بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے حٰمٓ ‌ ۛ‌ۚ‏ ‏ ﴿۱﴾ حٰم وَالۡكِتٰبِ ‏ الۡمُبِيۡنِ ‌ ۛ‌ۙ ‏ ﴿۲﴾ اس کتاب روشن کی قسم اِنَّاۤ ‏ اَنۡزَلۡنٰهُ ‏ فِىۡ ‏ لَيۡلَةٍ ‏ مُّبٰـرَكَةٍ‌ ‏ اِنَّا ‏ كُنَّا ‏ مُنۡذِرِيۡنَ‏ ‏ ﴿۳﴾ کہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا ہم تو رستہ دکھانے والے ہیں فِيۡهَا ‏ يُفۡرَقُ ‏ كُلُّ ‏ اَمۡرٍ ‏ حَكِيۡمٍۙ ‏ ﴿۴﴾ اسی رات میں تمام حکمت کے کام فیصل کئے جاتے ہیں اَمۡرًا ‏ مِّنۡ ‏ عِنۡدِنَا‌ؕ ‏ اِنَّا ‏ كُنَّا ‏ مُرۡسِلِيۡنَ‌ۚ‏ ‏ ﴿۵﴾ (یعنی) ہمارے ہاں سے حکم ہو کر۔ بےشک ہم ہی (پیغمبر کو) بھیجتے ہیں رَحۡمَةً ‏ مِّنۡ ‏ رَّبِّكَ‌ؕ ‏ اِنَّهٗ ‏ هُوَ ‏ السَّمِيۡعُ ‏ الۡعَلِيۡمُۙ‏ ‏ ﴿۶﴾ (یہ) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ وہ تو سننے والا جاننے والا ہے رَبِّ ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَالۡاَرۡضِ ‏ وَمَا ‏ بَيۡنَهُمَا‌ۘ ‏ اِنۡ ‏ كُنۡتُمۡ ‏ مُّوۡقِنِيۡنَ‏ ‏ ﴿۷﴾ آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگ یقین کرنے والے ہو لَاۤ ‏ اِلٰهَ ‏ اِلَّا ‏ هُوَ ‏ يُحۡىٖ ‏ وَيُمِيۡتُ‌ؕ ‏ رَبُّكُمۡ ‏ وَرَبُّ ‏ اٰبَآٮِٕكُمُ ‏ الۡاَوَّلِيۡنَ‏ ‏ ﴿۸﴾ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) جِلاتا ہے اور (وہی) مارتا ہے۔ وہی تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا پروردگار ہے بَلۡ ‏ هُمۡ ‏ فِىۡ ‏ شَكٍّ ‏ يَّلۡعَبُوۡنَ‏ ‏ ﴿۹﴾ لیکن یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں فَارۡتَقِبۡ ‏ يَوۡمَ ‏ تَاۡتِى ‏ السَّمَآءُ ‏ بِدُخَانٍ ‏ مُّبِيۡنٍۙ‏ ‏ ﴿۱۰﴾ تو اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صریح دھواں نکلے گا يَغۡشَى ‏ النَّاسَ‌ؕ ‏ هٰذَا ‏ عَذَابٌ ‏ اَلِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۱۱﴾ جو لوگوں پر چھا جائے گا۔ یہ درد دینے والا عذاب ہے رَبَّنَا ‏ اكۡشِفۡ ‏ عَنَّا ‏ الۡعَذَابَ ‏ اِنَّا ‏ مُؤۡمِنُوۡنَ‏ ‏ ﴿۱۲﴾ اے پروردگار ہم سے اس عذاب کو دور کر ہم ایمان لاتے ہیں اَنّٰى ‏ لَهُمُ ‏ الذِّكۡرٰى ‏ وَقَدۡ ‏ جَآءَهُمۡ ‏ رَسُوۡلٌ ‏ مُّبِيۡنٌۙ‏ ‏ ﴿۱۳﴾ (اس وقت) ان کو نصیحت کہاں مفید ہوگی جب کہ ان کے پاس پیغمبر آچکے جو کھول کھول کر بیان کر دیتے ہیں ثُمَّ ‏ تَوَلَّوۡا ‏ عَنۡهُ ‏ وَقَالُوۡا ‏ مُعَلَّمٌ ‏ مَّجۡنُوۡنٌ‌ۘ‏ ‏ ﴿۱۴﴾ پھر انہوں نے ان سے منہ پھیر لیا اور کہنے لگے (یہ تو) پڑھایا ہوا (اور) دیوانہ ہے اِنَّا ‏ كَاشِفُوا ‏ الۡعَذَابِ ‏ قَلِيۡلًا ‏ اِنَّكُمۡ ‏ عَآٮِٕدُوۡنَ‌ۘ‏ ‏ ﴿۱۵﴾ ہم تو تھوڑے دنوں عذاب ٹال دیتے ہیں (مگر) تم پھر کفر کرنے لگتے ہو يَوۡمَ ‏ نَبۡطِشُ ‏ الۡبَطۡشَةَ ‏ الۡكُبۡـرٰى‌ۚ ‏ اِنَّا ‏ مُنۡتَقِمُوۡنَ‏ ‏ ﴿۱۶﴾ جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے تو بےشک انتقام لے کر چھوڑیں گے وَلَقَدۡ ‏ فَتَنَّا ‏ قَبۡلَهُمۡ ‏ قَوۡمَ ‏ فِرۡعَوۡنَ ‏ وَجَآءَهُمۡ ‏ رَسُوۡلٌ ‏ كَرِيۡمٌۙ‏ ‏ ﴿۱۷﴾ اور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کی آزمائش کی اور ان کے پاس ایک عالی قدر پیغمبر آئے اَنۡ ‏ اَدُّوۡۤا ‏ اِلَىَّ ‏ عِبَادَ ‏ اللّٰهِ‌ؕ ‏ اِنِّىۡ ‏ لَـكُمۡ ‏ رَسُوۡلٌ ‏ اَمِيۡنٌۙ‏ ‏ ﴿۱۸﴾ (جنہوں نے) یہ (کہا) کہ اللہ کے بندوں (یعنی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کردو میں تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں وَّاَنۡ ‏ لَّا ‏ تَعۡلُوۡا ‏ عَلَى ‏ اللّٰهِ‌ۚ ‏ اِنِّىۡۤ ‏ اٰتِيۡكُمۡ ‏ بِسُلۡطٰنٍ ‏ مُّبِيۡنٍ‌ۚ‏ ‏ ﴿۱۹﴾ اور اللہ کے سامنے سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں وَاِنِّىۡ ‏ عُذۡتُ ‏ بِرَبِّىۡ ‏ وَرَبِّكُمۡ ‏ اَنۡ ‏ تَرۡجُمُوۡنِ ۚ ‏ ﴿۲۰﴾ اور اس (بات) سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں وَاِنۡ ‏ لَّمۡ ‏ تُؤۡمِنُوۡا ‏ لِىۡ ‏ فَاعۡتَزِلُوۡنِ‏ ‏ ﴿۲۱﴾ اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ فَدَعَا ‏ رَبَّهٗۤ ‏ اَنَّ ‏ هٰٓؤُلَاۤءِ ‏ قَوۡمٌ ‏ مُّجۡرِمُوۡنَ‏ ‏ ﴿۲۲﴾ تب موسیٰ نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیں فَاَسۡرِ ‏ بِعِبَادِىۡ ‏ لَيۡلًا ‏ اِنَّكُمۡ ‏ مُّتَّبَعُوۡنَۙ‏ ‏ ﴿۲۳﴾ (اللہ نے فرمایا کہ) میرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ اور (فرعونی) ضرور تمہارا تعاقب کریں گے وَاتۡرُكِ ‏ الۡبَحۡرَ ‏ رَهۡوًا‌ؕ ‏ اِنَّهُمۡ ‏ جُنۡدٌ ‏ مُّغۡرَقُوۡنَ‏ ‏ ﴿۲۴﴾ اور دریا سے (کہ) خشک (ہو رہا ہوگا) پار ہو جاؤ (تمہارے بعد) ان کا تمام لشکر ڈبو دیا جائے گا كَمۡ ‏ تَرَكُوۡا ‏ مِنۡ ‏ جَنّٰتٍ ‏ وَّعُيُوۡنٍۙ‏ ‏ ﴿۲۵﴾ وہ لوگ بہت سے باغ اور چشمے چھوڑ گئے وَّزُرُوۡعٍ ‏ وَّمَقَامٍ ‏ كَرِيۡمٍۙ ‏ ﴿۲۶﴾ اور کھیتیاں اور نفیس مکان وَّنَعۡمَةٍ ‏ كَانُوۡا ‏ فِيۡهَا ‏ فٰكِهِيۡنَۙ‏ ‏ ﴿۲۷﴾ اور آرام کی چیزیں جن میں عیش کیا کرتے تھے كَذٰلِكَ‌ ‏ وَاَوۡرَثۡنٰهَا ‏ قَوۡمًا ‏ اٰخَرِيۡنَ‏ ‏ ﴿۲۸﴾ اسی طرح (ہوا) اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان چیزوں کا مالک بنا دیا فَمَا ‏ بَكَتۡ ‏ عَلَيۡهِمُ ‏ السَّمَآءُ ‏ وَالۡاَرۡضُ ‏ وَمَا ‏ كَانُوۡا ‏ مُنۡظَرِيۡنَ‏ ‏ ﴿۲۹﴾ پھر ان پر نہ تو آسمان کو اور زمین کو رونا آیا اور نہ ان کو مہلت ہی دی گئی وَلَقَدۡ ‏ نَجَّيۡنَا ‏ بَنِىۡۤ ‏ اِسۡرَآءِيۡلَ ‏ مِنَ ‏ الۡعَذَابِ ‏ الۡمُهِيۡنِۙ‏ ‏ ﴿۳۰﴾ اور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی مِنۡ ‏ فِرۡعَوۡنَ‌ؕ ‏ اِنَّهٗ ‏ كَانَ ‏ عَالِيًا ‏ مِّنَ ‏ الۡمُسۡرِفِيۡنَ ‏ ﴿۳۱﴾ (یعنی) فرعون سے۔ بےشک وہ سرکش (اور) حد سے نکلا ہوا تھا وَلَقَدِ ‏ اخۡتَرۡنٰهُمۡ ‏ عَلٰى ‏ عِلۡمٍ ‏ عَلَى ‏ الۡعٰلَمِيۡنَ‌ۚ‏ ‏ ﴿۳۲﴾ اور ہم نے بنی اسرائیل کو اہل عالم سے دانستہ منتخب کیا تھا وَاٰتَيۡنٰهُمۡ ‏ مِّنَ ‏ الۡاٰيٰتِ ‏ مَا ‏ فِيۡهِ ‏ بَلٰٓؤٌا ‏ مُّبِيۡنٌ‏ ‏ ﴿۳۳﴾ اور ان کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی اِنَّ ‏ هٰٓؤُلَاۤءِ ‏ لَيَقُوۡلُوۡنَۙ ‏ ﴿۳۴﴾ یہ لوگ یہ کہتے ہیں اِنۡ ‏ هِىَ ‏ اِلَّا ‏ مَوۡتَتُنَا ‏ الۡاُوۡلٰى ‏ وَمَا ‏ نَحۡنُ ‏ بِمُنۡشَرِيۡنَ ‏ ﴿۳۵﴾ کہ ہمیں صرف پہلی دفعہ (یعنی ایک بار) مرنا ہے اور (پھر) اُٹھنا نہیں فَاۡتُوۡا ‏ بِاٰبَآٮِٕنَاۤ ‏ اِنۡ ‏ كُنۡتُمۡ ‏ صٰدِقِيۡنَ‏ ‏ ﴿۳۶﴾ پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ اَهُمۡ ‏ خَيۡرٌ ‏ اَمۡ ‏ قَوۡمُ ‏ تُبَّعٍۙ ‏ وَّالَّذِيۡنَ ‏ مِنۡ ‏ قَبۡلِهِمۡ‌ؕ ‏ اَهۡلَكۡنٰهُمۡ‌ ‏ اِنَّهُمۡ ‏ كَانُوۡا ‏ مُجۡرِمِيۡنَ ‏ ﴿۳۷﴾ بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ ہم نے ان (سب) کو ہلاک کردیا۔ بےشک وہ گنہگار تھے وَمَا ‏ خَلَقۡنَا ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَالۡاَرۡضَ ‏ وَمَا ‏ بَيۡنَهُمَا ‏ لٰعِبِيۡنَ‏ ‏ ﴿۳۸﴾ اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے ان کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا مَا ‏ خَلَقۡنٰهُمَاۤ ‏ اِلَّا ‏ بِالۡحَقِّ ‏ وَلٰكِنَّ ‏ اَكۡثَرَهُمۡ ‏ لَا ‏ يَعۡلَمُوۡنَ‏ ‏ ﴿۳۹﴾ ان کو ہم نے تدبیر سے پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے اِنَّ ‏ يَوۡمَ ‏ الۡفَصۡلِ ‏ مِيۡقَاتُهُمۡ ‏ اَجۡمَعِيۡنَۙ ‏ ﴿۴۰﴾ کچھ شک نہیں کہ فیصلے کا دن ان سب (کے اُٹھنے) کا وقت ہے يَوۡمَ ‏ لَا ‏ يُغۡنِىۡ ‏ مَوۡلًى ‏ عَنۡ ‏ مَّوۡلًى ‏ شَيۡــًٔا ‏ وَّلَا ‏ هُمۡ ‏ يُنۡصَرُوۡنَۙ‏ ‏ ﴿۴۱﴾ جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کو مدد ملے گی اِلَّا ‏ مَنۡ ‏ رَّحِمَ ‏ اللّٰهُ‌ؕ ‏ اِنَّهٗ ‏ هُوَ ‏ الۡعَزِيۡزُ ‏ الرَّحِيۡمُ‏ ‏ ﴿۴۲﴾ مگر جس پر اللہ مہربانی کرے۔ وہ تو غالب اور مہربان ہے اِنَّ ‏ شَجَرَتَ ‏ الزَّقُّوۡمِۙ ‏ ﴿۴۳﴾ بلاشبہ تھوہر کا درخت طَعَامُ ‏ الۡاَثِيۡمِ ۛۚ  ۖ ‏ ﴿۴۴﴾ گنہگار کا کھانا ہے كَالۡمُهۡلِ ۛۚ ‏ يَغۡلِىۡ ‏ فِى ‏ الۡبُطُوۡنِۙ‏ ‏ ﴿۴۵﴾ جیسے پگھلا ہوا تانبا۔ پیٹوں میں (اس طرح) کھولے گا كَغَلۡىِ ‏ الۡحَمِيۡمِ ‏ ﴿۴۶﴾ جس طرح گرم پانی کھولتا ہے خُذُوۡهُ ‏ فَاعۡتِلُوۡهُ ‏ اِلٰى ‏ سَوَآءِ ‏ الۡجَحِيۡمِ   ۖ ‏ ﴿۴۷﴾ (حکم دیا جائے گا کہ) اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ ثُمَّ ‏ صُبُّوۡا ‏ فَوۡقَ ‏ رَاۡسِهٖ ‏ مِنۡ ‏ عَذَابِ ‏ الۡحَمِيۡمِؕ ‏ ﴿۴۸﴾ پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو (کہ عذاب پر) عذاب (ہو) ذُقۡ ۖۚ ‏ اِنَّكَ ‏ اَنۡتَ ‏ الۡعَزِيۡزُ ‏ الۡكَرِيۡمُ ‏ ﴿۴۹﴾ (اب) مزہ چکھ۔ تو بڑی عزت والا (اور) سردار ہے اِنَّ ‏ هٰذَا ‏ مَا ‏ كُنۡتُمۡ ‏ بِهٖ ‏ تَمۡتَرُوۡنَ ‏ ﴿۵۰﴾ یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے اِنَّ ‏ الۡمُتَّقِيۡنَ ‏ فِىۡ ‏ مَقَامٍ ‏ اَمِيۡنٍۙ‏ ‏ ﴿۵۱﴾ بےشک پرہیزگار لوگ امن کے مقام میں ہوں گے فِىۡ ‏ جَنّٰتٍ ‏ وَّعُيُوۡنٍ ۙ ۚ ‏ ﴿۵۲﴾ (یعنی) باغوں اور چشموں میں يَّلۡبَسُوۡنَ ‏ مِنۡ ‏ سُنۡدُسٍ ‏ وَّاِسۡتَبۡرَقٍ ‏ مُّتَقٰبِلِيۡنَۚ ۙ ‏ ﴿۵۳﴾ حریر کا باریک اور دبیز لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے كَذٰلِكَ ‏ وَزَوَّجۡنٰهُمۡ ‏ بِحُوۡرٍ ‏ عِيۡنٍؕ ‏ ﴿۵۴﴾ اس طرح (کا حال ہوگا) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی عورتوں سے ان کے جوڑے لگائیں گے يَدۡعُوۡنَ ‏ فِيۡهَا ‏ بِكُلِّ ‏ فَاكِهَةٍ ‏ اٰمِنِيۡنَۙ‏ ‏ ﴿۵۵﴾ وہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے میوے منگوائیں گے (اور کھائیں گے) لَا ‏ يَذُوۡقُوۡنَ ‏ فِيۡهَا ‏ الۡمَوۡتَ ‏ اِلَّا ‏ الۡمَوۡتَةَ ‏ الۡاُوۡلٰى‌ ۚ ‏ وَوَقٰٮهُمۡ ‏ عَذَابَ ‏ الۡجَحِيۡمِۙ‏ ‏ ﴿۵۶﴾ (اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور اللہ ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا فَضۡلًا ‏ مِّنۡ ‏ رَّبِّكَ ‌ؕ ‏ ذٰ لِكَ ‏ هُوَ ‏ الۡفَوۡزُ ‏ الۡعَظِيۡمُ‏ ‏ ﴿۵۷﴾ یہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے فَاِنَّمَا ‏ يَسَّرۡنٰهُ ‏ بِلِسَانِكَ ‏ لَعَلَّهُمۡ ‏ يَتَذَكَّرُوۡنَ ‏ ﴿۵۸﴾ ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں فَارۡتَقِبۡ ‏ اِنَّهُمۡ ‏ مُّرۡتَقِبُوۡنَ ‏ ﴿۵۹﴾ پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں