بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِشروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہےعَمَّ يَتَسَآءَلُوۡنَۚ
﴿۱﴾(یہ) لوگ کس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں؟عَنِ النَّبَاِ الۡعَظِيۡمِۙ
﴿۲﴾(کیا) بڑی خبر کی نسبت؟الَّذِىۡ هُمۡ فِيۡهِ مُخۡتَلِفُوۡنَؕ
﴿۳﴾جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیںكَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَۙ
﴿۴﴾دیکھو یہ عنقریب جان لیں گےثُمَّ كَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَ
﴿۵﴾پھر دیکھو یہ عنقریب جان لیں گےاَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ مِهٰدًا ۙ
﴿۶﴾کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایاوَّالۡجِبَالَ اَوۡتَادًا ۙ
﴿۷﴾اور پہاڑوں کو (ا س کی) میخیں (نہیں ٹھہرایا؟)وَّخَلَقۡنٰكُمۡ اَزۡوَاجًا ۙ
﴿۸﴾(بے شک بنایا) اور تم کو جوڑا جوڑابھی پیدا کیاوَّجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتًا ۙ
﴿۹﴾اور نیند کو تمہارے لیے (موجب) آرام بنایاوَّجَعَلۡنَا الَّيۡلَ لِبَاسًا ۙ
﴿۱۰﴾اور رات کو پردہ مقرر کیاوَّجَعَلۡنَا النَّهَارَ مَعَاشًا
﴿۱۱﴾اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیاوَّبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعًا شِدَادًا ۙ
﴿۱۲﴾اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائےوَّجَعَلۡنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا ۙ
﴿۱۳﴾اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایاوَّاَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡمُعۡصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا ۙ
﴿۱۴﴾اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایالِّـنُخۡرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًا ۙ
﴿۱۵﴾تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریںوَّجَنّٰتٍ اَلۡفَافًا ؕ
﴿۱۶﴾اور گھنے گھنے باغاِنَّ يَوۡمَ الۡفَصۡلِ كَانَ مِيۡقَاتًا ۙ
﴿۱۷﴾بےشک فیصلہ کا دن مقرر ہےيَّوۡمَ يُنۡفَخُ فِى الصُّوۡرِ فَتَاۡتُوۡنَ اَفۡوَاجًا ۙ
﴿۱۸﴾جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ غٹ کے غٹ آ موجود ہو گےوَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ اَبۡوَابًا ۙ
﴿۱۹﴾اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہو جائیں گےوَّسُيِّرَتِ الۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًا ؕ
﴿۲۰﴾اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گےاِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادًا ۙ
﴿۲۱﴾بےشک دوزخ گھات میں ہےلِّلطّٰغِيۡنَ مَاٰبًا ۙ
﴿۲۲﴾(یعنی) سرکشوں کا وہی ٹھکانہ ہےلّٰبِثِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَحۡقَابًا ۚ
﴿۲۳﴾اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گےلَا يَذُوۡقُوۡنَ فِيۡهَا بَرۡدًا وَّلَا شَرَابًا ۙ
﴿۲۴﴾وہاں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے۔ نہ (کچھ) پینا (نصیب ہو گا)اِلَّا حَمِيۡمًا وَّغَسَّاقًا ۙ
﴿۲۵﴾مگر گرم پانی اور بہتی پیپجَزَآءً وِّفَاقًا ؕ
﴿۲۶﴾(یہ) بدلہ ہے پورا پورااِنَّهُمۡ كَانُوۡا لَا يَرۡجُوۡنَ حِسَابًا ۙ
﴿۲۷﴾یہ لوگ حساب (آخرت) کی امید ہی نہیں رکھتے تھےوَّكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا كِذَّابًا ؕ
﴿۲۸﴾اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھےوَكُلَّ شَىۡءٍ اَحۡصَيۡنٰهُ كِتٰبًا ۙ
﴿۲۹﴾اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہےفَذُوۡقُوۡا فَلَنۡ نَّزِيۡدَكُمۡ اِلَّا عَذَابًا
﴿۳۰﴾سو (اب) مزہ چکھو۔ ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گےاِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ مَفَازًا ۙ
﴿۳۱﴾بے شک پرہیز گاروں کے لیے کامیابی ہےحَدَآٮِٕقَ وَاَعۡنَابًا ۙ
﴿۳۲﴾(یعنی) باغ اور انگوروَّكَوَاعِبَ اَتۡرَابًا ۙ
﴿۳۳﴾اور ہم عمر نوجوان عورتیںوَّكَاۡسًا دِهَاقًا ؕ
﴿۳۴﴾اور شراب کے چھلکتے ہوئے گلاسلَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَـغۡوًا وَّلَا كِذّٰبًا ۚ
﴿۳۵﴾وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)جَزَآءً مِّنۡ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا ۙ
﴿۳۶﴾یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیررَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا الرَّحۡمٰنِ لَا يَمۡلِكُوۡنَ مِنۡهُ خِطَابًا ۚ
﴿۳۷﴾وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگايَوۡمَ يَقُوۡمُ الرُّوۡحُ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ صَفًّا ؕۙ لَّا يَتَكَلَّمُوۡنَ اِلَّا مَنۡ اَذِنَ لَهُ الرَّحۡمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا
﴿۳۸﴾جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (اللہ رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہوذٰلِكَ الۡيَوۡمُ الۡحَـقُّ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا
﴿۳۹﴾یہ دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنا ئےاِنَّاۤ اَنۡذَرۡنٰـكُمۡ عَذَابًا قَرِيۡبًا ۖۚ يَّوۡمَ يَنۡظُرُ الۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدٰهُ وَيَقُوۡلُ الۡـكٰفِرُ يٰلَيۡتَنِىۡ كُنۡتُ تُرٰبًا
﴿۴۰﴾ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنے والا ہے آگاہ کر دیا ہے جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ اے کاش میں مٹی ہوتا