بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے سُوۡرَةٌ ‏ اَنۡزَلۡنٰهَا ‏ وَفَرَضۡنٰهَا ‏ وَاَنۡزَلۡنَا ‏ فِيۡهَاۤ ‏ اٰيٰتٍۭ ‏ بَيِّنٰتٍ ‏ لَّعَلَّكُمۡ ‏ تَذَكَّرُوۡنَ‏ ‏ ﴿۱﴾ یہ (ایک) سورت ہے جس کو ہم نے نازل کیا اور اس (کے احکام) کو فرض کر دیا، اور اس میں واضح المطالب آیتیں نازل کیں تاکہ تم یاد رکھو اَلزَّانِيَةُ ‏ وَالزَّانِىۡ ‏ فَاجۡلِدُوۡا ‏ كُلَّ ‏ وَاحِدٍ ‏ مِّنۡهُمَا ‏ مِائَةَ ‏ جَلۡدَةٍ‌ ‏ وَّلَا ‏ تَاۡخُذۡكُمۡ ‏ بِهِمَا ‏ رَاۡفَةٌ ‏ فِىۡ ‏ دِيۡنِ ‏ اللّٰهِ ‏ اِنۡ ‏ كُنۡتُمۡ ‏ تُؤۡمِنُوۡنَ ‏ بِاللّٰهِ ‏ وَالۡيَوۡمِ ‏ الۡاٰخِرِ‌ۚ ‏ وَلۡيَشۡهَدۡ ‏ عَذَابَهُمَا ‏ طَآٮِٕفَةٌ ‏ مِّنَ ‏ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏ ‏ ﴿۲﴾ بدکاری کرنے والی عورت اور بدکاری کرنے والا مرد (جب ان کی بدکاری ثابت ہوجائے تو) دونوں میں سے ہر ایک کو سو درے مارو۔ اور اگر تم اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو شرع اللہ(کے حکم) میں تمہیں ان پر ہرگز ترس نہ آئے۔ اور چاہیئے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت بھی موجود ہو اَلزَّانِىۡ ‏ لَا ‏ يَنۡكِحُ ‏ اِلَّا ‏ زَانِيَةً ‏ اَوۡ ‏ مُشۡرِكَةً  ‏ وَّالزَّانِيَةُ ‏ لَا ‏ يَنۡكِحُهَاۤ ‏ اِلَّا ‏ زَانٍ ‏ اَوۡ ‏ مُشۡرِكٌ‌ ۚ ‏ وَحُرِّمَ ‏ ذٰلِكَ ‏ عَلَى ‏ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏ ‏ ﴿۳﴾ بدکار مرد تو بدکار یا مشرک عورت کے سوا نکاح نہیں کرتا اور بدکار عورت کو بھی بدکار یا مشرک مرد کے سوا اور کوئی نکاح میں نہیں لاتا اور یہ (یعنی بدکار عورت سے نکاح کرنا) مومنوں پر حرام ہے وَالَّذِيۡنَ ‏ يَرۡمُوۡنَ ‏ الۡمُحۡصَنٰتِ ‏ ثُمَّ ‏ لَمۡ ‏ يَاۡتُوۡا ‏ بِاَرۡبَعَةِ ‏ شُهَدَآءَ ‏ فَاجۡلِدُوۡهُمۡ ‏ ثَمٰنِيۡنَ ‏ جَلۡدَةً ‏ وَّلَا ‏ تَقۡبَلُوۡا ‏ لَهُمۡ ‏ شَهَادَةً ‏ اَبَدًا‌ ۚ ‏ وَاُولٰٓٮِٕكَ ‏ هُمُ ‏ الۡفٰسِقُوۡنَ ۙ ‏ ﴿۴﴾ اور جو لوگ پرہیزگار عورتوں کو بدکاری کا عیب لگائیں اور اس پر چار گواہ نہ لائیں تو ان کو اسی درے مارو اور کبھی ان کی شہادت قبول نہ کرو۔ اور یہی بدکردار ہیں اِلَّا ‏ الَّذِيۡنَ ‏ تَابُوۡا ‏ مِنۡۢ ‏ بَعۡدِ ‏ ذٰلِكَ ‏ وَاَصۡلَحُوۡا‌ۚ ‏ فَاِنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ غَفُوۡرٌ ‏ رَّحِيۡمٌ ‏ ﴿۵﴾ ہاں جو اس کے بعد توبہ کرلیں اور (اپنی حالت) سنوار لیں تو اللہ(بھی) بخشنے والا مہربان ہے وَالَّذِيۡنَ ‏ يَرۡمُوۡنَ ‏ اَزۡوَاجَهُمۡ ‏ وَلَمۡ ‏ يَكُنۡ ‏ لَّهُمۡ ‏ شُهَدَآءُ ‏ اِلَّاۤ ‏ اَنۡفُسُهُمۡ ‏ فَشَهَادَةُ ‏ اَحَدِهِمۡ ‏ اَرۡبَعُ ‏ شَهٰدٰتٍۭ ‏ بِاللّٰهِ‌ۙ ‏ اِنَّهٗ ‏ لَمِنَ ‏ الصّٰدِقِيۡنَ ‏ ﴿۶﴾ اور جو لوگ اپنی عورتوں پر بدکاری کی تہمت لگائیں اور خود ان کے سوا ان کے گواہ نہ ہوں تو ہر ایک کی شہادت یہ ہے کہ پہلے تو چار بار اللہ کی قسم کھائے کہ بےشک وہ سچا ہے وَالۡخَـامِسَةُ ‏ اَنَّ ‏ لَـعۡنَتَ ‏ اللّٰهِ ‏ عَلَيۡهِ ‏ اِنۡ ‏ كَانَ ‏ مِنَ ‏ الۡكٰذِبِيۡنَ ‏ ﴿۷﴾ اور پانچویں بار یہ (کہے) کہ اگر وہ جھوٹا ہو تو اس پر اللہ کی لعنت وَيَدۡرَؤُا ‏ عَنۡهَا ‏ الۡعَذَابَ ‏ اَنۡ ‏ تَشۡهَدَ ‏ اَرۡبَعَ ‏ شَهٰدٰتٍۢ ‏ بِاللّٰهِ‌ۙ ‏ اِنَّهٗ ‏ لَمِنَ ‏ الۡكٰذِبِيۡنَۙ ‏ ﴿۸﴾ اور عورت سے سزا کو یہ بات ٹال سکتی ہے کہ وہ پہلے چار بار اللہ کی قسم کھائے کہ بےشک یہ جھوٹا ہے وَالۡخَـامِسَةَ ‏ اَنَّ ‏ غَضَبَ ‏ اللّٰهِ ‏ عَلَيۡهَاۤ ‏ اِنۡ ‏ كَانَ ‏ مِنَ ‏ الصّٰدِقِيۡنَ ‏ ﴿۹﴾ اور پانچویں دفعہ یوں (کہے) کہ اگر یہ سچا ہو تو مجھ پر اللہ کا غضب (نازل ہو) وَلَوۡلَا ‏ فَضۡلُ ‏ اللّٰهِ ‏ عَلَيۡكُمۡ ‏ وَرَحۡمَتُهٗ ‏ وَاَنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ تَوَّابٌ ‏ حَكِيۡمٌ ‏ ﴿۱۰﴾ اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو بہت سی خرابیاں پیدا ہوجاتیں۔ مگر وہ صاحب کرم ہے اور یہ کہ اللہ توبہ قبول کرنے والا حکیم ہے اِنَّ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ جَآءُوۡ ‏ بِالۡاِفۡكِ ‏ عُصۡبَةٌ ‏ مِّنۡكُمۡ‌ ؕ ‏ لَا ‏ تَحۡسَبُوۡهُ ‏ شَرًّا ‏ لَّـكُمۡ‌ ؕ ‏ بَلۡ ‏ هُوَ ‏ خَيۡرٌ ‏ لَّـكُمۡ‌ ؕ ‏ لِكُلِّ ‏ امۡرِىٴٍ ‏ مِّنۡهُمۡ ‏ مَّا ‏ اكۡتَسَبَ ‏ مِنَ ‏ الۡاِثۡمِ‌ ۚ ‏ وَالَّذِىۡ ‏ تَوَلّٰى ‏ كِبۡرَهٗ ‏ مِنۡهُمۡ ‏ لَهٗ ‏ عَذَابٌ ‏ عَظِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۱۱﴾ جن لوگوں نے بہتان باندھا ہے تم ہی میں سے ایک جماعت ہے اس کو اپنے حق میں برا نہ سمجھنا۔ بلکہ وہ تمہارے لئے اچھا ہے۔ ان میں سے جس شخص نے گناہ کا جتنا حصہ لیا اس کے لئے اتنا ہی وبال ہے۔ اور جس نے ان میں سے اس بہتان کا بڑا بوجھ اٹھایا ہے اس کو بڑا عذاب ہوگا لَوۡلَاۤ ‏ اِذۡ ‏ سَمِعۡتُمُوۡهُ ‏ ظَنَّ ‏ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ‏ وَالۡمُؤۡمِنٰتُ ‏ بِاَنۡفُسِهِمۡ ‏ خَيۡرًاۙ ‏ وَّقَالُوۡا ‏ هٰذَاۤ ‏ اِفۡكٌ ‏ مُّبِيۡنٌ‏ ‏ ﴿۱۲﴾ جب تم نے وہ بات سنی تھی تو مومن مردوں اور عورتوں نے کیوں اپنے دلوں میں نیک گمان نہ کیا۔ اور کیوں نہ کہا کہ یہ صریح طوفان ہے لَوۡلَا ‏ جَآءُوۡ ‏ عَلَيۡهِ ‏ بِاَرۡبَعَةِ ‏ شُهَدَآءَ‌ ۚ ‏ فَاِذۡ ‏ لَمۡ ‏ يَاۡتُوۡا ‏ بِالشُّهَدَآءِ ‏ فَاُولٰٓٮِٕكَ ‏ عِنۡدَ ‏ اللّٰهِ ‏ هُمُ ‏ الۡـكٰذِبُوۡنَ‏ ‏ ﴿۱۳﴾ یہ (افتراء پرداز) اپنی بات (کی تصدیق) کے (لئے) چار گواہ کیوں نہ لائے۔ تو جب یہ گواہ نہیں لاسکے تو اللہ کے نزدیک یہی جھوٹے ہیں وَلَوۡلَا ‏ فَضۡلُ ‏ اللّٰهِ ‏ عَلَيۡكُمۡ ‏ وَرَحۡمَتُهٗ ‏ فِى ‏ الدُّنۡيَا ‏ وَالۡاٰخِرَةِ ‏ لَمَسَّكُمۡ ‏ فِىۡ ‏ مَاۤ ‏ اَفَضۡتُمۡ ‏ فِيۡهِ ‏ عَذَابٌ ‏ عَظِيۡمٌ‌ ۖ ‌ ۚ ‏ ﴿۱۴﴾ اور اگر دنیا اور آخرت میں تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو جس بات کا تم چرچا کرتے تھے اس کی وجہ سے تم پر بڑا (سخت) عذاب نازل ہوتا اِذۡ ‏ تَلَـقَّوۡنَهٗ ‏ بِاَ لۡسِنَتِكُمۡ ‏ وَتَقُوۡلُوۡنَ ‏ بِاَ فۡوَاهِكُمۡ ‏ مَّا ‏ لَـيۡسَ ‏ لَـكُمۡ ‏ بِهٖ ‏ عِلۡمٌ ‏ وَّتَحۡسَبُوۡنَهٗ ‏ هَيِّنًا ‌ ۖ  ‏ وَّهُوَ ‏ عِنۡدَ ‏ اللّٰهِ ‏ عَظِيۡمٌ ‏ ﴿۱۵﴾ جب تم اپنی زبانوں سے اس کا ایک دوسرے سے ذکر کرتے تھے اور اپنے منہ سے ایسی بات کہتے تھے جس کا تم کو کچھ علم نہ تھا اور تم اسے ایک ہلکی بات سمجھتے تھے اور اللہ کے نزدیک وہ بڑی بھاری بات تھی وَلَوۡلَاۤ ‏ اِذۡ ‏ سَمِعۡتُمُوۡهُ ‏ قُلۡتُمۡ ‏ مَّا ‏ يَكُوۡنُ ‏ لَـنَاۤ ‏ اَنۡ ‏ نَّـتَكَلَّمَ ‏ بِهٰذَا ‌ۖ  ‏ سُبۡحٰنَكَ ‏ هٰذَا ‏ بُهۡتَانٌ ‏ عَظِيۡمٌ ‏ ﴿۱۶﴾ اور جب تم نے اسے سنا تھا تو کیوں نہ کہہ دیا کہ ہمیں شایاں نہیں کہ ایسی بات زبان پر نہ لائیں۔ (پروردگار) تو پاک ہے یہ تو (بہت) بڑا بہتان ہے يَعِظُكُمُ ‏ اللّٰهُ ‏ اَنۡ ‏ تَعُوۡدُوۡا ‏ لِمِثۡلِهٖۤ ‏ اَبَدًا ‏ اِنۡ ‏ كُنۡتُمۡ ‏ مُّؤۡمِنِيۡنَ‌ۚ‏ ‏ ﴿۱۷﴾ اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ اگر مومن ہو تو پھر کبھی ایسا کام نہ کرنا وَيُبَيِّنُ ‏ اللّٰهُ ‏ لَـكُمُ ‏ الۡاٰيٰتِ‌ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ عَلِيۡمٌ ‏ حَكِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۱۸﴾ اور اللہ تمہارے (سمجھانے کے لئے) اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے۔ اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے اِنَّ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ يُحِبُّوۡنَ ‏ اَنۡ ‏ تَشِيۡعَ ‏ الۡفَاحِشَةُ ‏ فِى ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ لَهُمۡ ‏ عَذَابٌ ‏ اَلِيۡمٌۙ ‏ فِى ‏ الدُّنۡيَا ‏ وَالۡاٰخِرَةِ‌ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ يَعۡلَمُ ‏ وَاَنۡـتُمۡ ‏ لَا ‏ تَعۡلَمُوۡنَ‏ ‏ ﴿۱۹﴾ اور جو لوگ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ مومنوں میں بےحیائی یعنی (تہمت بدکاری کی خبر) پھیلے ان کو دنیا اور آخرت میں دکھ دینے والا عذاب ہوگا۔ اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے وَلَوۡلَا ‏ فَضۡلُ ‏ اللّٰهِ ‏ عَلَيۡكُمۡ ‏ وَرَحۡمَتُهٗ ‏ وَاَنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ رَءُوۡفٌ ‏ رَّحِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۲۰﴾ اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی (تو کیا کچھ نہ ہوتا مگر وہ کریم ہے) اور یہ کہ اللہ نہایت مہربان اور رحیم ہے يٰۤـاَيُّهَا ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ لَا ‏ تَتَّبِعُوۡا ‏ خُطُوٰتِ ‏ الشَّيۡطٰنِ‌ ؕ ‏ وَمَنۡ ‏ يَّتَّبِعۡ ‏ خُطُوٰتِ ‏ الشَّيۡطٰنِ ‏ فَاِنَّهٗ ‏ يَاۡمُرُ ‏ بِالۡـفَحۡشَآءِ ‏ وَالۡمُنۡكَرِ‌ ؕ ‏ وَلَوۡلَا ‏ فَضۡلُ ‏ اللّٰهِ ‏ عَلَيۡكُمۡ ‏ وَرَحۡمَتُهٗ ‏ مَا ‏ زَكٰى ‏ مِنۡكُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ اَحَدٍ ‏ اَبَدًا ‏ وَّلٰـكِنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ يُزَكِّىۡ ‏ مَنۡ ‏ يَّشَآءُ‌ ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ سَمِيۡعٌ ‏ عَلِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۲۱﴾ اے مومنو! شیطان کے قدموں پر نہ چلنا۔ اور جو شخص شیطان کے قدموں پر چلے گا تو شیطان تو بےحیائی (کی باتیں) اور برے کام ہی بتائے گا۔ اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو ایک شخص بھی تم میں پاک نہ ہوسکتا۔ مگر اللہ جس کو چاہتا ہے پاک کردیتا ہے۔ اور اللہ سننے والا (اور) جاننے والا ہے وَلَا ‏ يَاۡتَلِ ‏ اُولُوا ‏ الۡـفَضۡلِ ‏ مِنۡكُمۡ ‏ وَالسَّعَةِ ‏ اَنۡ ‏ يُّؤۡتُوۡۤا ‏ اُولِى ‏ الۡقُرۡبٰى ‏ وَالۡمَسٰكِيۡنَ ‏ وَالۡمُهٰجِرِيۡنَ ‏ فِىۡ ‏ سَبِيۡلِ ‏ اللّٰهِ ‌‌ۖ  ‏ وَلۡيَـعۡفُوۡا ‏ وَلۡيَـصۡفَحُوۡا‌ ؕ ‏ اَلَا ‏ تُحِبُّوۡنَ ‏ اَنۡ ‏ يَّغۡفِرَ ‏ اللّٰهُ ‏ لَـكُمۡ‌ ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ غَفُوۡرٌ ‏ رَّحِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۲۲﴾ اور جو لوگ تم میں صاحب فضل (اور صاحب) وسعت ہیں، وہ اس بات کی قسم نہ کھائیں کہ رشتہ داروں اور محتاجوں اور وطن چھوڑ جانے والوں کو کچھ خرچ پات نہیں دیں گے۔ ان کو چاہیئے کہ معاف کردیں اور درگزر کریں۔ کیا تم پسند نہیں کرتے کہ اللہ تم کو بخش دے؟ اور اللہ تو بخشنے والا مہربان ہے اِنَّ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ يَرۡمُوۡنَ ‏ الۡمُحۡصَنٰتِ ‏ الۡغٰفِلٰتِ ‏ الۡمُؤۡمِنٰتِ ‏ لُعِنُوۡا ‏ فِى ‏ الدُّنۡيَا ‏ وَالۡاٰخِرَةِ ‏ وَلَهُمۡ ‏ عَذَابٌ ‏ عَظِيۡمٌۙ‏ ‏ ﴿۲۳﴾ جو لوگ پرہیزگار اور برے کاموں سے بےخبر اور ایمان دار عورتوں پر بدکاری کی تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا وآخرت (دونوں) میں لعنت ہے۔ اور ان کو سخت عذاب ہوگا يَّوۡمَ ‏ تَشۡهَدُ ‏ عَلَيۡهِمۡ ‏ اَلۡسِنَـتُهُمۡ ‏ وَاَيۡدِيۡهِمۡ ‏ وَاَرۡجُلُهُمۡ ‏ بِمَا ‏ كَانُوۡا ‏ يَعۡمَلُوۡنَ‏ ‏ ﴿۲۴﴾ (یعنی قیامت کے روز) جس دن ان کی زبانیں ہاتھ اور پاؤں سب ان کے کاموں کی گواہی دیں گے يَوۡمَٮِٕذٍ ‏ يُّوَفِّيۡهِمُ ‏ اللّٰهُ ‏ دِيۡنَهُمُ ‏ الۡحَـقَّ ‏ وَيَعۡلَمُوۡنَ ‏ اَنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ هُوَ ‏ الۡحَـقُّ ‏ الۡمُبِيۡنُ‏ ‏ ﴿۲۵﴾ اس دن اللہ ان کو (ان کے اعمال کا) پورا پورا (اور) ٹھیک بدلہ دے گا اور ان کو معلوم ہوجائے گا کہ اللہ برحق (اور حق کو) ظاہر کرنے والا ہے اَلۡخَبِيۡثٰتُ ‏ لِلۡخَبِيۡثِيۡنَ ‏ وَالۡخَبِيۡثُوۡنَ ‏ لِلۡخَبِيۡثٰتِ‌ۚ ‏ وَالطَّيِّبٰتُ ‏ لِلطَّيِّبِيۡنَ ‏ وَالطَّيِّبُوۡنَ ‏ لِلطَّيِّبٰتِ‌ۚ ‏ اُولٰٓٮِٕكَ ‏ مُبَرَّءُوۡنَ ‏ مِمَّا ‏ يَقُوۡلُوۡنَ‌ؕ ‏ لَهُمۡ ‏ مَّغۡفِرَةٌ ‏ وَّرِزۡقٌ ‏ كَرِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۲۶﴾ ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے۔ اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لئے۔ اور پاک مرد پاک عورتوں کے لئے۔ یہ (پاک لوگ) ان (بدگویوں) کی باتوں سے بری ہیں (اور) ان کے لئے بخشش اور نیک روزی ہے يٰۤـاَيُّهَا ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ لَا ‏ تَدۡخُلُوۡا ‏ بُيُوۡتًا ‏ غَيۡرَ ‏ بُيُوۡتِكُمۡ ‏ حَتّٰى ‏ تَسۡتَاۡنِسُوۡا ‏ وَتُسَلِّمُوۡا ‏ عَلٰٓى ‏ اَهۡلِهَا ‌ؕ ‏ ذٰ لِكُمۡ ‏ خَيۡرٌ ‏ لَّـكُمۡ ‏ لَعَلَّكُمۡ ‏ تَذَكَّرُوۡنَ‏ ‏ ﴿۲۷﴾ مومنو! اپنے گھروں کے سوا دوسرے (لوگوں کے) گھروں میں گھر والوں سے اجازت لئے اور ان کو سلام کئے بغیر داخل نہ ہوا کرو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے (اور ہم) یہ نصیحت اس لئے کرتے ہیں کہ شاید تم یاد رکھو فَاِنۡ ‏ لَّمۡ ‏ تَجِدُوۡا ‏ فِيۡهَاۤ ‏ اَحَدًا ‏ فَلَا ‏ تَدۡخُلُوۡهَا ‏ حَتّٰى ‏ يُؤۡذَنَ ‏ لَـكُمۡ‌ۚ ‏ وَاِنۡ ‏ قِيۡلَ ‏ لَـكُمُ ‏ ارۡجِعُوۡا ‏ فَارۡجِعُوۡا‌ۚ ‏ هُوَ ‏ اَزۡكٰى ‏ لَـكُمۡ‌ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ بِمَا ‏ تَعۡمَلُوۡنَ ‏ عَلِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۲۸﴾ اگر تم گھر میں کسی کو موجود نہ پاؤ تو جب تک تم کو اجازت نہ دی جائے اس میں مت داخل ہو۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ (اس وقت) لوٹ جاؤ تو لوٹ جایا کرو۔ یہ تمہارے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے۔ اور جو کام تم کرتے ہو اللہ سب جانتا ہے لَـيۡسَ ‏ عَلَيۡكُمۡ ‏ جُنَاحٌ ‏ اَنۡ ‏ تَدۡخُلُوۡا ‏ بُيُوۡتًا ‏ غَيۡرَ ‏ مَسۡكُوۡنَةٍ ‏ فِيۡهَا ‏ مَتَاعٌ ‏ لَّـكُمۡ‌ ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ يَعۡلَمُ ‏ مَا ‏ تُبۡدُوۡنَ ‏ وَمَا ‏ تَكۡتُمُوۡنَ ‏ ﴿۲۹﴾ ہاں اگر تم کسی ایسے مکان میں جاؤ جس میں کوئی نہ بستا ہو اور اس میں تمہارا اسباب (رکھا) ہو، تم پر کچھ گناہ نہیں، اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو پوشیدہ کرتے ہو اللہ کو سب معلوم ہے قُلْ ‏ لِّـلۡمُؤۡمِنِيۡنَ ‏ يَغُـضُّوۡا ‏ مِنۡ ‏ اَبۡصَارِهِمۡ ‏ وَيَحۡفَظُوۡا ‏ فُرُوۡجَهُمۡ‌ ؕ ‏ ذٰ لِكَ ‏ اَزۡكٰى ‏ لَهُمۡ‌ ؕ ‏ اِنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ خَبِيۡرٌۢ ‏ بِمَا ‏ يَصۡنَـعُوۡنَ ‏ ﴿۳۰﴾ مومن مردوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں۔ یہ ان کے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے اور جو کام یہ کرتے ہیں اللہ ان سے خبردار ہے وَقُلْ ‏ لِّـلۡمُؤۡمِنٰتِ ‏ يَغۡضُضۡنَ ‏ مِنۡ ‏ اَبۡصَارِهِنَّ ‏ وَيَحۡفَظۡنَ ‏ فُرُوۡجَهُنَّ ‏ وَلَا ‏ يُبۡدِيۡنَ ‏ زِيۡنَتَهُنَّ ‏ اِلَّا ‏ مَا ‏ ظَهَرَ ‏ مِنۡهَا‌ ‏ وَلۡيَـضۡرِبۡنَ ‏ بِخُمُرِهِنَّ ‏ عَلٰى ‏ جُيُوۡبِهِنَّ‌ ‏ وَلَا ‏ يُبۡدِيۡنَ ‏ زِيۡنَتَهُنَّ ‏ اِلَّا ‏ لِبُعُوۡلَتِهِنَّ ‏ اَوۡ ‏ اٰبَآٮِٕهِنَّ ‏ اَوۡ ‏ اٰبَآءِ ‏ بُعُوۡلَتِهِنَّ ‏ اَوۡ ‏ اَبۡنَآٮِٕهِنَّ ‏ اَوۡ ‏ اَبۡنَآءِ ‏ بُعُوۡلَتِهِنَّ ‏ اَوۡ ‏ اِخۡوَانِهِنَّ ‏ اَوۡ ‏ بَنِىۡۤ ‏ اِخۡوَانِهِنَّ ‏ اَوۡ ‏ بَنِىۡۤ ‏ اَخَوٰتِهِنَّ ‏ اَوۡ ‏ نِسَآٮِٕهِنَّ ‏ اَوۡ ‏ مَا ‏ مَلَـكَتۡ ‏ اَيۡمَانُهُنَّ ‏ اَوِ ‏ التّٰبِعِيۡنَ ‏ غَيۡرِ ‏ اُولِى ‏ الۡاِرۡبَةِ ‏ مِنَ ‏ الرِّجَالِ ‏ اَوِ ‏ الطِّفۡلِ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ لَمۡ ‏ يَظۡهَرُوۡا ‏ عَلٰى ‏ عَوۡرٰتِ ‏ النِّسَآءِ‌ ‏ وَلَا ‏ يَضۡرِبۡنَ ‏ بِاَرۡجُلِهِنَّ ‏ لِيُـعۡلَمَ ‏ مَا ‏ يُخۡفِيۡنَ ‏ مِنۡ ‏ زِيۡنَتِهِنَّ‌ ؕ ‏ وَتُوۡبُوۡۤا ‏ اِلَى ‏ اللّٰهِ ‏ جَمِيۡعًا ‏ اَيُّهَ ‏ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ‏ لَعَلَّكُمۡ ‏ تُفۡلِحُوۡنَ‏ ‏ ﴿۳۱﴾ اور مومن عورتوں سے بھی کہہ دو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی آرائش (یعنی زیور کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے دیا کریں مگر جو ان میں سے کھلا رہتا ہو۔ اور اپنے سینوں پر اوڑھنیاں اوڑھے رہا کریں اور اپنے خاوند اور باپ اور خسر اور بیٹیوں اور خاوند کے بیٹوں اور بھائیوں اور بھتیجیوں اور بھانجوں اور اپنی (ہی قسم کی) عورتوں اور لونڈی غلاموں کے سوا نیز ان خدام کے جو عورتوں کی خواہش نہ رکھیں یا ایسے لڑکوں کے جو عورتوں کے پردے کی چیزوں سے واقف نہ ہوں (غرض ان لوگوں کے سوا) کسی پر اپنی زینت (اور سنگار کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے دیں۔ اور اپنے پاؤں (ایسے طور سے زمین پر) نہ ماریں (کہ جھنکار کانوں میں پہنچے اور) ان کا پوشیدہ زیور معلوم ہوجائے۔ اور مومنو! سب اللہ کے آگے توبہ کرو تاکہ فلاح پاؤ وَاَنۡكِحُوا ‏ الۡاَيَامٰى ‏ مِنۡكُمۡ ‏ وَالصّٰلِحِيۡنَ ‏ مِنۡ ‏ عِبَادِكُمۡ ‏ وَاِمَآٮِٕكُمۡ‌ ؕ ‏ اِنۡ ‏ يَّكُوۡنُوۡا ‏ فُقَرَآءَ ‏ يُغۡنِهِمُ ‏ اللّٰهُ ‏ مِنۡ ‏ فَضۡلِهٖ‌ ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ وَاسِعٌ ‏ عَلِيۡمٌ ‏ ﴿۳۲﴾ اور اپنی قوم کی بیوہ عورتوں کے نکاح کردیا کرو۔ اور اپنے غلاموں اور لونڈیوں کے بھی جو نیک ہوں (نکاح کردیا کرو) اگر وہ مفلس ہوں گے تو اللہ ان کو اپنے فضل سے خوش حال کردے گا۔ اور اللہ(بہت) وسعت والا اور (سب کچھ) جاننے والا ہے وَلۡيَسۡتَعۡفِفِ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ لَا ‏ يَجِدُوۡنَ ‏ نِكَاحًا ‏ حَتّٰى ‏ يُغۡنِيَهُمُ ‏ اللّٰهُ ‏ مِنۡ ‏ فَضۡلِهٖ‌ؕ ‏ وَالَّذِيۡنَ ‏ يَبۡتَغُوۡنَ ‏ الۡـكِتٰبَ ‏ مِمَّا ‏ مَلَـكَتۡ ‏ اَيۡمَانُكُمۡ ‏ فَكَاتِبُوۡهُمۡ ‏ اِنۡ ‏ عَلِمۡتُمۡ ‏ فِيۡهِمۡ ‏ خَيۡرًا ‌‌ۖ  ‏ وَّاٰ تُوۡهُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ مَّالِ ‏ اللّٰهِ ‏ الَّذِىۡۤ ‏ اٰتٰٮكُمۡ ‌ؕ ‏ وَلَا ‏ تُكۡرِهُوۡا ‏ فَتَيٰتِكُمۡ ‏ عَلَى ‏ الۡبِغَآءِ ‏ اِنۡ ‏ اَرَدۡنَ ‏ تَحَصُّنًا ‏ لِّـتَبۡتَغُوۡا ‏ عَرَضَ ‏ الۡحَيٰوةِ ‏ الدُّنۡيَا‌ ؕ ‏ وَمَنۡ ‏ يُّكۡرِهْهُّنَّ ‏ فَاِنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ مِنۡۢ ‏ بَعۡدِ ‏ اِكۡرَاهِهِنَّ ‏ غَفُوۡرٌ ‏ رَّحِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۳۳﴾ اور جن کو بیاہ کا مقدور نہ ہو وہ پاک دامنی کو اختیار کئے رہیں یہاں تک کہ اللہ ان کو اپنے فضل سے غنی کردے۔ اور جو غلام تم سے مکاتبت چاہیں اگر تم ان میں (صلاحیت اور) نیکی پاؤ تو ان سے مکاتبت کرلو۔ اور اللہ نے جو مال تم کو بخشا ہے اس میں سے ان کو بھی دو۔ اور اپنی لونڈیوں کو اگر وہ پاک دامن رہنا چاہیں تو (بےشرمی سے) دنیاوی زندگی کے فوائد حاصل کرنے کے لئے بدکاری پر مجبور نہ کرنا۔ اور جو ان کو مجبور کرے گا تو ان (بیچاریوں) کے مجبور کئے جانے کے بعد اللہ بخشنے والا مہربان ہے وَلَقَدۡ ‏ اَنۡزَلۡنَاۤ ‏ اِلَيۡكُمۡ ‏ اٰيٰتٍ ‏ مُّبَيِّنٰتٍ ‏ وَّمَثَلًا ‏ مِّنَ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ خَلَوۡا ‏ مِنۡ ‏ قَبۡلِكُمۡ ‏ وَمَوۡعِظَةً ‏ لِّـلۡمُتَّقِيۡنَ‏ ‏ ﴿۳۴﴾ اور ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں نازل کی ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے گزر چکے ہیں ان کی خبریں اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت اَللّٰهُ ‏ نُوۡرُ ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَالۡاَرۡضِ ‌ؕ ‏ مَثَلُ ‏ نُوۡرِهٖ ‏ كَمِشۡكٰوةٍ ‏ فِيۡهَا ‏ مِصۡبَاحٌ‌ ؕ ‏ الۡمِصۡبَاحُ ‏ فِىۡ ‏ زُجَاجَةٍ‌ ؕ ‏ اَلزُّجَاجَةُ ‏ كَاَنَّهَا ‏ كَوۡكَبٌ ‏ دُرِّىٌّ ‏ يُّوۡقَدُ ‏ مِنۡ ‏ شَجَرَةٍ ‏ مُّبٰـرَكَةٍ ‏ زَيۡتُوۡنَةٍ ‏ لَّا ‏ شَرۡقِيَّةٍ ‏ وَّلَا ‏ غَرۡبِيَّةٍ ۙ ‏ يَّـكَادُ ‏ زَيۡتُهَا ‏ يُضِىۡٓءُ ‏ وَلَوۡ ‏ لَمۡ ‏ تَمۡسَسۡهُ ‏ نَارٌ‌ ؕ ‏ نُوۡرٌ ‏ عَلٰى ‏ نُوۡرٍ‌ ؕ ‏ يَهۡدِى ‏ اللّٰهُ ‏ لِنُوۡرِهٖ ‏ مَنۡ ‏ يَّشَآءُ‌ ؕ ‏ وَ يَضۡرِبُ ‏ اللّٰهُ ‏ الۡاَمۡثَالَ ‏ لِلنَّاسِ‌ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ بِكُلِّ ‏ شَىۡءٍ ‏ عَلِيۡمٌ ۙ‏ ‏ ﴿۳۵﴾ اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ اس کے نور کی مثال ایسی ہے کہ گویا ایک طاق ہے جس میں چراغ ہے۔ اور چراغ ایک قندیل میں ہے۔ اور قندیل (ایسی صاف شفاف ہے کہ) گویا موتی کا سا چمکتا ہوا تارہ ہے اس میں ایک مبارک درخت کا تیل جلایا جاتا ہے (یعنی) زیتون کہ نہ مشرق کی طرف ہے نہ مغرب کی طرف۔ (ایسا معلوم ہوتا ہے کہ) اس کا تیل خواہ آگ اسے نہ بھی چھوئے جلنے کو تیار ہے (پڑی) روشنی پر روشنی (ہو رہی ہے) اللہ اپنے نور سے جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ دکھاتا ہے۔ اور اللہ نے (جو مثالیں) بیان فرماتا ہے (تو) لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اور اللہ ہر چیز سے واقف ہے فِىۡ ‏ بُيُوۡتٍ ‏ اَذِنَ ‏ اللّٰهُ ‏ اَنۡ ‏ تُرۡفَعَ ‏ وَيُذۡكَرَ ‏ فِيۡهَا ‏ اسۡمُهٗۙ ‏ يُسَبِّحُ ‏ لَهٗ ‏ فِيۡهَا ‏ بِالۡغُدُوِّ ‏ وَالۡاٰصَالِۙ‏ ‏ ﴿۳۶﴾ (وہ قندیل) ان گھروں میں (ہے) جن کے بارے میں اللہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ بلند کئے جائیں اور وہاں اللہ کے نام کا ذکر کیا جائے (اور) ان میں صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہیں رِجَالٌ ۙ ‏ لَّا ‏ تُلۡهِيۡهِمۡ ‏ تِجَارَةٌ ‏ وَّلَا ‏ بَيۡعٌ ‏ عَنۡ ‏ ذِكۡرِ ‏ اللّٰهِ ‏ وَاِقَامِ ‏ الصَّلٰوةِ ‏ وَاِيۡتَآءِ ‏ الزَّكٰوةِ‌ ۙ ‏ يَخَافُوۡنَ ‏ يَوۡمًا ‏ تَتَقَلَّبُ ‏ فِيۡهِ ‏ الۡقُلُوۡبُ ‏ وَالۡاَبۡصَارُ ۙ ‏ ﴿۳۷﴾ (یعنی ایسے) لوگ جن کو اللہ کے ذکر اور نماز پڑھنے اور زکوٰۃ دینے سے نہ سوداگری غافل کرتی ہے نہ خرید وفروخت۔ وہ اس دن سے جب دل (خوف اور گھبراہٹ کے سبب) الٹ جائیں گے اور آنکھیں (اوپر کو چڑھ جائیں گی) ڈرتے ہیں لِيَجۡزِيَهُمُ ‏ اللّٰهُ ‏ اَحۡسَنَ ‏ مَا ‏ عَمِلُوۡا ‏ وَيَزِيۡدَهُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ فَضۡلِهٖ‌ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ يَرۡزُقُ ‏ مَنۡ ‏ يَّشَآءُ ‏ بِغَيۡرِ ‏ حِسَابٍ ‏ ﴿۳۸﴾ تاکہ اللہ ان کو ان کے عملوں کا بہت اچھا بدلہ دے اور اپنے فضل سے زیادہ بھی عطا کرے۔ اور جس کو چاہتا ہے اللہ بےشمار رزق دیتا ہے وَالَّذِيۡنَ ‏ كَفَرُوۡۤا ‏ اَعۡمَالُهُمۡ ‏ كَسَرَابٍۢ ‏ بِقِيۡعَةٍ ‏ يَّحۡسَبُهُ ‏ الظَّمۡاٰنُ ‏ مَآءً ؕ ‏ حَتّٰۤى ‏ اِذَا ‏ جَآءَهٗ ‏ لَمۡ ‏ يَجِدۡهُ ‏ شَيۡــًٔـا ‏ وَّوَجَدَ ‏ اللّٰهَ ‏ عِنۡدَهٗ ‏ فَوَفّٰٮهُ ‏ حِسَابَهٗ‌ ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ سَرِيۡعُ ‏ الۡحِسَابِ ۙ ‏ ﴿۳۹﴾ جن لوگوں نے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے میدان میں ریت کہ پیاسا اسے پانی سمجھے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آئے تو اسے کچھ بھی نہ پائے اور اللہ ہی کو اپنے پاس دیکھے تو وہ اسے اس کا حساب پورا پورا چکا دے۔ اور اللہ جلد حساب کرنے والا ہے اَوۡ ‏ كَظُلُمٰتٍ ‏ فِىۡ ‏ بَحۡرٍ ‏ لُّـجّـِىٍّ ‏ يَّغۡشٰٮهُ ‏ مَوۡجٌ ‏ مِّنۡ ‏ فَوۡقِهٖ ‏ مَوۡجٌ ‏ مِّنۡ ‏ فَوۡقِهٖ ‏ سَحَابٌ‌ؕ ‏ ظُلُمٰتٌۢ ‏ بَعۡضُهَا ‏ فَوۡقَ ‏ بَعۡضٍؕ ‏ اِذَاۤ ‏ اَخۡرَجَ ‏ يَدَهٗ ‏ لَمۡ ‏ يَكَدۡ ‏ يَرٰٮهَا‌ؕ ‏ وَمَنۡ ‏ لَّمۡ ‏ يَجۡعَلِ ‏ اللّٰهُ ‏ لَهٗ ‏ نُوۡرًا ‏ فَمَا ‏ لَهٗ ‏ مِنۡ ‏ نُّوۡرٍ ‏ ﴿۴۰﴾ یا (ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے) جیسے دریائے عمیق میں اندھیرے جس پر لہر چڑھی چلی آتی ہو اور اس کے اوپر اور لہر (آرہی ہو) اور اس کے اوپر بادل ہو، غرض اندھیرے ہی اندھیرے ہوں، ایک پر ایک (چھایا ہوا) جب اپنا ہاتھ نکالے تو کچھ نہ دیکھ سکے۔ اور جس کو اللہ روشنی نہ دے اس کو (کہیں بھی) روشنی نہیں (مل سکتی) اَلَمۡ ‏ تَرَ ‏ اَنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ يُسَبِّحُ ‏ لَهٗ ‏ مَنۡ ‏ فِى ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَالۡاَرۡضِ ‏ وَالطَّيۡرُ ‏ صٰٓفّٰتٍ‌ؕ ‏ كُلٌّ ‏ قَدۡ ‏ عَلِمَ ‏ صَلَاتَهٗ ‏ وَتَسۡبِيۡحَهٗ‌ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ عَلِيۡمٌۢ ‏ بِمَا ‏ يَفۡعَلُوۡنَ ‏ ﴿۴۱﴾ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں اللہ کی تسبیح کرتے ہیں اور پر پھیلائے ہوئے جانور بھی۔ اور سب اپنی نماز اور تسبیح کے طریقے سے واقف ہیں۔ اور جو کچھ وہ کرتے ہیں (سب) اللہ کو معلوم ہے وَلِلّٰهِ ‏ مُلۡكُ ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَالۡاَرۡضِ‌ۚ ‏ وَاِلَى ‏ اللّٰهِ ‏ الۡمَصِيۡرُ‏ ‏ ﴿۴۲﴾ اور آسمان اور زمین کی بادشاہی اللہ کے لئے ہے۔ اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے اَلَمۡ ‏ تَرَ ‏ اَنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ يُزۡجِىۡ ‏ سَحَابًا ‏ ثُمَّ ‏ يُؤَلِّفُ ‏ بَيۡنَهٗ ‏ ثُمَّ ‏ يَجۡعَلُهٗ ‏ رُكَامًا ‏ فَتَرَى ‏ الۡوَدۡقَ ‏ يَخۡرُجُ ‏ مِنۡ ‏ خِلٰلِهٖ‌ۚ ‏ وَيُنَزِّلُ ‏ مِنَ ‏ السَّمَآءِ ‏ مِنۡ ‏ جِبَالٍ ‏ فِيۡهَا ‏ مِنۡۢ ‏ بَرَدٍ ‏ فَيُـصِيۡبُ ‏ بِهٖ ‏ مَنۡ ‏ يَّشَآءُ ‏ وَيَصۡرِفُهٗ ‏ عَنۡ ‏ مَّنۡ ‏ يَّشَآءُ ‌ ؕ ‏ يَكَادُ ‏ سَنَا ‏ بَرۡقِهٖ ‏ يَذۡهَبُ ‏ بِالۡاَبۡصَارِؕ‏ ‏ ﴿۴۳﴾ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی بادلوں کو چلاتا ہے، اور ان کو آپس میں ملا دیتا ہے، پھر ان کو تہ بہ تہ کردیتا ہے، پھر تم دیکھتے ہو کہ بادل میں سے مینہ نکل (کر برس) رہا ہے اور آسمان میں جو (اولوں کے) پہاڑ ہیں، ان سے اولے نازل کرتا ہے تو جس پر چاہتا ہے اس کو برسا دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ہٹا دیتا ہے۔ اور بادل میں جو بجلی ہوتی ہے اس کی چمک آنکھوں کو خیرہ کرکے بینائی کو اُچکے لئے جاتی ہے يُقَلِّبُ ‏ اللّٰهُ ‏ الَّيۡلَ ‏ وَالنَّهَارَ‌ ؕ ‏ اِنَّ ‏ فِىۡ ‏ ذٰلِكَ ‏ لَعِبۡرَةً ‏ لِّاُولِى ‏ الۡاَبۡصَارِ‏ ‏ ﴿۴۴﴾ اور اللہ ہی رات اور دن کو بدلتا رہتا ہے۔ اہل بصارت کے لئے اس میں بڑی عبرت ہے وَاللّٰهُ ‏ خَلَقَ ‏ كُلَّ ‏ دَآبَّةٍ ‏ مِّنۡ ‏ مَّآءٍ ‏ ‌ۚفَمِنۡهُمۡ ‏ مَّنۡ ‏ يَّمۡشِىۡ ‏ عَلٰى ‏ بَطۡنِهٖ‌ۚ ‏ وَمِنۡهُمۡ ‏ مَّنۡ ‏ يَّمۡشِىۡ ‏ عَلٰى ‏ رِجۡلَيۡنِ ‏ وَمِنۡهُمۡ ‏ مَّنۡ ‏ يَّمۡشِىۡ ‏ عَلٰٓى ‏ اَرۡبَعٍ‌ؕ ‏ يَخۡلُقُ ‏ اللّٰهُ ‏ مَا ‏ يَشَآءُ‌ؕ ‏ اِنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ عَلٰى ‏ كُلِّ ‏ شَىۡءٍ ‏ قَدِيۡرٌ‏ ‏ ﴿۴۵﴾ اور اللہ ہی نے ہر چلنے پھرنے والے جاندار کو پانی سے پیدا کیا۔ تو اس میں بعضے ایسے ہیں کہ پیٹ کے بل چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو دو پاؤں پر چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو چار پاؤں پر چلتے ہیں۔ اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، بےشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے لَـقَدۡ ‏ اَنۡزَلۡنَاۤ ‏ اٰيٰتٍ ‏ مُّبَيِّنٰتٍ‌ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ يَهۡدِىۡ ‏ مَنۡ ‏ يَّشَآءُ ‏ اِلٰى ‏ صِرَاطٍ ‏ مُّسۡتَقِيۡمٍ ‏ ﴿۴۶﴾ ہم ہی نے روشن آیتیں نازل کیں ہیں اور اللہ جس کو چاہتا ہے سیدھے رستے کی طرف ہدایات کرتا ہے وَيَقُوۡلُوۡنَ ‏ اٰمَنَّا ‏ بِاللّٰهِ ‏ وَبِالرَّسُوۡلِ ‏ وَاَطَعۡنَا ‏ ثُمَّ ‏ يَتَوَلّٰى ‏ فَرِيۡقٌ ‏ مِّنۡهُمۡ ‏ مِّنۡۢ ‏ بَعۡدِ ‏ ذٰلِكَ‌ؕ ‏ وَمَاۤ ‏ اُولٰٓٮِٕكَ ‏ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏ ‏ ﴿۴۷﴾ اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور رسول پر ایمان لائے اور (ان کا) حکم مان لیا پھر اس کے بعد ان میں سے ایک فرقہ پھر جاتا ہے اور یہ لوگ صاحب ایمان ہی نہیں ہیں وَاِذَا ‏ دُعُوۡۤا ‏ اِلَى ‏ اللّٰهِ ‏ وَرَسُوۡلِهٖ ‏ لِيَحۡكُمَ ‏ بَيۡنَهُمۡ ‏ اِذَا ‏ فَرِيۡقٌ ‏ مِّنۡهُمۡ ‏ مُّعۡرِضُوۡنَ‏ ‏ ﴿۴۸﴾ اور جب ان کو اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ (رسول اللہ) ان کا قضیہ چکا دیں تو ان میں سے ایک فرقہ منہ پھیر لیتا ہے وَاِنۡ ‏ يَّكُنۡ ‏ لَّهُمُ ‏ الۡحَـقُّ ‏ يَاۡتُوۡۤا ‏ اِلَيۡهِ ‏ مُذۡعِنِيۡنَؕ‏ ‏ ﴿۴۹﴾ اگر (معاملہ) حق (ہو اور) ان کو (پہنچتا) ہو تو ان کی طرف مطیع ہو کر چلے آتے ہیں اَفِىۡ ‏ قُلُوۡبِهِمۡ ‏ مَّرَضٌ ‏ اَمِ ‏ ارۡتَابُوۡۤا ‏ اَمۡ ‏ يَخَافُوۡنَ ‏ اَنۡ ‏ يَّحِيۡفَ ‏ اللّٰهُ ‏ عَلَيۡهِمۡ ‏ وَرَسُوۡلُهٗ‌ؕ ‏ بَلۡ ‏ اُولٰٓٮِٕكَ ‏ هُمُ ‏ الظّٰلِمُوۡنَ‏ ‏ ﴿۵۰﴾ کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے یا (یہ) شک میں ہیں یا ان کو یہ خوف ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان کے حق میں ظلم کریں گے (نہیں) بلکہ یہ خود ظالم ہیں اِنَّمَا ‏ كَانَ ‏ قَوۡلَ ‏ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ‏ اِذَا ‏ دُعُوۡۤا ‏ اِلَى ‏ اللّٰهِ ‏ وَرَسُوۡلِهٖ ‏ لِيَحۡكُمَ ‏ بَيۡنَهُمۡ ‏ اَنۡ ‏ يَّقُوۡلُوۡا ‏ سَمِعۡنَا ‏ وَاَطَعۡنَا‌ؕ ‏ وَاُولٰٓٮِٕكَ ‏ هُمُ ‏ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ‏ ﴿۵۱﴾ مومنوں کی تو یہ بات ہے کہ جب اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلائے جائیں تاکہ وہ ان میں فیصلہ کریں تو کہیں کہ ہم نے (حکم) سن لیا اور مان لیا۔ اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں وَمَنۡ ‏ يُّطِعِ ‏ اللّٰهَ ‏ وَرَسُوۡلَهٗ ‏ وَيَخۡشَ ‏ اللّٰهَ ‏ وَيَتَّقۡهِ ‏ فَاُولٰٓٮِٕكَ ‏ هُمُ ‏ الۡفَآٮِٕزُوۡنَ‏ ‏ ﴿۵۲﴾ اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گا اور اس سے ڈرے گا تو ایسے لوگ مراد کو پہنچنے والے ہیں وَاَقۡسَمُوۡا ‏ بِاللّٰهِ ‏ جَهۡدَ ‏ اَيۡمَانِهِمۡ ‏ لَٮِٕنۡ ‏ اَمَرۡتَهُمۡ ‏ لَيَخۡرُجُنَّ‌ ۚ ‏ قُلْ ‏ لَّا ‏ تُقۡسِمُوۡا ‌ ۚ ‏ طَاعَةٌ ‏ مَّعۡرُوۡفَةٌ‌  ؕ ‏ اِنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ خَبِيۡرٌۢ ‏ بِمَا ‏ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ‏ ﴿۵۳﴾ اور (یہ) اللہ کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر تم ان کو حکم دو تو (سب گھروں سے) نکل کھڑے ہوں۔ کہہ دو کہ قسمیں مت کھاؤ، پسندیدہ فرمانبرداری (درکار ہے) ۔ بےشک اللہ تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے قُلۡ ‏ اَطِيۡعُوا ‏ اللّٰهَ ‏ وَاَطِيۡعُوا ‏ الرَّسُوۡلَ‌ۚ ‏ فَاِنۡ ‏ تَوَلَّوۡا ‏ فَاِنَّمَا ‏ عَلَيۡهِ ‏ مَا ‏ حُمِّلَ ‏ وَعَلَيۡكُمۡ ‏ مَّا ‏ حُمِّلۡتُمۡ‌ؕ ‏ وَاِنۡ ‏ تُطِيۡعُوۡهُ ‏ تَهۡتَدُوۡا‌ؕ ‏ وَمَا ‏ عَلَى ‏ الرَّسُوۡلِ ‏ اِلَّا ‏ الۡبَلٰغُ ‏ الۡمُبِيۡنُ‏ ‏ ﴿۵۴﴾ کہہ دو کہ اللہ کی فرمانبرداری کرو اور رسول اللہ کے حکم پر چلو۔ اگر منہ موڑو گے تو رسول پر (اس چیز کا ادا کرنا) جو ان کے ذمے ہے اور تم پر (اس چیز کا ادا کرنا) ہے جو تمہارے ذمے ہے اور اگر تم ان کے فرمان پر چلو گے تو سیدھا رستہ پالو گے اور رسول کے ذمے تو صاف صاف (احکام اللہ کا) پہنچا دینا ہے وَعَدَ ‏ اللّٰهُ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ مِنۡكُمۡ ‏ وَعَمِلُوا ‏ الصّٰلِحٰتِ ‏ لَـيَسۡتَخۡلِفَـنَّهُمۡ ‏ فِى ‏ الۡاَرۡضِ ‏ كَمَا ‏ اسۡتَخۡلَفَ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ مِنۡ ‏ قَبۡلِهِمۡ ‏ وَلَيُمَكِّنَنَّ ‏ لَهُمۡ ‏ دِيۡنَهُمُ ‏ الَّذِى ‏ ارۡتَضٰى ‏ لَهُمۡ ‏ وَلَـيُبَدِّلَــنَّهُمۡ ‏ مِّنۡۢ ‏ بَعۡدِ ‏ خَوۡفِهِمۡ ‏ اَمۡنًا‌ ؕ ‏ يَعۡبُدُوۡنَنِىۡ ‏ لَا ‏ يُشۡرِكُوۡنَ ‏ بِىۡ ‏ شَيۡــًٔــا‌ ؕ ‏ وَمَنۡ ‏ كَفَرَ ‏ بَعۡدَ ‏ ذٰ لِكَ ‏ فَاُولٰٓٮِٕكَ ‏ هُمُ ‏ الۡفٰسِقُوۡنَ‏ ‏ ﴿۵۵﴾ جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان سے اللہ کا وعدہ ہے کہ ان کو ملک کا حاکم بنادے گا جیسا ان سے پہلے لوگوں کو حاکم بنایا تھا اور ان کے دین کو جسے اس نے ان کے لئے پسند کیا ہے مستحکم وپائیدار کرے گا اور خوف کے بعد ان کو امن بخشے گا۔ وہ میری عبادت کریں گے اور میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں گے۔ اور جو اس کے بعد کفر کرے تو ایسے لوگ بدکردار ہیں وَاَقِيۡمُوا ‏ الصَّلٰوةَ ‏ وَاٰ تُوا ‏ الزَّكٰوةَ ‏ وَاَطِيۡـعُوا ‏ الرَّسُوۡلَ ‏ لَعَلَّكُمۡ ‏ تُرۡحَمُوۡنَ‏ ‏ ﴿۵۶﴾ اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور پیغمبر اللہ کے فرمان پر چلتے رہو تاکہ تم پر رحمت کی جائے لَا ‏ تَحۡسَبَنَّ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ كَفَرُوۡا ‏ مُعۡجِزِيۡنَ ‏ فِى ‏ الۡاَرۡضِ‌ۚ ‏ وَمَاۡوٰٮهُمُ ‏ النَّارُ‌ؕ ‏ وَلَبِئۡسَ ‏ الۡمَصِيۡرُ ‏ ﴿۵۷﴾ اور ایسا خیال نہ کرنا کہ تم پر کافر لوگ غالب آجائیں گے (وہ جا ہی کہاں سکتے ہیں) ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے يٰۤـاَيُّهَا ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ لِيَسۡتَـاْذِنۡكُمُ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ مَلَكَتۡ ‏ اَيۡمَانُكُمۡ ‏ وَالَّذِيۡنَ ‏ لَمۡ ‏ يَـبۡلُغُوا ‏ الۡحُـلُمَ ‏ مِنۡكُمۡ ‏ ثَلٰثَ ‏ مَرّٰتٍ‌ؕ ‏ مِنۡ ‏ قَبۡلِ ‏ صَلٰوةِ ‏ الۡفَجۡرِ ‏ وَحِيۡنَ ‏ تَضَعُوۡنَ ‏ ثِيَابَكُمۡ ‏ مِّنَ ‏ الظَّهِيۡرَةِ ‏ وَمِنۡۢ ‏ بَعۡدِ ‏ صَلٰوةِ ‏ الۡعِشَآءِ ‌ؕ  ‏ ثَلٰثُ ‏ عَوۡرٰتٍ ‏ لَّـكُمۡ‌ ؕ ‏ لَـيۡسَ ‏ عَلَيۡكُمۡ ‏ وَلَا ‏ عَلَيۡهِمۡ ‏ جُنَاحٌۢ ‏ بَعۡدَهُنَّ‌ ؕ ‏ طَوّٰفُوۡنَ ‏ عَلَيۡكُمۡ ‏ بَعۡضُكُمۡ ‏ عَلٰى ‏ بَعۡضٍ‌ ؕ ‏ كَذٰلِكَ ‏ يُبَيِّنُ ‏ اللّٰهُ ‏ لَـكُمُ ‏ الۡاٰيٰتِ‌ ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ عَلِيۡمٌ ‏ حَكِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۵۸﴾ مومنو! تمہارے غلام لونڈیاں اور جو بچّے تم میں سے بلوغ کو نہیں پہنچے تین دفعہ یعنی (تین اوقات میں) تم سے اجازت لیا کریں۔ (ایک تو) نماز صبح سے پہلے اور (دوسرے گرمی کی دوپہر کو) جب تم کپڑے اتار دیتے ہو۔ اور تیسرے عشاء کی نماز کے بعد۔ (یہ) تین (وقت) تمہارے پردے (کے) ہیں ان کے (آگے) پیچھے (یعنی دوسرے وقتوں میں) نہ تم پر کچھ گناہ ہے اور نہ ان پر۔ کہ کام کاج کے لئے ایک دوسرے کے پاس آتے رہتے ہو۔ اس طرح اللہ اپنی آیتیں تم سے کھول کھول کر بیان فرماتا ہے اور اللہ بڑا علم والا اور بڑا حکمت والا ہے وَاِذَا ‏ بَلَغَ ‏ الۡاَطۡفَالُ ‏ مِنۡكُمُ ‏ الۡحُـلُمَ ‏ فَلۡيَسۡتَـاْذِنُوۡا ‏ كَمَا ‏ اسۡتَـاْذَنَ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ مِنۡ ‏ قَبۡلِهِمۡ‌ؕ ‏ كَذٰلِكَ ‏ يُبَيِّنُ ‏ اللّٰهُ ‏ لَـكُمۡ ‏ اٰيٰتِهٖ‌ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ عَلِيۡمٌ ‏ حَكِيۡمٌ ‏ ﴿۵۹﴾ اور جب تمہارے لڑکے بالغ ہوجائیں تو ان کو بھی اسی طرح اجازت لینی چاہیئے جس طرح ان سے اگلے (یعنی بڑے آدمی) اجازت حاصل کرتے رہے ہیں۔ اس طرح اللہ تم سے اپنی آیتیں کھول کھول کر سناتا ہے۔ اور اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے وَالۡـقَوَاعِدُ ‏ مِنَ ‏ النِّسَآءِ ‏ الّٰتِىۡ ‏ لَا ‏ يَرۡجُوۡنَ ‏ نِكَاحًا ‏ فَلَيۡسَ ‏ عَلَيۡهِنَّ ‏ جُنَاحٌ ‏ اَنۡ ‏ يَّضَعۡنَ ‏ ثِيَابَهُنَّ ‏ غَيۡرَ ‏ مُتَبَـرِّجٰتٍ ۭ ‏ بِزِيۡنَةٍ ‌ ؕ ‏ وَاَنۡ ‏ يَّسۡتَعۡفِفۡنَ ‏ خَيۡرٌ ‏ لَّهُنَّ‌ ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ سَمِيۡعٌ ‏ عَلِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۶۰﴾ اور بڑی عمر کی عورتیں جن کو نکاح کی توقع نہیں رہی، اور وہ کپڑے اتار کر سر ننگا کرلیا کریں تو ان پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ اپنی زینت کی چیزیں نہ ظاہر کریں۔ اور اس سے بھی بچیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے۔ اور اللہ سنتا اور جانتا ہے لَـيۡسَ ‏ عَلَى ‏ الۡاَعۡمٰى ‏ حَرَجٌ ‏ وَّلَا ‏ عَلَى ‏ الۡاَعۡرَجِ ‏ حَرَجٌ ‏ وَّلَا ‏ عَلَى ‏ الۡمَرِيۡضِ ‏ حَرَجٌ ‏ وَّلَا ‏ عَلٰٓى ‏ اَنۡفُسِكُمۡ ‏ اَنۡ ‏ تَاۡكُلُوۡا ‏ مِنۡۢ ‏ بُيُوۡتِكُمۡ ‏ اَوۡ ‏ بُيُوۡتِ ‏ اٰبَآٮِٕكُمۡ ‏ اَوۡ ‏ بُيُوۡتِ ‏ اُمَّهٰتِكُمۡ ‏ اَوۡ ‏ بُيُوۡتِ ‏ اِخۡوَانِكُمۡ ‏ اَوۡ ‏ بُيُوۡتِ ‏ اَخَوٰتِكُمۡ ‏ اَوۡ ‏ بُيُوۡتِ ‏ اَعۡمَامِكُمۡ ‏ اَوۡ ‏ بُيُوۡتِ ‏ عَمّٰتِكُمۡ ‏ اَوۡ ‏ بُيُوۡتِ ‏ اَخۡوَالِكُمۡ ‏ اَوۡ ‏ بُيُوۡتِ ‏ خٰلٰتِكُمۡ ‏ اَوۡ ‏ مَا ‏ مَلَكۡتُمۡ ‏ مَّفَاتِحَهٗۤ ‏ اَوۡ ‏ صَدِيۡقِكُمۡ‌ؕ ‏ لَـيۡسَ ‏ عَلَيۡكُمۡ ‏ جُنَاحٌ ‏ اَنۡ ‏ تَاۡكُلُوۡا ‏ جَمِيۡعًا ‏ اَوۡ ‏ اَشۡتَاتًا ‌ ؕ ‏ فَاِذَا ‏ دَخَلۡتُمۡ ‏ بُيُوۡتًا ‏ فَسَلِّمُوۡا ‏ عَلٰٓى ‏ اَنۡفُسِكُمۡ ‏ تَحِيَّةً ‏ مِّنۡ ‏ عِنۡدِ ‏ اللّٰهِ ‏ مُبٰرَكَةً ‏ طَيِّبَةً‌  ؕ ‏ كَذٰلِكَ ‏ يُبَيِّنُ ‏ اللّٰهُ ‏ لَـكُمُ ‏ الۡاٰيٰتِ ‏ لَعَلَّكُمۡ ‏ تَعۡقِلُوۡنَ‏ ‏ ﴿۶۱﴾ نہ تو اندھے پر کچھ گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر اور نہ بیمار پر اور نہ خود تم پر کہ اپنے گھروں سے کھانا کھاؤ یا اپنے باپوں کے گھروں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں سے یا بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا اس گھر سے جس کی کنجیاں تمہارے ہاتھ میں ہوں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے (اور اس کا بھی) تم پر کچھ گناہ نہیں کہ سب مل کر کھانا کھاؤ یا جدا جدا۔ اور جب گھروں میں جایا کرو تو اپنے (گھر والوں کو) سلام کیا کرو۔ (یہ) اللہ کی طرف سے مبارک اور پاکیزہ تحفہ ہے۔ اس طرح اللہ اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو اِنَّمَا ‏ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ بِاللّٰهِ ‏ وَرَسُوۡلِهٖ ‏ وَاِذَا ‏ كَانُوۡا ‏ مَعَهٗ ‏ عَلٰٓى ‏ اَمۡرٍ ‏ جَامِعٍ ‏ لَّمۡ ‏ يَذۡهَبُوۡا ‏ حَتّٰى ‏ يَسۡتَاۡذِنُوۡهُ‌ ؕ ‏ اِنَّ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ يَسۡتَـاْذِنُوۡنَكَ ‏ اُولٰٓٮِٕكَ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ يُؤۡمِنُوۡنَ ‏ بِاللّٰهِ ‏ وَرَسُوۡلِهٖ ‌ ۚ ‏ فَاِذَا ‏ اسۡتَاْذَنُوۡكَ ‏ لِبَعۡضِ ‏ شَاۡنِهِمۡ ‏ فَاۡذَنۡ ‏ لِّمَنۡ ‏ شِئۡتَ ‏ مِنۡهُمۡ ‏ وَاسۡتَغۡفِرۡ ‏ لَهُمُ ‏ اللّٰهَ‌ؕ ‏ اِنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ غَفُوۡرٌ ‏ رَّحِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۶۲﴾ مومن تو وہ ہیں جو اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور جب کبھی ایسے کام کے لئے جو جمع ہو کر کرنے کا ہو پیغمبر اللہ کے پاس جمع ہوں تو ان سے اجازت لئے بغیر چلے نہیں جاتے۔ اے پیغمبر جو لوگ تم سے اجازت حاصل کرتے ہیں وہی اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں۔ سو جب یہ لوگ تم سے کسی کام کے لئے اجازت مانگا کریں تو ان میں سے جسے چاہا کرو اجازت دے دیا کرو اور ان کے لئے اللہ سے بخششیں مانگا کرو۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ بخشنے والا مہربان ہے لَا ‏ تَجۡعَلُوۡا ‏ دُعَآءَ ‏ الرَّسُوۡلِ ‏ بَيۡنَكُمۡ ‏ كَدُعَآءِ ‏ بَعۡضِكُمۡ ‏ بَعۡضًا‌ ؕ ‏ قَدۡ ‏ يَعۡلَمُ ‏ اللّٰهُ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ يَتَسَلَّلُوۡنَ ‏ مِنۡكُمۡ ‏ لِوَاذًا‌ ۚ ‏ فَلۡيَحۡذَرِ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ يُخَالِفُوۡنَ ‏ عَنۡ ‏ اَمۡرِهٖۤ ‏ اَنۡ ‏ تُصِيۡبَهُمۡ ‏ فِتۡنَةٌ ‏ اَوۡ ‏ يُصِيۡبَهُمۡ ‏ عَذَابٌ ‏ اَ لِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۶۳﴾ مومنو پیغمبر کے بلانے کو ایسا خیال نہ کرنا جیسا تم آپس میں ایک دوسرے کو بلاتے ہو۔ بےشک اللہ کو یہ لوگ معلوم ہیں جو تم میں سے آنکھ بچا کر چل دیتے ہیں تو جو لوگ ان کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں ان کو ڈرنا چاہیئے کہ (ایسا نہ ہو کہ) ان پر کوئی آفت پڑ جائے یا تکلیف دینے والا عذاب نازل ہو اَلَاۤ ‏ اِنَّ ‏ لِلّٰهِ ‏ مَا ‏ فِى ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَالۡاَرۡضِ ‌ؕ ‏ قَدۡ ‏ يَعۡلَمُ ‏ مَاۤ ‏ اَنۡـتُمۡ ‏ عَلَيۡهِؕ ‏ وَيَوۡمَ ‏ يُرۡجَعُوۡنَ ‏ اِلَيۡهِ ‏ فَيُنَـبِّـئُـهُمۡ ‏ بِمَا ‏ عَمِلُوۡا ‌ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ بِكُلِّ ‏ شَىۡءٍ ‏ عَلِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۶۴﴾ دیکھو جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے۔ جس (طریق) پر تم ہو وہ اسے جانتا ہے۔ اور جس روز لوگ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو جو لوگ عمل کرتے رہے وہ ان کو بتا دے گا۔ اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔