بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے وَالۡمُرۡسَلٰتِ ‏ عُرۡفًا ۙ ‏ ﴿۱﴾ ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں فَالۡعٰصِفٰتِ ‏ عَصۡفًا ۙ ‏ ﴿۲﴾ پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں وَّالنّٰشِرٰتِ ‏ نَشۡرًا ۙ ‏ ﴿۳﴾ اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں فَالۡفٰرِقٰتِ ‏ فَرۡقًا ۙ ‏ ﴿۴﴾ پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں فَالۡمُلۡقِيٰتِ ‏ ذِكۡرًا ۙ ‏ ﴿۵﴾ پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں عُذۡرًا ‏ اَوۡ ‏ نُذۡرًا ۙ ‏ ﴿۶﴾ تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے اِنَّمَا ‏ تُوۡعَدُوۡنَ ‏ لَوَاقِعٌ ؕ‏ ‏ ﴿۷﴾ کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی فَاِذَا ‏ النُّجُوۡمُ ‏ طُمِسَتۡۙ‏ ‏ ﴿۸﴾ جب تاروں کی چمک جاتی رہے وَاِذَا ‏ السَّمَآءُ ‏ فُرِجَتۡۙ‏ ‏ ﴿۹﴾ اور جب آسمان پھٹ جائے وَاِذَا ‏ الۡجِبَالُ ‏ نُسِفَتۡۙ‏ ‏ ﴿۱۰﴾ اور جب پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں وَاِذَا ‏ الرُّسُلُ ‏ اُقِّتَتۡؕ‏ ‏ ﴿۱۱﴾ اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں لِاَىِّ ‏ يَوۡمٍ ‏ اُجِّلَتۡؕ‏ ‏ ﴿۱۲﴾ بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟ لِيَوۡمِ ‏ الۡفَصۡلِ‌ۚ‏ ‏ ﴿۱۳﴾ فیصلے کے دن کے لئے وَمَاۤ ‏ اَدۡرٰٮكَ ‏ مَا ‏ يَوۡمُ ‏ الۡفَصۡلِؕ ‏ ﴿۱۴﴾ اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟ وَيۡلٌ ‏ يَّوۡمَٮِٕذٍ ‏ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ‏ ﴿۱۵﴾ اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے اَلَمۡ ‏ نُهۡلِكِ ‏ الۡاَوَّلِيۡنَؕ‏ ‏ ﴿۱۶﴾ کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا ثُمَّ ‏ نُتۡبِعُهُمُ ‏ الۡاٰخِرِيۡنَ‏ ‏ ﴿۱۷﴾ پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں كَذٰلِكَ ‏ نَفۡعَلُ ‏ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ‏ ‏ ﴿۱۸﴾ ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں وَيۡلٌ ‏ يَّوۡمَٮِٕذٍ ‏ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ ‏ ﴿۱۹﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے اَلَمۡ ‏ نَخۡلُقۡكُّمۡ ‏ مِّنۡ ‏ مَّآءٍ ‏ مَّهِيۡنٍۙ ‏ ﴿۲۰﴾ کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا؟ فَجَعَلۡنٰهُ ‏ فِىۡ ‏ قَرَارٍ ‏ مَّكِيۡنٍۙ‏ ‏ ﴿۲۱﴾ اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا اِلٰى ‏ قَدَرٍ ‏ مَّعۡلُوۡمٍۙ‏ ‏ ﴿۲۲﴾ ایک وقت معین تک فَقَدَرۡنَا ۖ ‏ فَنِعۡمَ ‏ الۡقٰدِرُوۡنَ ‏ ﴿۲۳﴾ پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں وَيۡلٌ ‏ يَّوۡمَٮِٕذٍ ‏ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ‏ ﴿۲۴﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے اَلَمۡ ‏ نَجۡعَلِ ‏ الۡاَرۡضَ ‏ كِفَاتًا ۙ ‏ ﴿۲۵﴾ کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا اَحۡيَآءً ‏ وَّاَمۡوَاتًا ۙ ‏ ﴿۲۶﴾ یعنی) زندوں اور مردوں کو وَّجَعَلۡنَا ‏ فِيۡهَا ‏ رَوَاسِىَ ‏ شٰمِخٰتٍ ‏ وَّاَسۡقَيۡنٰكُمۡ ‏ مَّآءً ‏ فُرَاتًا ؕ ‏ ﴿۲۷﴾ (بنایا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا وَيۡلٌ ‏ يَّوۡمَٮِٕذٍ ‏ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ‏ ﴿۲۸﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے اِنْطَلِقُوۡۤا ‏ اِلٰى ‏ مَا ‏ كُنۡتُمۡ ‏ بِهٖ ‏ تُكَذِّبُوۡنَ‌ۚ‏ ‏ ﴿۲۹﴾ جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو اِنْطَلِقُوۡۤا ‏ اِلٰى ‏ ظِلٍّ ‏ ذِىۡ ‏ ثَلٰثِ ‏ شُعَبٍۙ ‏ ﴿۳۰﴾ (یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں لَّا ‏ ظَلِيۡلٍ ‏ وَّلَا ‏ يُغۡنِىۡ ‏ مِنَ ‏ اللَّهَبِؕ ‏ ﴿۳۱﴾ نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ اِنَّهَا ‏ تَرۡمِىۡ ‏ بِشَرَرٍ ‏ كَالۡقَصۡرِ‌ۚ‏ ‏ ﴿۳۲﴾ اس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل كَاَنَّهٗ ‏ جِمٰلَتٌ ‏ صُفۡرٌ ؕ ‏ ﴿۳۳﴾ گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں وَيۡلٌ ‏ يَّوۡمَٮِٕذٍ ‏ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ‏ ﴿۳۴﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے هٰذَا ‏ يَوۡمُ ‏ لَا ‏ يَنۡطِقُوۡنَۙ ‏ ﴿۳۵﴾ یہ وہ دن ہے کہ (لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے وَلَا ‏ يُؤۡذَنُ ‏ لَهُمۡ ‏ فَيَـعۡتَذِرُوۡنَ‏ ‏ ﴿۳۶﴾ اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں وَيۡلٌ ‏ يَّوۡمَٮِٕذٍ ‏ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ‏ ﴿۳۷﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے هٰذَا ‏ يَوۡمُ ‏ الۡفَصۡلِ‌ۚ ‏ جَمَعۡنٰكُمۡ ‏ وَالۡاَوَّلِيۡنَ ‏ ﴿۳۸﴾ یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے فَاِنۡ ‏ كَانَ ‏ لَـكُمۡ ‏ كَيۡدٌ ‏ فَكِيۡدُوۡنِ ‏ ﴿۳۹﴾ اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو وَيۡلٌ ‏ يَّوۡمَٮِٕذٍ ‏ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ‏ ﴿۴۰﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے اِنَّ ‏ الۡمُتَّقِيۡنَ ‏ فِىۡ ‏ ظِلٰلٍ ‏ وَّعُيُوۡنٍۙ‏ ‏ ﴿۴۱﴾ بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے وَّفَوَاكِهَ ‏ مِمَّا ‏ يَشۡتَهُوۡنَؕ‏ ‏ ﴿۴۲﴾ اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں كُلُوۡا ‏ وَاشۡرَبُوۡا ‏ هَنِيْٓئًا ۢ ‏ بِمَا ‏ كُنۡتُمۡ ‏ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ‏ ﴿۴۳﴾ اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو اِنَّا ‏ كَذٰلِكَ ‏ نَجۡزِى ‏ الۡمُحۡسِنِيۡنَ ‏ ﴿۴۴﴾ ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں وَيۡلٌ ‏ يَّوۡمَٮِٕذٍ ‏ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ‏ ﴿۴۵﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی كُلُوۡا ‏ وَتَمَتَّعُوۡا ‏ قَلِيۡلًا ‏ اِنَّكُمۡ ‏ مُّجۡرِمُوۡنَ‏ ‏ ﴿۴۶﴾ (اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو وَيۡلٌ ‏ يَّوۡمَٮِٕذٍ ‏ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ‏ ﴿۴۷﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے وَاِذَا ‏ قِيۡلَ ‏ لَهُمُ ‏ ارۡكَعُوۡا ‏ لَا ‏ يَرۡكَعُوۡنَ‏ ‏ ﴿۴۸﴾ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں وَيۡلٌ ‏ يَّوۡمَٮِٕذٍ ‏ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ‏ ﴿۴۹﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے فَبِاَىِّ ‏ حَدِيۡثٍۢ ‏ بَعۡدَهٗ ‏ يُؤۡمِنُوۡنَ ‏ ﴿۵۰﴾ اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟