بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے اَرَءَيۡتَ ‏ الَّذِىۡ ‏ يُكَذِّبُ ‏ بِالدِّيۡنِؕ‏ ‏ ﴿۱﴾ بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟ فَذٰلِكَ ‏ الَّذِىۡ ‏ يَدُعُّ ‏ الۡيَتِيۡمَۙ‏ ‏ ﴿۲﴾ یہ وہی (بدبخت) ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے وَلَا ‏ يَحُضُّ ‏ عَلٰى ‏ طَعَامِ ‏ الۡمِسۡكِيۡنِؕ‏ ‏ ﴿۳﴾ اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے (لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا فَوَيۡلٌ ‏ لِّلۡمُصَلِّيۡنَۙ‏ ‏ ﴿۴﴾ تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے الَّذِيۡنَ ‏ هُمۡ ‏ عَنۡ ‏ صَلَاتِهِمۡ ‏ سَاهُوۡنَۙ ‏ ﴿۵﴾ جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں الَّذِيۡنَ ‏ هُمۡ ‏ يُرَآءُوۡنَۙ‏ ‏ ﴿۶﴾ جو ریا کاری کرتے ہیں وَيَمۡنَعُوۡنَ ‏ الۡمَاعُوۡنَ ‏ ﴿۷﴾ اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے