بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے وَالَّيۡلِ ‏ اِذَا ‏ يَغۡشٰىۙ‏ ‏ ﴿۱﴾ رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے وَالنَّهَارِ ‏ اِذَا ‏ تَجَلّٰىۙ ‏ ﴿۲﴾ اور دن کی قسم جب چمک اٹھے وَمَا ‏ خَلَقَ ‏ الذَّكَرَ ‏ وَالۡاُنۡثٰٓىۙ‏ ‏ ﴿۳﴾ اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے اِنَّ ‏ سَعۡيَكُمۡ ‏ لَشَتّٰىؕ‏ ‏ ﴿۴﴾ کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے فَاَمَّا ‏ مَنۡ ‏ اَعۡطٰى ‏ وَاتَّقٰىۙ ‏ ﴿۵﴾ تو جس نے (اللہ کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی وَصَدَّقَ ‏ بِالۡحُسۡنٰىۙ‏ ‏ ﴿۶﴾ اور نیک بات کو سچ جانا فَسَنُيَسِّرُهٗ ‏ لِلۡيُسۡرٰىؕ‏ ‏ ﴿۷﴾ اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے وَاَمَّا ‏ مَنۡۢ ‏ بَخِلَ ‏ وَاسۡتَغۡنٰىۙ‏ ‏ ﴿۸﴾ اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا وَكَذَّبَ ‏ بِالۡحُسۡنٰىۙ ‏ ﴿۹﴾ اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا فَسَنُيَسِّرُهٗ ‏ لِلۡعُسۡرٰىؕ‏ ‏ ﴿۱۰﴾ اسے سختی میں پہنچائیں گے وَمَا ‏ يُغۡنِىۡ ‏ عَنۡهُ ‏ مَالُهٗۤ ‏ اِذَا ‏ تَرَدّٰىؕ‏ ‏ ﴿۱۱﴾ اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا اِنَّ ‏ عَلَيۡنَا ‏ لَـلۡهُدٰىۖ ‏ ﴿۱۲﴾ ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے وَاِنَّ ‏ لَـنَا ‏ لَـلۡاٰخِرَةَ ‏ وَالۡاُوۡلٰى‏ ‏ ﴿۱۳﴾ اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں فَاَنۡذَرۡتُكُمۡ ‏ نَارًا ‏ تَلَظّٰى‌ۚ‏ ‏ ﴿۱۴﴾ سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا لَا ‏ يَصۡلٰٮهَاۤ ‏ اِلَّا ‏ الۡاَشۡقَىۙ‏ ‏ ﴿۱۵﴾ اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے الَّذِىۡ ‏ كَذَّبَ ‏ وَتَوَلّٰىؕ‏ ‏ ﴿۱۶﴾ جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا وَسَيُجَنَّبُهَا ‏ الۡاَتۡقَىۙ‏ ‏ ﴿۱۷﴾ اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا الَّذِىۡ ‏ يُؤۡتِىۡ ‏ مَالَهٗ ‏ يَتَزَكّٰى‌ۚ‏ ‏ ﴿۱۸﴾ جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو وَمَا ‏ لِاَحَدٍ ‏ عِنۡدَهٗ ‏ مِنۡ ‏ نِّعۡمَةٍ ‏ تُجۡزٰٓىۙ‏ ‏ ﴿۱۹﴾ اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے اِلَّا ‏ ابۡتِغَآءَ ‏ وَجۡهِ ‏ رَبِّهِ ‏ الۡاَعۡلٰى‌ۚ‏ ‏ ﴿۲۰﴾ بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے وَلَسَوۡفَ ‏ يَرۡضٰى‏ ‏ ﴿۲۱﴾ اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا