بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے وَالضُّحٰىۙ‏ ‏ ﴿۱﴾ آفتاب کی روشنی کی قسم وَالَّيۡلِ ‏ اِذَا ‏ سَجٰىۙ ‏ ﴿۲﴾ اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے مَا ‏ وَدَّعَكَ ‏ رَبُّكَ ‏ وَمَا ‏ قَلٰىؕ‏ ‏ ﴿۳﴾ کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے) ناراض ہوا وَلَـلۡاٰخِرَةُ ‏ خَيۡرٌ ‏ لَّكَ ‏ مِنَ ‏ الۡاُوۡلٰىؕ‏ ‏ ﴿۴﴾ اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے وَلَسَوۡفَ ‏ يُعۡطِيۡكَ ‏ رَبُّكَ ‏ فَتَرۡضٰىؕ ‏ ﴿۵﴾ اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے اَلَمۡ ‏ يَجِدۡكَ ‏ يَتِيۡمًا ‏ فَاٰوٰى‏ ‏ ﴿۶﴾ بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی) وَوَجَدَكَ ‏ ضَآلًّا ‏ فَهَدٰى‏ ‏ ﴿۷﴾ اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا وَوَجَدَكَ ‏ عَآٮِٕلًا ‏ فَاَغۡنٰىؕ‏ ‏ ﴿۸﴾ اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا فَاَمَّا ‏ الۡيَتِيۡمَ ‏ فَلَا ‏ تَقۡهَرۡؕ‏ ‏ ﴿۹﴾ تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا وَاَمَّا ‏ السَّآٮِٕلَ ‏ فَلَا ‏ تَنۡهَرۡؕ ‏ ﴿۱۰﴾ اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا وَاَمَّا ‏ بِنِعۡمَةِ ‏ رَبِّكَ ‏ فَحَدِّثۡ‏ ‏ ﴿۱۱﴾ اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا