بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے سَبِّحِ ‏ اسۡمَ ‏ رَبِّكَ ‏ الۡاَعۡلَىۙ‏ ‏ ﴿۱﴾ (اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو الَّذِىۡ ‏ خَلَقَ ‏ فَسَوّٰى ۙ‏ ‏ ﴿۲﴾ جس نے (انسان کو) بنایا پھر (اس کے اعضاء کو) درست کیا وَالَّذِىۡ ‏ قَدَّرَ ‏ فَهَدٰى ۙ‏ ‏ ﴿۳﴾ اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا وَالَّذِىۡۤ ‏ اَخۡرَجَ ‏ الۡمَرۡعٰى ۙ‏ ‏ ﴿۴﴾ اور جس نے چارہ اگایا فَجَعَلَهٗ ‏ غُثَآءً ‏ اَحۡوٰىؕ ‏ ﴿۵﴾ پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا سَنُقۡرِئُكَ ‏ فَلَا ‏ تَنۡسٰٓىۙ‏ ‏ ﴿۶﴾ ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے اِلَّا ‏ مَا ‏ شَآءَ ‏ اللّٰهُ‌ؕ ‏ اِنَّهٗ ‏ يَعۡلَمُ ‏ الۡجَهۡرَ ‏ وَمَا ‏ يَخۡفٰىؕ ‏ ﴿۷﴾ مگر جو اللہ چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی وَنُيَسِّرُكَ ‏ لِلۡيُسۡرٰى ‌ۖ‌ۚ‏ ‏ ﴿۸﴾ ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے فَذَكِّرۡ ‏ اِنۡ ‏ نَّفَعَتِ ‏ الذِّكۡرٰىؕ ‏ ﴿۹﴾ سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع (ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو سَيَذَّكَّرُ ‏ مَنۡ ‏ يَّخۡشٰىۙ‏ ‏ ﴿۱۰﴾ جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا وَيَتَجَنَّبُهَا ‏ الۡاَشۡقَىۙ ‏ ﴿۱۱﴾ اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا الَّذِىۡ ‏ يَصۡلَى ‏ النَّارَ ‏ الۡكُبۡرٰى‌ۚ‏ ‏ ﴿۱۲﴾ جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا ثُمَّ ‏ لَا ‏ يَمُوۡتُ ‏ فِيۡهَا ‏ وَلَا ‏ يَحۡيٰىؕ ‏ ﴿۱۳﴾ پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا قَدۡ ‏ اَفۡلَحَ ‏ مَنۡ ‏ تَزَكّٰىۙ‏ ‏ ﴿۱۴﴾ بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا وَذَكَرَ ‏ اسۡمَ ‏ رَبِّهٖ ‏ فَصَلّٰى‌ ؕ‏ ‏ ﴿۱۵﴾ اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا بَلۡ ‏ تُؤۡثِرُوۡنَ ‏ الۡحَيٰوةَ ‏ الدُّنۡيَا ۖ ‏ ﴿۱۶﴾ مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو وَالۡاٰخِرَةُ ‏ خَيۡرٌ ‏ وَّاَبۡقٰىؕ‏ ‏ ﴿۱۷﴾ حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے اِنَّ ‏ هٰذَا ‏ لَفِى ‏ الصُّحُفِ ‏ الۡاُوۡلٰىۙ‏ ‏ ﴿۱۸﴾ یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے صُحُفِ ‏ اِبۡرٰهِيۡمَ ‏ وَمُوۡسٰى‏ ‏ ﴿۱۹﴾ (یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں