بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے قُلۡ ‏ اَعُوۡذُ ‏ بِرَبِّ ‏ الۡفَلَقِۙ ‏ ﴿۱﴾ کہو کہ میں صبح کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں مِنۡ ‏ شَرِّ ‏ مَا ‏ خَلَقَۙ‏ ‏ ﴿۲﴾ ہر چیز کی بدی سے جو اس نے پیدا کی وَمِنۡ ‏ شَرِّ ‏ غَاسِقٍ ‏ اِذَا ‏ وَقَبَۙ‏ ‏ ﴿۳﴾ اور شب تاریکی کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے وَمِنۡ ‏ شَرِّ ‏ النَّفّٰثٰتِ ‏ فِى ‏ الۡعُقَدِۙ‏ ‏ ﴿۴﴾ اور گنڈوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے وَمِنۡ ‏ شَرِّ ‏ حَاسِدٍ ‏ اِذَا ‏ حَسَدَ‏ ‏ ﴿۵﴾ اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے