بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے اِذَا ‏ السَّمَآءُ ‏ انْشَقَّتۡۙ‏ ‏ ﴿۱﴾ جب آسمان پھٹ جائے گا وَاَذِنَتۡ ‏ لِرَبِّهَا ‏ وَحُقَّتۡۙ‏ ‏ ﴿۲﴾ اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے وَاِذَا ‏ الۡاَرۡضُ ‏ مُدَّتۡؕ‏ ‏ ﴿۳﴾ اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی وَاَلۡقَتۡ ‏ مَا ‏ فِيۡهَا ‏ وَتَخَلَّتۡۙ ‏ ﴿۴﴾ جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی وَاَذِنَتۡ ‏ لِرَبِّهَا ‏ وَحُقَّتۡؕ‏ ‏ ﴿۵﴾ اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی) يٰۤاَيُّهَا ‏ الۡاِنۡسَانُ ‏ اِنَّكَ ‏ كَادِحٌ ‏ اِلٰى ‏ رَبِّكَ ‏ كَدۡحًا ‏ فَمُلٰقِيۡهِ‌ۚ‏ ‏ ﴿۶﴾ اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا فَاَمَّا ‏ مَنۡ ‏ اُوۡتِىَ ‏ كِتٰبَهٗ ‏ بِيَمِيۡنِهٖۙ‏ ‏ ﴿۷﴾ تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا فَسَوۡفَ ‏ يُحَاسَبُ ‏ حِسَابًا ‏ يَّسِيۡرًا ۙ‏ ‏ ﴿۸﴾ اس سے حساب آسان لیا جائے گا وَّيَنۡقَلِبُ ‏ اِلٰٓى ‏ اَهۡلِهٖ ‏ مَسۡرُوۡرًا ؕ‏ ‏ ﴿۹﴾ اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا وَاَمَّا ‏ مَنۡ ‏ اُوۡتِىَ ‏ كِتٰبَهٗ ‏ وَرَآءَ ‏ ظَهۡرِهٖۙ‏ ‏ ﴿۱۰﴾ اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا فَسَوۡفَ ‏ يَدۡعُوۡا ‏ ثُبُوۡرًا ۙ‏ ‏ ﴿۱۱﴾ وہ موت کو پکارے گا وَّيَصۡلٰى ‏ سَعِيۡرًا ؕ‏ ‏ ﴿۱۲﴾ اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا اِنَّهٗ ‏ كَانَ ‏ فِىۡۤ ‏ اَهۡلِهٖ ‏ مَسۡرُوۡرًا ؕ ‏ ﴿۱۳﴾ یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا اِنَّهٗ ‏ ظَنَّ ‏ اَنۡ ‏ لَّنۡ ‏ يَّحُوۡرَ ۛۚ‏ ‏ ﴿۱۴﴾ اور خیال کرتا تھا کہ (اللہ کی طرف) پھر کر نہ جائے گا بَلٰٓى ۛۚ ‏ اِنَّ ‏ رَبَّهٗ ‏ كَانَ ‏ بِهٖ ‏ بَصِيۡرًا ؕ‏ ‏ ﴿۱۵﴾ ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا فَلَاۤ ‏ اُقۡسِمُ ‏ بِالشَّفَقِۙ‏ ‏ ﴿۱۶﴾ ہمیں شام کی سرخی کی قسم وَالَّيۡلِ ‏ وَمَا ‏ وَسَقَۙ‏ ‏ ﴿۱۷﴾ اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی وَالۡقَمَرِ ‏ اِذَا ‏ اتَّسَقَۙ‏ ‏ ﴿۱۸﴾ اور چاند کی جب کامل ہو جائے لَتَرۡكَبُنَّ ‏ طَبَقًا ‏ عَنۡ ‏ طَبَقٍؕ‏ ‏ ﴿۱۹﴾ کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے فَمَا ‏ لَهُمۡ ‏ لَا ‏ يُؤۡمِنُوۡنَۙ‏ ‏ ﴿۲۰﴾ تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے وَاِذَا ‏ قُرِئَ ‏ عَلَيۡهِمُ ‏ الۡقُرۡاٰنُ ‏ لَا ‏ يَسۡجُدُوۡنَ ؕ ۩ ‏ ﴿۲۱﴾ اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے بَلِ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ كَفَرُوۡا ‏ يُكَذِّبُوۡنَ ۖ‏ ‏ ﴿۲۲﴾ بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں وَاللّٰهُ ‏ اَعۡلَمُ ‏ بِمَا ‏ يُوۡعُوۡنَ ۖ‏ ‏ ﴿۲۳﴾ اور اللہ ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے فَبَشِّرۡهُمۡ ‏ بِعَذَابٍ ‏ اَلِيۡمٍۙ‏ ‏ ﴿۲۴﴾ تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو اِلَّا ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ وَعَمِلُوا ‏ الصّٰلِحٰتِ ‏ لَهُمۡ ‏ اَجۡرٌ ‏ غَيۡرُ ‏ مَمۡنُوۡنٍ‏ ‏ ﴿۲۵﴾ ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے