بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے وَيۡلٌ ‏ لِّـكُلِّ ‏ هُمَزَةٍ ‏ لُّمَزَةِ ۙ ‏ ﴿۱﴾ ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے اۨلَّذِىۡ ‏ جَمَعَ ‏ مَالًا ‏ وَّعَدَّدَهٗ ۙ ‏ ﴿۲﴾ جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے يَحۡسَبُ ‏ اَنَّ ‏ مَالَهٗۤ ‏ اَخۡلَدَهٗ ‌ ۚ ‏ ﴿۳﴾ (اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا كَلَّا‌ ‏ لَيُنۡۢبَذَنَّ ‏ فِى ‏ الۡحُطَمَةِ  ۖ‏ ‏ ﴿۴﴾ ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا وَمَاۤ ‏ اَدۡرٰٮكَ ‏ مَا ‏ الۡحُطَمَةُ ؕ ‏ ﴿۵﴾ اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟ نَارُ ‏ اللّٰهِ ‏ الۡمُوۡقَدَةُ ۙ ‏ ﴿۶﴾ وہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے الَّتِىۡ ‏ تَطَّلِعُ ‏ عَلَى ‏ الۡاَفۡـــِٕدَةِ ؕ ‏ ﴿۷﴾ جو دلوں پر جا لپٹے گی اِنَّهَا ‏ عَلَيۡهِمۡ ‏ مُّؤۡصَدَةٌ ۙ ‏ ﴿۸﴾ (اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے فِىۡ ‏ عَمَدٍ ‏ مُّمَدَّدَةٍ‏ ‏ ﴿۹﴾ (یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں