏ اِنَّكَ ‏ تَعۡلَمُ ‏ مَا ‏ نُخۡفِىۡ ‏ وَمَا ‏ نُعۡلِنُ‌ ؕ ‏ وَمَا ‏ يَخۡفٰى ‏ عَلَى ‏ اللّٰهِ ‏ مِنۡ ‏ شَىۡءٍ ‏ فِى ‏ الۡاَرۡضِ ‏ وَلَا ‏ فِى ‏ السَّمَآءِ‏ ‏ ﴿۳۸﴾ اے پروردگار جو بات ہم چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہیں تو سب جانتا ہے۔ اور اللہ سے کوئی چیز مخفی نہیں (نہ) زمین میں نہ آسمان میں اَلۡحَمۡدُ ‏ لِلّٰهِ ‏ الَّذِىۡ ‏ وَهَبَ ‏ لِىۡ ‏ عَلَى ‏ الۡـكِبَرِ ‏ اِسۡمٰعِيۡلَ ‏ وَاِسۡحٰقَ‌ؕ ‏ اِنَّ ‏ رَبِّىۡ ‏ لَسَمِيۡعُ ‏ الدُّعَآءِ‏ ‏ ﴿۳۹﴾ اللہ کا شکر ہے جس نے مجھ کو بڑی عمر میں اسماعیل اور اسحاق بخشے۔ بےشک میرا پروردگار سننے والا ہے رَبِّ ‏ اجۡعَلۡنِىۡ ‏ مُقِيۡمَ ‏ الصَّلٰوةِ ‏ وَمِنۡ ‏ ذُرِّيَّتِىۡ ‌‌ ۖ  ‏ رَبَّنَا ‏ وَتَقَبَّلۡ ‏ دُعَآءِ‏ ‏ ﴿۴۰﴾ اے پروردگار مجھ کو (ایسی توفیق عنایت) کر کہ نماز پڑھتا رہوں اور میری اولاد کو بھی (یہ توفیق بخش) اے پروردگار میری دعا قبول فرما رَبَّنَا ‏ اغۡفِرۡ لِىۡ ‏ وَلـِوَالِدَىَّ ‏ وَلِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ ‏ يَوۡمَ ‏ يَقُوۡمُ ‏ الۡحِسَابُ‏ ‏ ﴿۴۱﴾ اے پروردگار حساب (کتاب) کے دن مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور مومنوں کو مغفرت کیجیو وَلَا ‏ تَحۡسَبَنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ غَافِلًا ‏ عَمَّا ‏ يَعۡمَلُ ‏ الظّٰلِمُوۡنَ‌ ؕ ‏ اِنَّمَا ‏ يُؤَخِّرُهُمۡ ‏ لِيَوۡمٍ ‏ تَشۡخَصُ ‏ فِيۡهِ ‏ الۡاَبۡصَارُ ۙ ‏ ﴿۴۲﴾ اور (مومنو) مت خیال کرنا کہ یہ ظالم جو عمل کر رہے ہیں اللہ ان سے بےخبر ہے۔ وہ ان کو اس دن تک مہلت دے رہا ہے جب کہ (دہشت کے سبب) آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی مُهۡطِعِيۡنَ ‏ مُقۡنِعِىۡ ‏ رُءُوۡسِهِمۡ ‏ لَا ‏ يَرۡتَدُّ ‏ اِلَيۡهِمۡ ‏ طَرۡفُهُمۡ‌ ۚ ‏ وَاَفۡـِٕدَتُهُمۡ ‏ هَوَآءٌ ؕ ‏ ﴿۴۳﴾ (اور لوگ) سر اٹھائے ہوئے (میدان قیامت کی طرف) دوڑ رہے ہوں گے ان کی نگاہیں ان کی طرف لوٹ نہ سکیں گی اور ان کے دل (مارے خوف کے) ہوا ہو رہے ہوں گے وَاَنۡذِرِ ‏ النَّاسَ ‏ يَوۡمَ ‏ يَاۡتِيۡهِمُ ‏ الۡعَذَابُ ‏ فَيَـقُوۡلُ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ ظَلَمُوۡا ‏ رَبَّنَاۤ ‏ اَخِّرۡنَاۤ ‏ اِلٰٓى ‏ اَجَلٍ ‏ قَرِيۡبٍۙ ‏ نُّجِبۡ ‏ دَعۡوَتَكَ ‏ وَنَـتَّبِعِ ‏ الرُّسُلَ‌ؕ ‏ اَوَلَمۡ ‏ تَكُوۡنُوۡۤا ‏ اَ قۡسَمۡتُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ قَبۡلُ ‏ مَا ‏ لَـكُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ زَوَالٍۙ ‏ ﴿۴۴﴾ اور لوگوں کو اس دن سے آگاہ کردو جب ان پر عذاب آجائے گا تب ظالم لوگ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں تھوڑی سی مدت مہلت عطا کر۔ تاکہ تیری دعوت (توحید) قبول کریں اور (تیرے) پیغمبروں کے پیچھے چلیں (تو جواب ملے گا) کیا تم پہلے قسمیں نہیں کھایا کرتے تھے کہ تم کو (اس حال سے جس میں تم ہو) زوال (اور قیامت کو حساب اعمال) نہیں ہوگا وَّسَكَنۡتُمۡ ‏ فِىۡ ‏ مَسٰكِنِ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ ظَلَمُوۡۤا ‏ اَنۡفُسَهُمۡ ‏ وَتَبَيَّنَ ‏ لَـكُمۡ ‏ كَيۡفَ ‏ فَعَلۡنَا ‏ بِهِمۡ ‏ وَضَرَبۡنَا ‏ لَـكُمُ ‏ الۡاَمۡثَالَ‏ ‏ ﴿۴۵﴾ اور جو لوگ اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے تم ان کے مکانوں میں رہتے تھے اور تم پر ظاہر ہوچکا تھا کہ ہم نے ان لوگوں کے ساتھ کس طرح (کا معاملہ) کیا تھا اور تمہارے (سمجھانے) کے لیے مثالیں بیان کر دی تھیں وَقَدۡ ‏ مَكَرُوۡا ‏ مَكۡرَهُمۡ ‏ وَعِنۡدَ ‏ اللّٰهِ ‏ مَكۡرُهُمۡؕ ‏ وَاِنۡ ‏ كَانَ ‏ مَكۡرُهُمۡ ‏ لِتَزُوۡلَ ‏ مِنۡهُ ‏ الۡجِبَالُ ‏ ﴿۴۶﴾ اور انہوں نے (بڑی بڑی) تدبیریں کیں اور ان کی (سب) تدبیریں اللہ کے ہاں (لکھی ہوئی) ہیں گو وہ تدبیریں ایسی (غضب کی) تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی ٹل جائیں فَلَا ‏ تَحۡسَبَنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ مُخۡلِفَ ‏ وَعۡدِهٖ ‏ رُسُلَهٗؕ ‏ اِنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ عَزِيۡزٌ ‏ ذُوۡانْتِقَامٍؕ‏ ‏ ﴿۴۷﴾ تو ایسا خیال نہ کرنا کہ اللہ نے جو اپنے پیغمبروں سے وعدہ کیا ہے اس کے خلاف کرے گا بےشک اللہ زبردست (اور) بدلہ لینے والا ہے يَوۡمَ ‏ تُبَدَّلُ ‏ الۡاَرۡضُ ‏ غَيۡرَ ‏ الۡاَرۡضِ ‏ وَالسَّمٰوٰتُ‌ ‏ وَبَرَزُوۡا ‏ لِلّٰهِ ‏ الۡوَاحِدِ ‏ الۡقَهَّارِ‏ ‏ ﴿۴۸﴾ جس دن یہ زمین دوسری زمین سے بدل دی جائے گی اور آسمان بھی (بدل دیئے جائیں گے) اور سب لوگ خدائے یگانہ وزبردست کے سامنے نکل کھڑے ہوں گے وَتَرَى ‏ الۡمُجۡرِمِيۡنَ ‏ يَوۡمَٮِٕذٍ ‏ مُّقَرَّنِيۡنَ ‏ فِى ‏ الۡاَصۡفَادِ‌ۚ‏ ‏ ﴿۴۹﴾ اور اس دن تم گنہگاروں کو دیکھو گے کہ زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں سَرَابِيۡلُهُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ قَطِرَانٍ ‏ وَّتَغۡشٰى ‏ وُجُوۡهَهُمُ ‏ النَّارُۙ‏ ‏ ﴿۵۰﴾ ان کے کرتے گندھک کے ہوں گے اور ان کے مونہوں کو آگ لپیٹ رہی ہوگی لِيَجۡزِىَ ‏ اللّٰهُ ‏ كُلَّ ‏ نَفۡسٍ ‏ مَّا ‏ كَسَبَتۡ‌ؕ ‏ اِنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ سَرِيۡعُ ‏ الۡحِسَابِ‏ ‏ ﴿۵۱﴾ یہ اس لیے کہ اللہ ہر شخص کو اس کے اعمال کا بدلہ دے۔ بےشک اللہ جلد حساب لینے والا ہے هٰذَا ‏ بَلٰغٌ ‏ لِّـلنَّاسِ ‏ وَلِيُنۡذَرُوۡا ‏ بِهٖ ‏ وَلِيَـعۡلَمُوۡۤا ‏ اَنَّمَا ‏ هُوَ ‏ اِلٰـهٌ ‏ وَّاحِدٌ ‏ وَّلِيَذَّكَّرَ ‏ اُولُوا ‏ الۡا َلۡبَابِ‏ ‏ ﴿۵۲﴾ یہ قرآن لوگوں کے نام (اللہ کا پیغام) ہے تاکہ ان کو اس سے ڈرایا جائے اور تاکہ وہ جان لیں کہ وہی اکیلا معبود ہے اور تاکہ اہل عقل نصیحت پکڑیں