بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے اِذَا ‏ زُلۡزِلَتِ ‏ الۡاَرۡضُ ‏ زِلۡزَالَهَا ۙ ‏ ﴿۱﴾ جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی وَاَخۡرَجَتِ ‏ الۡاَرۡضُ ‏ اَثۡقَالَهَا ۙ ‏ ﴿۲﴾ اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی وَقَالَ ‏ الۡاِنۡسَانُ ‏ مَا ‏ لَهَا ‌ ۚ ‏ ﴿۳﴾ اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟ يَوۡمَٮِٕذٍ ‏ تُحَدِّثُ ‏ اَخۡبَارَهَا ۙ ‏ ﴿۴﴾ اس روز وہ اپنے حالات بیان کردے گی بِاَنَّ ‏ رَبَّكَ ‏ اَوۡحٰى ‏ لَهَا ؕ ‏ ﴿۵﴾ کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا) يَوۡمَٮِٕذٍ ‏ يَّصۡدُرُ ‏ النَّاسُ ‏ اَشۡتَاتًا  ‏ ۙ لِّيُرَوۡا ‏ اَعۡمَالَهُمۡؕ‏ ‏ ﴿۶﴾ اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں فَمَنۡ ‏ يَّعۡمَلۡ ‏ مِثۡقَالَ ‏ ذَرَّةٍ ‏ خَيۡرًا ‏ يَّرَهٗ ؕ ‏ ﴿۷﴾ تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا وَمَنۡ ‏ يَّعۡمَلۡ ‏ مِثۡقَالَ ‏ ذَرَّةٍ ‏ شَرًّا ‏ يَّرَهٗ‏ ‏ ﴿۸﴾ اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا