بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے اِقۡرَاۡ ‏ بِاسۡمِ ‏ رَبِّكَ ‏ الَّذِىۡ ‏ خَلَقَ‌ۚ‏ ‏ ﴿۱﴾ (اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا خَلَقَ ‏ الۡاِنۡسَانَ ‏ مِنۡ ‏ عَلَقٍ‌ۚ‏ ‏ ﴿۲﴾ جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا اِقۡرَاۡ ‏ وَرَبُّكَ ‏ الۡاَكۡرَمُۙ‏ ‏ ﴿۳﴾ پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے الَّذِىۡ ‏ عَلَّمَ ‏ بِالۡقَلَمِۙ‏ ‏ ﴿۴﴾ جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا عَلَّمَ ‏ الۡاِنۡسَانَ ‏ مَا ‏ لَمۡ ‏ يَعۡلَمۡؕ ‏ ﴿۵﴾ اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا كَلَّاۤ ‏ اِنَّ ‏ الۡاِنۡسَانَ ‏ لَيَطۡغٰٓىۙ‏ ‏ ﴿۶﴾ مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے اَنۡ رَّاٰهُ ‏ اسۡتَغۡنٰىؕ‏ ‏ ﴿۷﴾ جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے اِنَّ ‏ اِلٰى ‏ رَبِّكَ ‏ الرُّجۡعٰىؕ ‏ ﴿۸﴾ کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے اَرَءَيۡتَ ‏ الَّذِىۡ ‏ يَنۡهٰىؕ‏ ‏ ﴿۹﴾ بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے عَبۡدًا ‏ اِذَا ‏ صَلّٰىؕ‏ ‏ ﴿۱۰﴾ (یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے اَرَءَيۡتَ ‏ اِنۡ ‏ كَانَ ‏ عَلَى ‏ الۡهُدٰٓىۙ ‏ ﴿۱۱﴾ بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو اَوۡ ‏ اَمَرَ ‏ بِالتَّقۡوٰىۙ‏ ‏ ﴿۱۲﴾ یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا) اَرَءَيۡتَ ‏ اِنۡ ‏ كَذَّبَ ‏ وَتَوَلّٰىؕ ‏ ﴿۱۳﴾ اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا) اَلَمۡ ‏ يَعۡلَمۡ ‏ بِاَنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ يَرٰىؕ‏ ‏ ﴿۱۴﴾ کیااس کو معلوم نہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے كَلَّا ‏ لَٮِٕنۡ ‏ لَّمۡ ‏ يَنۡتَهِ  ۙ ‏ لَنَسۡفَعًۢا ‏ بِالنَّاصِيَةِۙ‏ ‏ ﴿۱۵﴾ دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے نَاصِيَةٍ ‏ كَاذِبَةٍ ‏ خَاطِئَةٍ‌ ۚ ‏ ﴿۱۶﴾ یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال فَلۡيَدۡعُ ‏ نَادِيَهٗ ۙ ‏ ﴿۱۷﴾ تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے سَنَدۡعُ ‏ الزَّبَانِيَةَ ۙ ‏ ﴿۱۸﴾ ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے كَلَّا ؕ ‏ لَا ‏ تُطِعۡهُ ‏ وَاسۡجُدۡ ‏ وَاقۡتَرِبْ۩‏ ‏ ﴿۱۹﴾ دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (اللہ) حاصل کرتے رہنا