بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے اَلۡهٰٮكُمُ ‏ التَّكَاثُرُۙ ‏ ﴿۱﴾ (لوگو) تم کو (مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا حَتّٰى ‏ زُرۡتُمُ ‏ الۡمَقَابِرَؕ‏ ‏ ﴿۲﴾ یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں كَلَّا ‏ سَوۡفَ ‏ تَعۡلَمُوۡنَۙ ‏ ﴿۳﴾ دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا ثُمَّ ‏ كَلَّا ‏ سَوۡفَ ‏ تَعۡلَمُوۡنَؕ‏ ‏ ﴿۴﴾ پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا كَلَّا ‏ لَوۡ ‏ تَعۡلَمُوۡنَ ‏ عِلۡمَ ‏ الۡيَقِيۡنِؕ‏ ‏ ﴿۵﴾ دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے) لَتَرَوُنَّ ‏ الۡجَحِيۡمَۙ ‏ ﴿۶﴾ تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے ثُمَّ ‏ لَتَرَوُنَّهَا ‏ عَيۡنَ ‏ الۡيَقِيۡنِۙ‏ ‏ ﴿۷﴾ پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا) ثُمَّ ‏ لَـتُسۡـَٔـلُنَّ ‏ يَوۡمَٮِٕذٍ ‏ عَنِ ‏ النَّعِيۡمِ‏ ‏ ﴿۸﴾ پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی