بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے يٰۤاَيُّهَا ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ لَا ‏ تَتَّخِذُوۡا ‏ عَدُوِّىۡ ‏ وَعَدُوَّكُمۡ ‏ اَوۡلِيَآءَ ‏ تُلۡقُوۡنَ ‏ اِلَيۡهِمۡ ‏ بِالۡمَوَدَّةِ ‏ وَقَدۡ ‏ كَفَرُوۡا ‏ بِمَا ‏ جَآءَكُمۡ ‏ مِّنَ ‏ الۡحَـقِّ‌ ۚ ‏ يُخۡرِجُوۡنَ ‏ الرَّسُوۡلَ ‏ وَاِيَّاكُمۡ‌ ‏ اَنۡ ‏ تُؤۡمِنُوۡا ‏ بِاللّٰهِ ‏ رَبِّكُمۡ ؕ ‏ اِنۡ ‏ كُنۡـتُمۡ ‏ خَرَجۡتُمۡ ‏ جِهَادًا ‏ فِىۡ ‏ سَبِيۡلِىۡ ‏ وَابۡتِغَآءَ ‏ مَرۡضَاتِىۡ ‌ۖ  ‏ تُسِرُّوۡنَ ‏ اِلَيۡهِمۡ ‏ بِالۡمَوَدَّةِ ‌ۖ  ‏ وَاَنَا ‏ اَعۡلَمُ ‏ بِمَاۤ ‏ اَخۡفَيۡتُمۡ ‏ وَمَاۤ ‏ اَعۡلَنۡتُمۡ‌ؕ ‏ وَمَنۡ ‏ يَّفۡعَلۡهُ ‏ مِنۡكُمۡ ‏ فَقَدۡ ‏ ضَلَّ ‏ سَوَآءَ ‏ السَّبِيۡلِ‏ ‏ ﴿۱﴾ مومنو! اگر تم میری راہ میں لڑنے اور میری خوشنودی طلب کرنے کے لئے (مکے سے) نکلے ہو تو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔ تم تو ان کو دوستی کے پیغام بھیجتے ہو اور وہ (دین) حق سے جو تمہارے پاس آیا ہے منکر ہیں۔ اور اس باعث سے کہ تم اپنے پروردگار اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے ہو پیغمبر کو اور تم کو جلاوطن کرتے ہیں۔ تم ان کی طرف پوشیدہ پوشیدہ دوستی کے پیغام بھیجتے ہو۔ اور جو کچھ تم مخفی طور پر اور جو علیٰ الاعلان کرتے ہو وہ مجھے معلوم ہے۔ اور جو کوئی تم میں سے ایسا کرے گا وہ سیدھے راستے سے بھٹک گیا اِنۡ ‏ يَّثۡقَفُوۡكُمۡ ‏ يَكُوۡنُوۡا ‏ لَـكُمۡ ‏ اَعۡدَآءً ‏ وَّيَبۡسُطُوۡۤا ‏ اِلَيۡكُمۡ ‏ اَيۡدِيَهُمۡ ‏ وَاَلۡسِنَتَهُمۡ ‏ بِالسُّوۡٓءِ ‏ وَوَدُّوۡا ‏ لَوۡ ‏ تَكۡفُرُوۡنَؕ‏ ‏ ﴿۲﴾ اگر یہ کافر تم پر قدرت پالیں تو تمہارے دشمن ہوجائیں اور ایذا کے لئے تم پر ہاتھ (بھی) چلائیں اور زبانیں (بھی) اور چاہتے ہیں کہ تم کسی طرح کافر ہوجاؤ لَنۡ ‏ تَـنۡفَعَكُمۡ ‏ اَرۡحَامُكُمۡ ‏ وَلَاۤ ‏ اَوۡلَادُكُمۡ ۛۚ ‏ يَوۡمَ ‏ الۡقِيٰمَةِ ۛۚ ‏ يَفۡصِلُ ‏ بَيۡنَكُمۡ‌ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ بِمَا ‏ تَعۡمَلُوۡنَ ‏ بَصِيۡرٌ‏ ‏ ﴿۳﴾ قیامت کے دن نہ تمہارے رشتے ناتے کام آئیں گے اور نہ اولاد۔ اس روز وہی تم میں فیصلہ کرے گا۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس کو دیکھتا ہے قَدۡ ‏ كَانَتۡ ‏ لَـكُمۡ ‏ اُسۡوَةٌ ‏ حَسَنَةٌ ‏ فِىۡۤ ‏ اِبۡرٰهِيۡمَ ‏ وَالَّذِيۡنَ ‏ مَعَهٗ‌ۚ ‏ اِذۡ ‏ قَالُوۡا ‏ لِقَوۡمِهِمۡ ‏ اِنَّا ‏ بُرَءٰٓؤُا ‏ مِنۡكُمۡ ‏ وَمِمَّا ‏ تَعۡبُدُوۡنَ ‏ مِنۡ ‏ دُوۡنِ ‏ اللّٰهِ ‏ كَفَرۡنَا ‏ بِكُمۡ ‏ وَبَدَا ‏ بَيۡنَنَا ‏ وَبَيۡنَكُمُ ‏ الۡعَدَاوَةُ ‏ وَالۡبَغۡضَآءُ ‏ اَبَدًا ‏ حَتّٰى ‏ تُؤۡمِنُوۡا ‏ بِاللّٰهِ ‏ وَحۡدَهٗۤ ‏ اِلَّا ‏ قَوۡلَ ‏ اِبۡرٰهِيۡمَ ‏ لِاَبِيۡهِ ‏ لَاَسۡتَغۡفِرَنَّ ‏ لَـكَ ‏ وَمَاۤ ‏ اَمۡلِكُ ‏ لَـكَ ‏ مِنَ ‏ اللّٰهِ ‏ مِنۡ ‏ شَىۡءٍ ‌ؕ ‏ رَبَّنَا ‏ عَلَيۡكَ ‏ تَوَكَّلۡنَا ‏ وَاِلَيۡكَ ‏ اَنَـبۡنَا ‏ وَاِلَيۡكَ ‏ الۡمَصِيۡرُ‏ ‏ ﴿۴﴾ تمہیں ابراہیم اور ان کے رفقاء کی نیک چال چلنی (ضرور) ہے۔ جب انہوں نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ ہم تم سے اور ان (بتوں) سے جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو بےتعلق ہیں (اور) تمہارے (معبودوں کے کبھی) قائل نہیں (ہوسکتے) اور جب تک تم اللہ واحد اور ایمان نہ لاؤ ہم میں تم میں ہمیشہ کھلم کھلا عداوت اور دشمنی رہے گی۔ ہاں ابراہیمؑ نے اپنے باپ سے یہ (ضرور) کہا کہ میں آپ کے لئے مغفرت مانگوں گا اور اللہ کے سامنے آپ کے بارے میں کسی چیز کا کچھ اختیار نہیں رکھتا۔ اے ہمارے پروردگار تجھ ہی پر ہمارا بھروسہ ہے اور تیری ہی طرف ہم رجوع کرتے ہیں اور تیرے ہی حضور میں (ہمیں) لوٹ کر آنا ہے رَبَّنَا ‏ لَا ‏ تَجۡعَلۡنَا ‏ فِتۡنَةً ‏ لِّلَّذِيۡنَ ‏ كَفَرُوۡا ‏ وَاغۡفِرۡ ‏ لَـنَا ‏ رَبَّنَا‌ ۚ ‏ اِنَّكَ ‏ اَنۡتَ ‏ الۡعَزِيۡزُ ‏ الۡحَكِيۡمُ ‏ ﴿۵﴾ اے ہمارے پروردگار ہم کو کافروں کے ہاتھ سے عذاب نہ دلانا اور اے پروردگار ہمارے ہمیں معاف فرما۔ بےشک تو غالب حکمت والا ہے لَقَدۡ ‏ كَانَ ‏ لَـكُمۡ ‏ فِيۡهِمۡ ‏ اُسۡوَةٌ ‏ حَسَنَةٌ ‏ لِّمَنۡ ‏ كَانَ ‏ يَرۡجُوا ‏ اللّٰهَ ‏ وَالۡيَوۡمَ ‏ الۡاٰخِرَ‌ ؕ ‏ وَمَنۡ ‏ يَّتَوَلَّ ‏ فَاِنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ هُوَ ‏ الۡغَنِىُّ ‏ الۡحَمِيۡدُ‏ ‏ ﴿۶﴾ تم (مسلمانوں) کو یعنی جو کوئی اللہ(کے سامنے جانے) اور روز آخرت (کے آنے) کی امید رکھتا ہو اسے ان لوگوں کی نیک چال چلنی (ضرور) ہے۔ اور روگردانی کرے تو اللہ بھی بےپرواہ اور سزاوار حمد (وثنا) ہے عَسَى ‏ اللّٰهُ ‏ اَنۡ ‏ يَّجۡعَلَ ‏ بَيۡنَكُمۡ ‏ وَبَيۡنَ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ عَادَيۡتُمۡ ‏ مِّنۡهُمۡ ‏ مَّوَدَّةً ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ قَدِيۡرٌ‌ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ غَفُوۡرٌ ‏ رَّحِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۷﴾ عجب نہیں کہ اللہ تم میں اور ان لوگوں میں جن سے تم دشمنی رکھتے ہو دوستی پیدا کردے۔ اور اللہ قادر ہے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے لَا ‏ يَنۡهٰٮكُمُ ‏ اللّٰهُ ‏ عَنِ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ لَمۡ ‏ يُقَاتِلُوۡكُمۡ ‏ فِى ‏ الدِّيۡنِ ‏ وَلَمۡ ‏ يُخۡرِجُوۡكُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ دِيَارِكُمۡ ‏ اَنۡ ‏ تَبَرُّوۡهُمۡ ‏ وَ تُقۡسِطُوۡۤا ‏ اِلَيۡهِمۡ‌ؕ ‏ اِنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ يُحِبُّ ‏ الۡمُقۡسِطِيۡنَ ‏ ﴿۸﴾ جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ان کے ساتھ بھلائی اور انصاف کا سلوک کرنے سے اللہ تم کو منع نہیں کرتا۔ اللہ تو انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے اِنَّمَا ‏ يَنۡهٰٮكُمُ ‏ اللّٰهُ ‏ عَنِ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ قَاتَلُوۡكُمۡ ‏ فِى ‏ الدِّيۡنِ ‏ وَاَخۡرَ ‏ جُوۡكُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ دِيَارِكُمۡ ‏ وَظَاهَرُوۡا ‏ عَلٰٓى ‏ اِخۡرَاجِكُمۡ ‏ اَنۡ ‏ تَوَلَّوۡهُمۡ‌ۚ ‏ وَمَنۡ ‏ يَّتَوَلَّهُمۡ ‏ فَاُولٰٓٮِٕكَ ‏ هُمُ ‏ الظّٰلِمُوۡنَ‏ ‏ ﴿۹﴾ اللہ ان ہی لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں اوروں کی مدد کی۔ تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں يٰۤاَيُّهَا ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡۤا ‏ اِذَا ‏ جَآءَكُمُ ‏ الۡمُؤۡمِنٰتُ ‏ مُهٰجِرٰتٍ ‏ فَامۡتَحِنُوۡهُنَّ‌ ؕ ‏ اَللّٰهُ ‏ اَعۡلَمُ ‏ بِاِيۡمَانِهِنَّ‌ ۚ ‏ فَاِنۡ ‏ عَلِمۡتُمُوۡهُنَّ ‏ مُؤۡمِنٰتٍ ‏ فَلَا ‏ تَرۡجِعُوۡهُنَّ ‏ اِلَى ‏ الۡكُفَّارِ‌ ؕ ‏ لَا ‏ هُنَّ ‏ حِلٌّ ‏ لَّهُمۡ ‏ وَلَا ‏ هُمۡ ‏ يَحِلُّوۡنَ ‏ لَهُنَّ ‌ ۚ ‏ وَاٰ تُوۡهُمۡ ‏ مَّاۤ ‏ اَنۡفَقُوۡا‌ ؕ ‏ وَلَا ‏ جُنَاحَ ‏ عَلَيۡكُمۡ ‏ اَنۡ ‏ تَنۡكِحُوۡهُنَّ ‏ اِذَاۤ ‏ اٰ تَيۡتُمُوۡهُنَّ ‏ اُجُوۡرَهُنَّ ‌ ؕ ‏ وَلَا ‏ تُمۡسِكُوۡا ‏ بِعِصَمِ ‏ الۡكَوَافِرِ ‏ وَسۡــَٔـلُوۡا ‏ مَاۤ ‏ اَنۡفَقۡتُمۡ ‏ وَلۡيَسۡــَٔـلُوۡا ‏ مَاۤ ‏ اَنۡفَقُوۡا ‌ ؕ ‏ ذٰ لِكُمۡ ‏ حُكۡمُ ‏ اللّٰهِ‌ ؕ ‏ يَحۡكُمُ ‏ بَيۡنَكُمۡ‌ ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ عَلِيۡمٌ ‏ حَكِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۱۰﴾ مومنو! جب تمہارے پاس مومن عورتیں وطن چھوڑ کر آئیں تو ان کی آزمائش کرلو۔ (اور) اللہ تو ان کے ایمان کو خوب جانتا ہے۔ سو اگر تم کو معلوم ہو کہ مومن ہیں تو ان کو کفار کے پاس واپس نہ بھیجو۔ کہ نہ یہ ان کو حلال ہیں اور نہ وہ ان کو جائز۔ اور جو کچھ انہوں نے (ان پر) خرچ کیا ہو وہ ان کو دے دو۔ اور تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ان عورتوں کو مہر دے کر ان سے نکاح کرلو اور کافر عورتوں کی ناموس کو قبضے میں نہ رکھو (یعنی کفار کو واپس دے دو) اور جو کچھ تم نے ان پر خرچ کیا ہو تم ان سے طلب کرلو اور جو کچھ انہوں نے (اپنی عورتوں پر) خرچ کیا ہو وہ تم سے طلب کرلیں۔ یہ اللہ کا حکم ہے جو تم میں فیصلہ کئے دیتا ہے اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے وَاِنۡ ‏ فَاتَكُمۡ ‏ شَىۡءٌ ‏ مِّنۡ ‏ اَزۡوَاجِكُمۡ ‏ اِلَى ‏ الۡكُفَّارِ ‏ فَعَاقَبۡتُمۡ ‏ فَاٰ تُوا ‏ الَّذِيۡنَ ‏ ذَهَبَتۡ ‏ اَزۡوَاجُهُمۡ ‏ مِّثۡلَ ‏ مَاۤ ‏ اَنۡفَقُوۡا ‌ ؕ ‏ وَاتَّقُوا ‏ اللّٰهَ ‏ الَّذِىۡۤ ‏ اَنۡـتُمۡ ‏ بِهٖ ‏ مُؤۡمِنُوۡنَ‏ ‏ ﴿۱۱﴾ اور اگر تمہاری عورتوں میں سے کوئی عورت تمہارے ہاتھ سے نکل کر کافروں کے پاس چلی جائے (اور اس کا مہر وصول نہ ہوا ہو) پھر تم ان سے جنگ کرو (اور ان سے تم کو غنیمت ہاتھ لگے) تو جن کی عورتیں چلی گئی ہیں ان کو (اس مال میں سے) اتنا دے دو جتنا انہوں نے خرچ کیا تھا اور اللہ سے جس پر تم ایمان لائے ہو ڈرو يٰۤاَيُّهَا ‏ النَّبِىُّ ‏ اِذَا ‏ جَآءَكَ ‏ الۡمُؤۡمِنٰتُ ‏ يُبَايِعۡنَكَ ‏ عَلٰٓى ‏ اَنۡ ‏ لَّا ‏ يُشۡرِكۡنَ ‏ بِاللّٰهِ ‏ شَيۡــًٔا ‏ وَّلَا ‏ يَسۡرِقۡنَ ‏ وَلَا ‏ يَزۡنِيۡنَ ‏ وَلَا ‏ يَقۡتُلۡنَ ‏ اَوۡلَادَهُنَّ ‏ وَلَا ‏ يَاۡتِيۡنَ ‏ بِبُهۡتَانٍ ‏ يَّفۡتَرِيۡنَهٗ ‏ بَيۡنَ ‏ اَيۡدِيۡهِنَّ ‏ وَاَرۡجُلِهِنَّ ‏ وَلَا ‏ يَعۡصِيۡنَكَ ‏ فِىۡ ‏ مَعۡرُوۡفٍ‌ ‏ فَبَايِعۡهُنَّ ‏ وَاسۡتَغۡفِرۡ ‏ لَهُنَّ ‏ اللّٰهَ‌ؕ ‏ اِنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ غَفُوۡرٌ ‏ رَّحِيۡمٌ ‏ ﴿۱۲﴾ اے پیغمبر! جب تمہارے پاس مومن عورتیں اس بات پر بیعت کرنے کو آئیں کہ اللہ کے ساتھ نہ شرک کریں گی نہ چوری کریں گی نہ بدکاری کریں گی نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی نہ اپنے ہاتھ پاؤں میں کوئی بہتان باندھ لائیں گی اور نہ نیک کاموں میں تمہاری نافرمانی کریں گی تو ان سے بیعت لے لو اور ان کے لئے اللہ سے بخشش مانگو۔ بےشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے يٰۤاَيُّهَا ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ لَا ‏ تَتَوَلَّوۡا ‏ قَوۡمًا ‏ غَضِبَ ‏ اللّٰهُ ‏ عَلَيۡهِمۡ ‏ قَدۡ ‏ يَــٮِٕـسُوۡا ‏ مِنَ ‏ الۡاٰخِرَةِ ‏ كَمَا ‏ يَــٮِٕـسَ ‏ الۡكُفَّارُ ‏ مِنۡ ‏ اَصۡحٰبِ ‏ الۡقُبُوۡرِ‏ ‏ ﴿۱۳﴾ مومنو! ان لوگوں سے جن پر اللہ غصے ہوا ہے دوستی نہ کرو (کیونکہ) جس طرح کافروں کو مردوں (کے جی اُٹھنے) کی امید نہیں اسی طرح ان لوگوں کو بھی آخرت (کے آنے) کی امید نہیں