بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے اِذَا ‏ الشَّمۡسُ ‏ كُوِّرَتۡۙ‏ ‏ ﴿۱﴾ جب سورج لپیٹ لیا جائے گا وَاِذَا ‏ النُّجُوۡمُ ‏ انْكَدَرَتۡۙ‏ ‏ ﴿۲﴾ جب تارے بےنور ہو جائیں گے وَاِذَا ‏ الۡجِبَالُ ‏ سُيِّرَتۡۙ ‏ ﴿۳﴾ اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے وَاِذَا ‏ الۡعِشَارُ ‏ عُطِّلَتۡۙ ‏ ﴿۴﴾ اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی وَاِذَا ‏ الۡوُحُوۡشُ ‏ حُشِرَتۡۙ‏ ‏ ﴿۵﴾ اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے وَاِذَا ‏ الۡبِحَارُ ‏ سُجِّرَتۡۙ‏ ‏ ﴿۶﴾ اور جب دریا آگ ہو جائیں گے وَاِذَا ‏ النُّفُوۡسُ ‏ زُوِّجَتۡۙ ‏ ﴿۷﴾ اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی وَاِذَا ‏ الۡمَوۡءٗدَةُ ‏ سُٮِٕلَتۡۙ‏ ‏ ﴿۸﴾ اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا بِاَىِّ ‏ ذَنۡۢبٍ ‏ قُتِلَتۡ‌ۚ‏ ‏ ﴿۹﴾ کہ وہ کس گناہ پرماری گئی وَاِذَا ‏ الصُّحُفُ ‏ نُشِرَتۡۙ‏ ‏ ﴿۱۰﴾ اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے وَاِذَا ‏ السَّمَآءُ ‏ كُشِطَتۡۙ‏ ‏ ﴿۱۱﴾ اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی وَاِذَا ‏ الۡجَحِيۡمُ ‏ سُعِّرَتۡۙ‏ ‏ ﴿۱۲﴾ اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی وَاِذَا ‏ الۡجَـنَّةُ ‏ اُزۡلِفَتۡۙ ‏ ﴿۱۳﴾ اور بہشت جب قریب لائی جائے گی عَلِمَتۡ ‏ نَفۡسٌ ‏ مَّاۤ ‏ اَحۡضَرَتۡؕ‏ ‏ ﴿۱۴﴾ تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے فَلَاۤ ‏ اُقۡسِمُ ‏ بِالۡخُنَّسِۙ‏ ‏ ﴿۱۵﴾ ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں الۡجَوَارِ ‏ الۡكُنَّسِۙ‏ ‏ ﴿۱۶﴾ (اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں وَالَّيۡلِ ‏ اِذَا ‏ عَسۡعَسَۙ ‏ ﴿۱۷﴾ اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے وَالصُّبۡحِ ‏ اِذَا ‏ تَنَفَّسَۙ‏ ‏ ﴿۱۸﴾ اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے اِنَّهٗ ‏ لَقَوۡلُ ‏ رَسُوۡلٍ ‏ كَرِيۡمٍۙ‏ ‏ ﴿۱۹﴾ کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے ذِىۡ ‏ قُوَّةٍ ‏ عِنۡدَ ‏ ذِى ‏ الۡعَرۡشِ ‏ مَكِيۡنٍۙ‏ ‏ ﴿۲۰﴾ جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے مُّطَاعٍ ‏ ثَمَّ ‏ اَمِيۡنٍؕ‏ ‏ ﴿۲۱﴾ سردار (اور) امانت دار ہے وَمَا ‏ صَاحِبُكُمۡ ‏ بِمَجۡنُوۡنٍ‌ۚ‏ ‏ ﴿۲۲﴾ اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں وَلَقَدۡ ‏ رَاٰهُ ‏ بِالۡاُفُقِ ‏ الۡمُبِيۡنِ‌ۚ‏ ‏ ﴿۲۳﴾ بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو (آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے وَمَا ‏ هُوَ ‏ عَلَى ‏ الۡغَيۡبِ ‏ بِضَنِيۡنٍ‌ۚ‏ ‏ ﴿۲۴﴾ اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں وَمَا ‏ هُوَ ‏ بِقَوۡلِ ‏ شَيۡطٰنٍ ‏ رَّجِيۡمٍۙ‏ ‏ ﴿۲۵﴾ اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں فَاَيۡنَ ‏ تَذۡهَبُوۡنَؕ‏ ‏ ﴿۲۶﴾ پھر تم کدھر جا رہے ہو اِنۡ ‏ هُوَ ‏ اِلَّا ‏ ذِكۡرٌ ‏ لِّلۡعٰلَمِيۡنَۙ‏ ‏ ﴿۲۷﴾ یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے لِمَنۡ ‏ شَآءَ ‏ مِنۡكُمۡ ‏ اَنۡ ‏ يَّسۡتَقِيۡمَؕ‏ ‏ ﴿۲۸﴾ (یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے وَمَا ‏ تَشَآءُوۡنَ ‏ اِلَّاۤ ‏ اَنۡ ‏ يَّشَآءَ ‏ اللّٰهُ ‏ رَبُّ ‏ الۡعٰلَمِيۡنَ‏ ‏ ﴿۲۹﴾ اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو اللہ رب العالمین چاہے