بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے يُسَبِّحُ ‏ لِلّٰهِ ‏ مَا ‏ فِى ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَمَا ‏ فِى ‏ الۡاَرۡضِ‌ۚ ‏ لَهُ ‏ الۡمُلۡكُ ‏ وَلَهُ ‏ الۡحَمۡدُ‌ ‏ وَهُوَ ‏ عَلٰى ‏ كُلِّ ‏ شَىۡءٍ ‏ قَدِيۡرٌ‏ ‏ ﴿۱﴾ جو چیز آسمانوں میں ہے اور جو چیز زمین میں ہے (سب) اللہ کی تسبیح کرتی ہے۔ اسی کی سچی بادشاہی ہے اور اسی کی تعریف (لامتناہی) ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے هُوَ ‏ الَّذِىۡ ‏ خَلَقَكُمۡ ‏ فَمِنۡكُمۡ ‏ كَافِرٌ ‏ وَّمِنۡكُمۡ ‏ مُّؤۡمِنٌ‌ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ بِمَا ‏ تَعۡمَلُوۡنَ ‏ بَصِيۡرٌ ‏ ﴿۲﴾ وہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر کوئی تم میں کافر ہے اور کوئی مومن۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس کو دیکھتا ہے خَلَقَ ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَالۡاَرۡضَ ‏ بِالۡحَـقِّ ‏ وَصَوَّرَكُمۡ‌ ‏ فَاَحۡسَنَ ‏ صُوَرَكُمۡۚ‌ ‏ وَاِلَيۡهِ ‏ الۡمَصِيۡرُ ‏ ﴿۳﴾ اسی نے آسمانوں اور زمین کو مبنی برحکمت پیدا کیا اور اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں اور صورتیں بھی پاکیزہ بنائیں۔ اور اسی کی طرف (تمہیں) لوٹ کر جانا ہے يَعۡلَمُ ‏ مَا ‏ فِى ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَالۡاَرۡضِ ‏ وَيَعۡلَمُ ‏ مَا ‏ تُسِرُّوۡنَ ‏ وَمَا ‏ تُعۡلِنُوۡنَ‌ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ عَلِيۡمٌۢ ‏ بِذَاتِ ‏ الصُّدُوۡرِ‏ ‏ ﴿۴﴾ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب جانتا ہے اور جو کچھ تم چھپا کر کرتے ہو اور جو کھلم کھلا کرتے ہو اس سے بھی آگاہ ہے۔ اور اللہ دل کے بھیدوں سے واقف ہے اَلَمۡ ‏ يَاۡتِكُمۡ ‏ نَبَـؤُا ‏ الَّذِيۡنَ ‏ كَفَرُوۡا ‏ مِنۡ ‏ قَبۡلُ ‏ فَذَاقُوۡا ‏ وَبَالَ ‏ اَمۡرِهِمۡ ‏ وَلَهُمۡ ‏ عَذَابٌ ‏ اَلِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۵﴾ کیا تم کو ان لوگوں کے حال کی خبر نہیں پہنچی جو پہلے کافر ہوئے تھے تو انہوں نے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ لیا اور (ابھی) دکھ دینے والا عذاب (اور) ہونا ہے ذٰ لِكَ ‏ بِاَنَّهٗ ‏ كَانَتۡ ‏ تَّاۡتِيۡهِمۡ ‏ رُسُلُهُمۡ ‏ بِالۡبَيِّنٰتِ ‏ فَقَالُوۡۤا ‏ اَبَشَرٌ ‏ يَّهۡدُوۡنَـنَا ‏ فَكَفَرُوۡا ‏ وَتَوَلَّوْا‌ ‏ وَّاسۡتَغۡنَى ‏ اللّٰهُ‌ ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ غَنِىٌّ ‏ حَمِيۡدٌ‏ ‏ ﴿۶﴾ یہ اس لئے کہ ان کے پاس پیغمبر کھلی نشانیاں لے کر آئے تو یہ کہتے کہ کیا آدمی ہمارے ہادی بنتے ہیں؟ تو انہوں نے (ان کو) نہ مانا اور منہ پھیر لیا اور اللہ نے بھی بےپروائی کی۔ اور اللہ بےپروا (اور) سزاوار حمد (وثنا) ہے زَعَمَ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ كَفَرُوۡۤا ‏ اَنۡ ‏ لَّنۡ ‏ يُّبۡـعَـثُـوۡا ‌ ؕ ‏ قُلۡ ‏ بَلٰى ‏ وَرَبِّىۡ ‏ لَـتُبۡـعَـثُـنَّ ‏ ثُمَّ ‏ لَـتُنَـبَّـؤُنَّ ‏ بِمَا ‏ عَمِلۡـتُمۡ‌ؕ ‏ وَذٰ لِكَ ‏ عَلَى ‏ اللّٰهِ ‏ يَسِيۡرٌ‏ ‏ ﴿۷﴾ جو لوگ کافر ہیں ان کا اعتقاد ہے کہ وہ (دوبارہ) ہرگز نہیں اٹھائے جائیں گے۔ کہہ دو کہ ہاں ہاں میرے پروردگار کی قسم تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر جو کام تم کرتے رہے ہو وہ تمہیں بتائے جائیں گے اور یہ (بات) اللہ کو آسان ہے فَاٰمِنُوۡا ‏ بِاللّٰهِ ‏ وَرَسُوۡلِهٖ ‏ وَالنُّوۡرِ ‏ الَّذِىۡۤ ‏ اَنۡزَلۡنَا‌ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ بِمَا ‏ تَعۡمَلُوۡنَ ‏ خَبِيۡرٌ‏ ‏ ﴿۸﴾ تو اللہ پر اور اس کے رسول پر اور نور (قرآن) پر جو ہم نے نازل فرمایا ہے ایمان لاؤ۔ اور اللہ تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے يَوۡمَ ‏ يَجۡمَعُكُمۡ ‏ لِيَوۡمِ ‏ الۡجَمۡعِ‌ ‏ ذٰ لِكَ ‏ يَوۡمُ ‏ التَّغَابُنِ‌ ؕ ‏ وَمَنۡ ‏ يُّؤۡمِنۡۢ ‏ بِاللّٰهِ ‏ وَيَعۡمَلۡ ‏ صَالِحًـا ‏ يُّكَفِّرۡ ‏ عَنۡهُ ‏ سَيِّاٰتِهٖ ‏ وَيُدۡخِلۡهُ ‏ جَنّٰتٍ ‏ تَجۡرِىۡ ‏ مِنۡ ‏ تَحۡتِهَا ‏ الۡاَنۡهٰرُ ‏ خٰلِدِيۡنَ ‏ فِيۡهَاۤ ‏ اَبَدًا‌ ؕ ‏ ذٰ لِكَ ‏ الۡفَوۡزُ ‏ الۡعَظِیْمُ‏ ‏ ﴿۹﴾ جس دن وہ تم کو اکھٹا ہونے (یعنی قیامت) کے دن اکھٹا کرے گا وہ نقصان اٹھانے کا دن ہے۔ اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہ اس سے اس کی برائیاں دور کردے گا اور باغہائے بہشت میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے وَالَّذِيۡنَ ‏ كَفَرُوۡا ‏ وَكَذَّبُوۡا ‏ بِاٰيٰتِنَاۤ ‏ اُولٰٓٮِٕكَ ‏ اَصۡحٰبُ ‏ النَّارِ ‏ خٰلِدِيۡنَ ‏ فِيۡهَا‌ ؕ ‏ وَبِئۡسَ ‏ الۡمَصِيۡرُ‏ ‏ ﴿۱۰﴾ اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل ذوزخ ہیں۔ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ اور وہ بری جگہ ہے مَاۤ ‏ اَصَابَ ‏ مِنۡ ‏ مُّصِيۡبَةٍ ‏ اِلَّا ‏ بِاِذۡنِ ‏ اللّٰهِ‌ؕ ‏ وَمَنۡ ‏ يُّؤۡمِنۡۢ ‏ بِاللّٰهِ ‏ يَهۡدِ ‏ قَلۡبَهٗ‌ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ بِكُلِّ ‏ شَىۡءٍ ‏ عَلِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۱۱﴾ کوئی مصیبت نازل نہیں ہوتی مگر اللہ کے حکم سے۔ اور جو شخص اللہ پر ایمان لاتا ہے وہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے۔ اور اللہ ہر چیز سے باخبر ہے وَاَطِيۡعُوا ‏ اللّٰهَ ‏ وَاَطِيۡعُوا ‏ الرَّسُوۡلَ‌ۚ ‏ فَاِنۡ ‏ تَوَلَّيۡتُمۡ ‏ فَاِنَّمَا ‏ عَلٰى ‏ رَسُوۡلِنَا ‏ الۡبَلٰغُ ‏ الۡمُبِيۡنُ‏ ‏ ﴿۱۲﴾ اور اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ اگر تم منہ پھیر لو گے تو ہمارے پیغمبر کے ذمے تو صرف پیغام کا کھول کھول کر پہنچا دینا ہے اَللّٰهُ ‏ لَاۤ ‏ اِلٰهَ ‏ اِلَّا ‏ هُوَ‌ؕ ‏ وَعَلَى ‏ اللّٰهِ ‏ فَلۡيَتَوَكَّلِ ‏ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ‏ ‏ ﴿۱۳﴾ اللہ (جو معبود برحق ہے اس) کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تو مومنوں کو چاہیئے کہ اللہ ہی پر بھروسا رکھیں يٰۤاَيُّهَا ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡۤا ‏ اِنَّ ‏ مِنۡ ‏ اَزۡوَاجِكُمۡ ‏ وَاَوۡلَادِكُمۡ ‏ عَدُوًّا ‏ لَّكُمۡ ‏ فَاحۡذَرُوۡهُمۡ‌ۚ ‏ وَاِنۡ ‏ تَعۡفُوۡا ‏ وَتَصۡفَحُوۡا ‏ وَتَغۡفِرُوۡا ‏ فَاِنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ غَفُوۡرٌ ‏ رَّحِيۡمٌ ‏ ﴿۱۴﴾ مومنو! تمہاری عورتیں اور اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن (بھی) ہیں سو ان سے بچتے رہو۔ اور اگر معاف کردو اور درگزر کرو اور بخش دو تو اللہ بھی بخشنے والا مہربان ہے اِنَّمَاۤ ‏ اَمۡوَالُـكُمۡ ‏ وَاَوۡلَادُكُمۡ ‏ فِتۡنَةٌ ‌ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ عِنۡدَهٗۤ ‏ اَجۡرٌ ‏ عَظِيۡمٌ ‏ ﴿۱۵﴾ تمہارا مال اور تمہاری اولاد تو آزمائش ہے۔ اور اللہ کے ہاں بڑا اجر ہے فَاتَّقُوا ‏ اللّٰهَ ‏ مَا ‏ اسۡتَطَعۡتُمۡ ‏ وَاسۡمَعُوۡا ‏ وَاَطِيۡعُوۡا ‏ وَاَنۡفِقُوۡا ‏ خَيۡرًا ‏ لِّاَنۡفُسِكُمۡ‌ؕ ‏ وَمَنۡ ‏ يُّوۡقَ ‏ شُحَّ ‏ نَفۡسِهٖ ‏ فَاُولٰٓٮِٕكَ ‏ هُمُ ‏ الۡمُفۡلِحُوۡنَ‏ ‏ ﴿۱۶﴾ سو جہاں تک ہوسکے اللہ سے ڈرو اور (اس کے احکام کو) سنو اور (اس کے) فرمانبردار رہو اور (اس کی راہ میں) خرچ کرو (یہ) تمہارے حق میں بہتر ہے۔ اور جو شخص طبعیت کے بخل سے بچایا گیا تو ایسے ہی لوگ راہ پانے والے ہیں اِنۡ ‏ تُقۡرِضُوا ‏ اللّٰهَ ‏ قَرۡضًا ‏ حَسَنًا ‏ يُّضٰعِفۡهُ ‏ لَـكُمۡ ‏ وَيَغۡفِرۡ ‏ لَـكُمۡ‌ؕ ‏ وَاللّٰهُ ‏ شَكُوۡرٌ ‏ حَلِيۡمٌۙ ‏ ﴿۱۷﴾ اگر تم اللہ کو (اخلاص اور نیت) نیک (سے) قرض دو گے تو وہ تم کو اس کا دوچند دے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف کردے گا۔ اور اللہ قدر شناس اور بردبار ہے عٰلِمُ ‏ الۡغَيۡبِ ‏ وَالشَّهَادَةِ ‏ الۡعَزِيۡزُ ‏ الۡحَكِيۡمُ‏ ‏ ﴿۱۸﴾ پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا غالب اور حکمت والا ہے