بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے لَاۤ ‏ اُقۡسِمُ ‏ بِهٰذَا ‏ الۡبَلَدِۙ‏ ‏ ﴿۱﴾ ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم وَاَنۡتَ ‏ حِلٌّ ۢ ‏ بِهٰذَا ‏ الۡبَلَدِۙ ‏ ﴿۲﴾ اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو وَوَالِدٍ ‏ وَّمَا ‏ وَلَدَ ۙ ‏ ﴿۳﴾ اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم لَقَدۡ ‏ خَلَقۡنَا ‏ الۡاِنۡسَانَ ‏ فِىۡ ‏ كَبَدٍؕ‏ ‏ ﴿۴﴾ کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے اَيَحۡسَبُ ‏ اَنۡ ‏ لَّنۡ ‏ يَّقۡدِرَ ‏ عَلَيۡهِ ‏ اَحَدٌ‌ ۘ ‏ ﴿۵﴾ کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا يَقُوۡلُ ‏ اَهۡلَكۡتُ ‏ مَالًا ‏ لُّبَدًا ؕ ‏ ﴿۶﴾ کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا اَيَحۡسَبُ ‏ اَنۡ ‏ لَّمۡ ‏ يَرَهٗۤ ‏ اَحَدٌ ؕ ‏ ﴿۷﴾ کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں اَلَمۡ ‏ نَجۡعَلۡ ‏ لَّهٗ ‏ عَيۡنَيۡنِۙ‏ ‏ ﴿۸﴾ بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟ وَلِسَانًا ‏ وَّشَفَتَيۡنِۙ ‏ ﴿۹﴾ اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے) وَهَدَيۡنٰهُ ‏ النَّجۡدَيۡنِ‌ۚ‏ ‏ ﴿۱۰﴾ (یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے فَلَا ‏ اقۡتَحَمَ ‏ الۡعَقَبَةَ ۖ‏ ‏ ﴿۱۱﴾ مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا وَمَاۤ ‏ اَدۡرٰٮكَ ‏ مَا ‏ الۡعَقَبَةُ ؕ ‏ ﴿۱۲﴾ اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟ فَكُّ ‏ رَقَبَةٍ ۙ ‏ ﴿۱۳﴾ کسی (کی) گردن کا چھڑانا اَوۡ ‏ اِطۡعٰمٌ ‏ فِىۡ ‏ يَوۡمٍ ‏ ذِىۡ ‏ مَسۡغَبَةٍ ۙ ‏ ﴿۱۴﴾ یا بھوک کے دن کھانا کھلانا يَّتِيۡمًا ‏ ذَا ‏ مَقۡرَبَةٍ ۙ ‏ ﴿۱۵﴾ یتیم رشتہ دار کو اَوۡ ‏ مِسۡكِيۡنًا ‏ ذَا ‏ مَتۡرَبَةٍ ؕ ‏ ﴿۱۶﴾ یا فقیر خاکسار کو ثُمَّ ‏ كَانَ ‏ مِنَ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ وَتَوَاصَوۡا ‏ بِالصَّبۡرِ ‏ وَتَوَاصَوۡا ‏ بِالۡمَرۡحَمَةِ ؕ ‏ ﴿۱۷﴾ پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے اُولٰٓٮِٕكَ ‏ اَصۡحٰبُ ‏ الۡمَيۡمَنَةِ ؕ ‏ ﴿۱۸﴾ یہی لوگ صاحب سعادت ہیں وَالَّذِيۡنَ ‏ كَفَرُوۡا ‏ بِاٰيٰتِنَا ‏ هُمۡ ‏ اَصۡحٰبُ ‏ الۡمَشۡـَٔـمَةِ ؕ ‏ ﴿۱۹﴾ اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں عَلَيۡهِمۡ ‏ نَارٌ ‏ مُّؤۡصَدَةٌ‏ ‏ ﴿۲۰﴾ یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے