بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے قُلۡ ‏ يٰۤاَيُّهَا ‏ الۡكٰفِرُوۡنَۙ ‏ ﴿۱﴾ (اے پیغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو! لَاۤ ‏ اَعۡبُدُ ‏ مَا ‏ تَعۡبُدُوۡنَۙ‏ ‏ ﴿۲﴾ جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا وَلَاۤ ‏ اَنۡـتُمۡ ‏ عٰبِدُوۡنَ ‏ مَاۤ ‏ اَعۡبُدُ‌ ۚ ‏ ﴿۳﴾ اور جس (اللہ) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے وَلَاۤ ‏ اَنَا ‏ عَابِدٌ ‏ مَّا ‏ عَبَدۡتُّمۡۙ‏ ‏ ﴿۴﴾ اور (میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں وَ لَاۤ ‏ اَنۡـتُمۡ ‏ عٰبِدُوۡنَ ‏ مَاۤ ‏ اَعۡبُدُ ؕ ‏ ﴿۵﴾ اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں لَـكُمۡ ‏ دِيۡنُكُمۡ ‏ وَلِىَ ‏ دِيۡنِ‏ ‏ ﴿۶﴾ تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر