بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے هَلۡ ‏ اَتٰٮكَ ‏ حَدِيۡثُ ‏ الۡغَاشِيَةِؕ‏ ‏ ﴿۱﴾ بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے وُجُوۡهٌ ‏ يَّوۡمَٮِٕذٍ ‏ خَاشِعَةٌ ۙ‏ ‏ ﴿۲﴾ اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے عَامِلَةٌ ‏ نَّاصِبَةٌ ۙ‏ ‏ ﴿۳﴾ سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے تَصۡلٰى ‏ نَارًا ‏ حَامِيَةً ۙ‏ ‏ ﴿۴﴾ دہکتی آگ میں داخل ہوں گے تُسۡقٰى ‏ مِنۡ ‏ عَيۡنٍ ‏ اٰنِيَةٍؕ‏ ‏ ﴿۵﴾ ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا لَـيۡسَ ‏ لَهُمۡ ‏ طَعَامٌ ‏ اِلَّا ‏ مِنۡ ‏ ضَرِيۡعٍۙ‏ ‏ ﴿۶﴾ اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا) لَّا ‏ يُسۡمِنُ ‏ وَلَا ‏ يُغۡنِىۡ ‏ مِنۡ ‏ جُوۡعٍؕ‏ ‏ ﴿۷﴾ جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے وُجُوۡهٌ ‏ يَّوۡمَٮِٕذٍ ‏ نَّاعِمَةٌ ۙ‏ ‏ ﴿۸﴾ اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے لِّسَعۡيِهَا ‏ رَاضِيَةٌ ۙ‏ ‏ ﴿۹﴾ اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل فِىۡ ‏ جَنَّةٍ ‏ عَالِيَةٍۙ‏ ‏ ﴿۱۰﴾ بہشت بریں میں لَّا ‏ تَسۡمَعُ ‏ فِيۡهَا ‏ لَاغِيَةً ؕ ‏ ﴿۱۱﴾ وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے فِيۡهَا ‏ عَيۡنٌ ‏ جَارِيَةٌ‌ ۘ‏ ‏ ﴿۱۲﴾ اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے فِيۡهَا ‏ سُرُرٌ ‏ مَّرۡفُوۡعَةٌ ۙ‏ ‏ ﴿۱۳﴾ وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے وَّاَكۡوَابٌ ‏ مَّوۡضُوۡعَةٌ ۙ‏ ‏ ﴿۱۴﴾ اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے وَّنَمَارِقُ ‏ مَصۡفُوۡفَةٌ ۙ ‏ ﴿۱۵﴾ اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے وَّزَرَابِىُّ ‏ مَبۡثُوۡثَةٌ ؕ ‏ ﴿۱۶﴾ اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی اَفَلَا ‏ يَنۡظُرُوۡنَ ‏ اِلَى ‏ الۡاِ ‏ بِلِ ‏ كَيۡفَ ‏ خُلِقَتۡ ‏ ﴿۱۷﴾ یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب) پیدا کیے گئے ہیں وَاِلَى ‏ السَّمَآءِ ‏ كَيۡفَ ‏ رُفِعَتۡ‏ ‏ ﴿۱۸﴾ اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے وَاِلَى ‏ الۡجِبَالِ ‏ كَيۡفَ ‏ نُصِبَتۡ‏ ‏ ﴿۱۹﴾ اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں وَاِلَى ‏ الۡاَرۡضِ ‏ كَيۡفَ ‏ سُطِحَتۡ ‏ ﴿۲۰﴾ اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی فَذَكِّرۡ ؕ ‏ اِنَّمَاۤ ‏ اَنۡتَ ‏ مُذَكِّرٌ ؕ‏ ‏ ﴿۲۱﴾ تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو لَـسۡتَ ‏ عَلَيۡهِمۡ ‏ بِمُصَۜيۡطِرٍۙ‏ ‏ ﴿۲۲﴾ تم ان پر داروغہ نہیں ہو اِلَّا ‏ مَنۡ ‏ تَوَلّٰى ‏ وَكَفَرَۙ‏ ‏ ﴿۲۳﴾ ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا فَيُعَذِّبُهُ ‏ اللّٰهُ ‏ الۡعَذَابَ ‏ الۡاَكۡبَرَؕ‏ ‏ ﴿۲۴﴾ تو اللہ اس کو بڑا عذاب دے گا اِنَّ ‏ اِلَيۡنَاۤ ‏ اِيَابَهُمۡۙ‏ ‏ ﴿۲۵﴾ بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے ثُمَّ ‏ اِنَّ ‏ عَلَيۡنَا ‏ حِسَابَهُمْ‏ ‏ ﴿۲۶﴾ پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے