بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے وَالسَّمَآءِ ‏ ذَاتِ ‏ الۡبُرُوۡجِۙ‏ ‏ ﴿۱﴾ آسمان کی قسم جس میں برج ہیں وَالۡيَوۡمِ ‏ الۡمَوۡعُوۡدِۙ‏ ‏ ﴿۲﴾ اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے وَشَاهِدٍ ‏ وَّمَشۡهُوۡدٍؕ ‏ ﴿۳﴾ اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی قُتِلَ ‏ اَصۡحٰبُ ‏ الۡاُخۡدُوۡدِۙ‏ ‏ ﴿۴﴾ کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے النَّارِ ‏ ذَاتِ ‏ الۡوَقُوۡدِۙ‏ ‏ ﴿۵﴾ (یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا اِذۡ ‏ هُمۡ ‏ عَلَيۡهَا ‏ قُعُوۡدٌ ۙ‏ ‏ ﴿۶﴾ جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے وَّهُمۡ ‏ عَلٰى ‏ مَا ‏ يَفۡعَلُوۡنَ ‏ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ ‏ شُهُوۡدٌ ؕ‏ ‏ ﴿۷﴾ اور جو (سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے وَمَا ‏ نَقَمُوۡا ‏ مِنۡهُمۡ ‏ اِلَّاۤ ‏ اَنۡ ‏ يُّؤۡمِنُوۡا ‏ بِاللّٰهِ ‏ الۡعَزِيۡزِ ‏ الۡحَمِيۡدِۙ‏ ‏ ﴿۸﴾ ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ اللہ پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے الَّذِىۡ ‏ لَهٗ ‏ مُلۡكُ ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ عَلٰى ‏ كُلِّ ‏ شَىۡءٍ ‏ شَهِيۡدٌ ؕ‏ ‏ ﴿۹﴾ وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور اللہ ہر چیز سے واقف ہے اِنَّ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ فَتَـنُوا ‏ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ‏ وَالۡمُؤۡمِنٰتِ ‏ ثُمَّ ‏ لَمۡ ‏ يَتُوۡبُوۡا ‏ فَلَهُمۡ ‏ عَذَابُ ‏ جَهَنَّمَ ‏ وَلَهُمۡ ‏ عَذَابُ ‏ الۡحَرِيۡقِؕ‏ ‏ ﴿۱۰﴾ جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا اِنَّ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ وَعَمِلُوا ‏ الصّٰلِحٰتِ ‏ لَهُمۡ ‏ جَنّٰتٌ ‏ تَجۡرِىۡ ‏ مِنۡ ‏ تَحۡتِهَا ‏ الۡاَنۡهٰرُ ؕؔ ‏ ذٰلِكَ ‏ الۡفَوۡزُ ‏ الۡكَبِيۡرُؕ‏ ‏ ﴿۱۱﴾ (اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے اِنَّ ‏ بَطۡشَ ‏ رَبِّكَ ‏ لَشَدِيۡدٌ ؕ‏ ‏ ﴿۱۲﴾ بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے اِنَّهٗ ‏ هُوَ ‏ يُبۡدِئُ ‏ وَيُعِيۡدُ‌ ۚ‏ ‏ ﴿۱۳﴾ وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا وَهُوَ ‏ الۡغَفُوۡرُ ‏ الۡوَدُوۡدُۙ‏ ‏ ﴿۱۴﴾ اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے ذُوالۡعَرۡشِ ‏ الۡمَجِيۡدُ ۙ‏ ‏ ﴿۱۵﴾ عرش کا مالک بڑی شان والا فَعَّالٌ ‏ لِّمَا ‏ يُرِيۡدُ ؕ ‏ ﴿۱۶﴾ جو چاہتا ہے کر دیتا ہے هَلۡ ‏ اَتٰٮكَ ‏ حَدِيۡثُ ‏ الۡجُـنُوۡدِۙ‏ ‏ ﴿۱۷﴾ بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے فِرۡعَوۡنَ ‏ وَثَمُوۡدَؕ ‏ ﴿۱۸﴾ (یعنی) فرعون اور ثمود کا بَلِ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ كَفَرُوۡا ‏ فِىۡ ‏ تَكۡذِيۡبٍۙ‏ ‏ ﴿۱۹﴾ لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں وَّاللّٰهُ ‏ مِنۡ ‏ وَّرَآٮِٕهِمۡ ‏ مُّحِيۡطٌۚ‏ ‏ ﴿۲۰﴾ اور اللہ(بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے بَلۡ ‏ هُوَ ‏ قُرۡاٰنٌ ‏ مَّجِيۡدٌ ۙ ‏ ﴿۲۱﴾ (یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے فِىۡ ‏ لَوۡحٍ ‏ مَّحۡفُوۡظٍ‏ ‏ ﴿۲۲﴾ لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)