بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے تَبَّتۡ ‏ يَدَاۤ ‏ اَبِىۡ ‏ لَهَبٍ ‏ وَّتَبَّؕ‏ ‏ ﴿۱﴾ ابولہب کے ہاتھ ٹوٹیں اور وہ ہلاک ہو مَاۤ ‏ اَغۡنٰى ‏ عَنۡهُ ‏ مَالُهٗ ‏ وَمَا ‏ كَسَبَؕ‏ ‏ ﴿۲﴾ نہ تو اس کا مال ہی اس کے کچھ کام آیا اور نہ وہ جو اس نے کمایا سَيَصۡلٰى ‏ نَارًا ‏ ذَاتَ ‏ لَهَبٍ ۖۚ‏ ‏ ﴿۳﴾ وہ جلد بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گا وَّامۡرَاَ تُهٗ ؕ ‏ حَمَّالَةَ ‏ الۡحَطَبِ‌ۚ‏ ‏ ﴿۴﴾ اور اس کی جورو بھی جو ایندھن سر پر اٹھائے پھرتی ہے فِىۡ ‏ جِيۡدِهَا ‏ حَبۡلٌ ‏ مِّنۡ ‏ مَّسَدٍ‏ ‏ ﴿۵﴾ اس کے گلے میں مونج کی رسّی ہو گی