بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے حٰمٓ‏ ‏ ﴿۱﴾ حٰمٓ عٓسٓقٓ ‏ ﴿۲﴾ عسق كَذٰلِكَ ‏ يُوۡحِىۡۤ ‏ اِلَيۡكَ ‏ وَاِلَى ‏ الَّذِيۡنَ ‏ مِنۡ ‏ قَبۡلِكَۙ ‏ اللّٰهُ ‏ الۡعَزِيۡزُ ‏ الۡحَكِيۡمُ‏ ‏ ﴿۳﴾ اللہ غالب و دانا اسی طرح تمہاری طرف مضامین اور (براہین) بھیجتا ہے جس طرح تم سے پہلے لوگوں کی طرف وحی بھیجتا رہا ہے لَهٗ ‏ مَا ‏ فِى ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَمَا ‏ فِى ‏ الۡاَرۡضِ‌ؕ ‏ وَهُوَ ‏ الۡعَلِىُّ ‏ الۡعَظِيۡمُ‏ ‏ ﴿۴﴾ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ اور وہ عالی رتبہ اور گرامی قدر ہے تَـكَادُ ‏ السَّمٰوٰتُ ‏ يَتَفَطَّرۡنَ ‏ مِنۡ ‏ فَوۡقِهِنَّ‌ ‏ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ ‏ يُسَبِّحُوۡنَ ‏ بِحَمۡدِ ‏ رَبِّهِمۡ ‏ وَيَسۡتَغۡفِرُوۡنَ ‏ لِمَنۡ ‏ فِى ‏ الۡاَرۡضِ‌ؕ ‏ اَلَاۤ ‏ اِنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ هُوَ ‏ الۡغَفُوۡرُ ‏ الرَّحِيۡمُ‏ ‏ ﴿۵﴾ قریب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ اس کی تسبیج کرتے رہتے ہیں اور جو لوگ زمین میں ہیں ان کے لئے معافی مانگتے رہتے ہیں۔ سن رکھو کہ اللہ بخشنے والا مہربان ہے وَالَّذِيۡنَ ‏ اتَّخَذُوۡا ‏ مِنۡ ‏ دُوۡنِهٖۤ ‏ اَوۡلِيَآءَ ‏ اللّٰهُ ‏ حَفِيۡظٌ ‏ عَلَيۡهِمۡ‌ۖ ‏ وَمَاۤ ‏ اَنۡتَ ‏ عَلَيۡهِمۡ ‏ بِوَكِيۡلٍ‏ ‏ ﴿۶﴾ اور جن لوگوں نے اس کے سوا کارساز بنا رکھے ہیں وہ اللہ کو یاد ہیں۔ اور تم ان پر داروغہ نہیں ہو وَكَذٰلِكَ ‏ اَوۡحَيۡنَاۤ ‏ اِلَيۡكَ ‏ قُرۡاٰنًا ‏ عَرَبِيًّا ‏ لِّـتُـنۡذِرَ ‏ اُمَّ ‏ الۡقُرٰى ‏ وَمَنۡ ‏ حَوۡلَهَا ‏ وَتُنۡذِرَ ‏ يَوۡمَ ‏ الۡجَمۡعِ ‏ لَا ‏ رَيۡبَ ‏ فِيۡهِ‌ؕ ‏ فَرِيۡقٌ ‏ فِى ‏ الۡجَنَّةِ ‏ وَفَرِيۡقٌ ‏ فِى ‏ السَّعِيۡرِ‏ ‏ ﴿۷﴾ اور اسی طرح تمہارے پاس قرآن عربی بھیجا ہے تاکہ تم بڑے گاؤں (یعنی مکّے) کے رہنے والوں کو اور جو لوگ اس کے اردگرد رہتے ہیں ان کو رستہ دکھاؤ اور انہیں قیامت کے دن کا بھی جس میں کچھ شک نہیں ہے خوف دلاؤ۔ اس روز ایک فریق بہشت میں ہوگا اور ایک فریق دوزخ میں وَلَوۡ ‏ شَآءَ ‏ اللّٰهُ ‏ لَجَعَلَهُمۡ ‏ اُمَّةً ‏ وَّاحِدَةً ‏ وَّلٰـكِنۡ ‏ يُّدۡخِلُ ‏ مَنۡ ‏ يَّشَآءُ ‏ فِىۡ ‏ رَحۡمَتِهٖ‌ؕ ‏ وَالظّٰلِمُوۡنَ ‏ مَا ‏ لَهُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ وَّلِىٍّ ‏ وَّلَا ‏ نَصِيۡرٍ ‏ ﴿۸﴾ اور اگر اللہ چاہتا تو ان کو ایک ہی جماعت کردیتا لیکن وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کا نہ کوئی یار ہے اور نہ مددگار اَمِ ‏ اتَّخَذُوۡا ‏ مِنۡ ‏ دُوۡنِهٖۤ ‏ اَوۡلِيَآءَ‌ۚ ‏ فَاللّٰهُ ‏ هُوَ ‏ الۡوَلِىُّ ‏ وَهُوَ ‏ يُحۡىِ ‏ الۡمَوۡتٰى ‏ وَهُوَ ‏ عَلٰى ‏ كُلِّ ‏ شَىۡءٍ ‏ قَدِيۡرٌ‏ ‏ ﴿۹﴾ کیا انہوں نے اس کے سوا کارساز بنائے ہیں؟ کارساز تو اللہ ہی ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے وَمَا ‏ اخۡتَلَـفۡتُمۡ ‏ فِيۡهِ ‏ مِنۡ ‏ شَىۡءٍ ‏ فَحُكۡمُهٗۤ ‏ اِلَى ‏ اللّٰهِ‌ ؕ ‏ ذٰ لِكُمُ ‏ اللّٰهُ ‏ رَبِّىۡ ‏ عَلَيۡهِ ‏ تَوَكَّلۡتُۖ ‏ وَاِلَيۡهِ ‏ اُنِيۡبُ‏ ‏ ﴿۱۰﴾ اور تم جس بات میں اختلاف کرتے ہو اس کا فیصلہ اللہ کی طرف (سے ہوگا) یہی اللہ میرا پروردگار ہے میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں۔ اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں فَاطِرُ ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ ‏ جَعَلَ ‏ لَـكُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ اَنۡفُسِكُمۡ ‏ اَزۡوَاجًا ‏ وَّمِنَ ‏ الۡاَنۡعَامِ ‏ اَزۡوَاجًا ‌ ۚ ‏ يَذۡرَؤُكُمۡ ‏ فِيۡهِ‌ ؕ ‏ لَيۡسَ ‏ كَمِثۡلِهٖ ‏ شَىۡءٌ ‌ۚ ‏ وَهُوَ ‏ السَّمِيۡعُ ‏ الۡبَصِيۡرُ‏ ‏ ﴿۱۱﴾ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا (وہی ہے) ۔ اسی نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس کے جوڑے بنائے اور چارپایوں کے بھی جوڑے (بنائے اور) اسی طریق پر تم کو پھیلاتا رہتا ہے۔ اس جیسی کوئی چیز نہیں۔ اور وہ دیکھتا سنتا ہے لَهٗ ‏ مَقَالِيۡدُ ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَالۡاَرۡضِ‌ۚ ‏ يَبۡسُطُ ‏ الرِّزۡقَ ‏ لِمَنۡ ‏ يَّشَآءُ ‏ وَيَقۡدِرُ‌ؕ ‏ اِنَّهٗ ‏ بِكُلِّ ‏ شَىۡءٍ ‏ عَلِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۱۲﴾ آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کے ہاتھ میں ہیں۔ وہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق فراخ کردیتا ہے (اور جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کردیتا ہے۔ بےشک وہ ہر چیز سے واقف ہے شَرَعَ ‏ لَـكُمۡ ‏ مِّنَ ‏ الدِّيۡنِ ‏ مَا ‏ وَصّٰى ‏ بِهٖ ‏ نُوۡحًا ‏ وَّالَّذِىۡۤ ‏ اَوۡحَيۡنَاۤ ‏ اِلَيۡكَ ‏ وَمَا ‏ وَصَّيۡنَا ‏ بِهٖۤ ‏ اِبۡرٰهِيۡمَ ‏ وَمُوۡسٰى ‏ وَعِيۡسٰٓى ‏ اَنۡ ‏ اَقِيۡمُوا ‏ الدِّيۡنَ ‏ وَلَا ‏ تَتَفَرَّقُوۡا ‏ فِيۡهِ‌ؕ ‏ كَبُـرَ ‏ عَلَى ‏ الۡمُشۡرِكِيۡنَ ‏ مَا ‏ تَدۡعُوۡهُمۡ ‏ اِلَيۡهِ‌ ؕ ‏ اَللّٰهُ ‏ يَجۡتَبِىۡۤ ‏ اِلَيۡهِ ‏ مَنۡ ‏ يَّشَآءُ ‏ وَيَهۡدِىۡۤ ‏ اِلَيۡهِ ‏ مَنۡ ‏ يُّنِيۡبُ‏ ‏ ﴿۱۳﴾ اسی نے تمہارے لئے دین کا وہی رستہ مقرر کیا جس (کے اختیار کرنے کا) نوح کو حکم دیا تھا اور جس کی (اے محمدﷺ) ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ہے اور جس کا ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ کو حکم دیا تھا (وہ یہ) کہ دین کو قائم رکھنا اور اس میں پھوٹ نہ ڈالنا۔ جس چیز کی طرف تم مشرکوں کو بلاتے ہو وہ ان کو دشوار گزرتی ہے۔ اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی بارگاہ کا برگزیدہ کرلیتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع کرے اسے اپنی طرف رستہ دکھا دیتا ہے وَمَا ‏ تَفَرَّقُوۡۤا ‏ اِلَّا ‏ مِنۡۢ ‏ بَعۡدِ ‏ مَا ‏ جَآءَهُمُ ‏ الۡعِلۡمُ ‏ بَغۡيًاۢ ‏ بَيۡنَهُمۡ‌ؕ ‏ وَلَوۡلَا ‏ كَلِمَةٌ ‏ سَبَقَتۡ ‏ مِنۡ ‏ رَّبِّكَ ‏ اِلٰٓى ‏ اَجَلٍ ‏ مُّسَمًّى ‏ لَّقُضِىَ ‏ بَيۡنَهُمۡ‌ؕ ‏ وَاِنَّ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اُوۡرِثُوا ‏ الۡكِتٰبَ ‏ مِنۡۢ ‏ بَعۡدِهِمۡ ‏ لَفِىۡ ‏ شَكٍّ ‏ مِّنۡهُ ‏ مُرِيۡبٍ‏ ‏ ﴿۱۴﴾ اور یہ لوگ جو الگ الگ ہوئے ہیں تو علم (حق) آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے (ہوئے ہیں) ۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک وقت مقرر تک کے لئے بات نہ ٹھہر چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور جو لوگ ان کے بعد (اللہ کی) کتاب کے وارث ہوئے وہ اس (کی طرف) سے شبہے کی الجھن میں (پھنسے ہوئے) ہیں فَلِذٰلِكَ ‏ فَادۡعُ‌ ۚ ‏ وَاسۡتَقِمۡ ‏ كَمَاۤ ‏ اُمِرۡتَ‌ۚ ‏ وَلَا ‏ تَتَّبِعۡ ‏ اَهۡوَآءَهُمۡ‌ۚ ‏ وَقُلۡ ‏ اٰمَنۡتُ ‏ بِمَاۤ ‏ اَنۡزَلَ ‏ اللّٰهُ ‏ مِنۡ ‏ كِتٰبٍ‌‌ۚ ‏ وَاُمِرۡتُ ‏ لِاَعۡدِلَ ‏ بَيۡنَكُمُ‌ؕ ‏ اَللّٰهُ ‏ رَبُّنَا ‏ وَرَبُّكُمۡ‌ؕ ‏ لَـنَاۤ ‏ اَعۡمَالُـنَا ‏ وَلَـكُمۡ ‏ اَعۡمَالُكُمۡ‌ۚ ‏ لَا ‏ حُجَّةَ ‏ بَيۡنَنَا ‏ وَبَيۡنَكُمُ‌ؕ ‏ اَللّٰهُ ‏ يَجۡمَعُ ‏ بَيۡنَنَا‌ۚ ‏ وَاِلَيۡهِ ‏ الۡمَصِيۡرُؕ‏ ‏ ﴿۱۵﴾ تو (اے محمدﷺ) اسی (دین کی) طرف (لوگوں کو) بلاتے رہنا اور جیسا تم کو حکم ہوا ہے (اسی پر) قائم رہنا۔ اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا۔ اور کہہ دو کہ جو کتاب اللہ نے نازل فرمائی ہے میں اس پر ایمان رکھتا ہوں۔ اور مجھے حکم ہوا ہے کہ تم میں انصاف کروں۔ اللہ ہی ہمارا اور تمہارا پروردگار ہے۔ ہم کو ہمارے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال کا۔ ہم میں اور تم میں کچھ بحث وتکرار نہیں۔ اللہ ہم (سب) کو اکھٹا کرے گا۔ اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے وَالَّذِيۡنَ ‏ يُحَآجُّوۡنَ ‏ فِى ‏ اللّٰهِ ‏ مِنۡۢ ‏ بَعۡدِ ‏ مَا ‏ اسۡتُجِيۡبَ ‏ لَهٗ ‏ حُجَّتُهُمۡ ‏ دَاحِضَةٌ ‏ عِنۡدَ ‏ رَبِّهِمۡ ‏ وَعَلَيۡهِمۡ ‏ غَضَبٌ ‏ وَّلَهُمۡ ‏ عَذَابٌ ‏ شَدِيۡدٌ ‏ ﴿۱۶﴾ اور جو لوگ اللہ(کے بارے) میں بعد اس کے کہ اسے (مومنوں نے) مان لیا ہو جھگڑتے ہیں ان کے پروردگار کے نزدیک ان کا جھگڑا لغو ہے۔ اور ان پر (اللہ کا) غضب اور ان کے لئے سخت عذاب ہے اَللّٰهُ ‏ الَّذِىۡۤ ‏ اَنۡزَلَ ‏ الۡكِتٰبَ ‏ بِالۡحَقِّ ‏ وَالۡمِيۡزَانَ‌ؕ ‏ وَمَا ‏ يُدۡرِيۡكَ ‏ لَعَلَّ ‏ السَّاعَةَ ‏ قَرِيۡبٌ‏ ‏ ﴿۱۷﴾ اللہ ہی تو ہے جس نے سچائی کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور (عدل وانصاف کی) ترازو۔ اور تم کو کیا معلوم شاید قیامت قریب ہی آ پہنچی ہو يَسۡتَعۡجِلُ ‏ بِهَا ‏ الَّذِيۡنَ ‏ لَا ‏ يُؤۡمِنُوۡنَ ‏ بِهَا‌ ۚ ‏ وَالَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ مُشۡفِقُوۡنَ ‏ مِنۡهَا ۙ ‏ وَيَعۡلَمُوۡنَ ‏ اَنَّهَا ‏ الۡحَقُّ ‌ ؕ ‏ اَلَاۤ ‏ اِنَّ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ يُمَارُوۡنَ ‏ فِى ‏ السَّاعَةِ ‏ لَفِىۡ ‏ ضَلٰلٍۢ ‏ بَعِيۡدٍ‏ ‏ ﴿۱۸﴾ جو لوگ اس پر ایمان نہیں رکھتے وہ اس کے لئے جلدی کر رہے ہیں۔ اور جو مومن ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں۔ اور جانتے ہیں کہ وہ برحق ہے۔ دیکھو جو لوگ قیامت میں جھگڑتے ہیں وہ پرلے درجے کی گمراہی میں ہیں اَللّٰهُ ‏ لَطِيۡفٌۢ ‏ بِعِبَادِهٖ ‏ يَرۡزُقُ ‏ مَنۡ ‏ يَّشَآءُ‌ۚ ‏ وَهُوَ ‏ الۡقَوِىُّ ‏ الۡعَزِيۡزُ‏ ‏ ﴿۱۹﴾ اللہ اپنے بندوں پر مہربان ہے وہ جس کو چاہتا ہے رزق دیتا ہے۔ اور وہ زور والا (اور) زبردست ہے مَنۡ ‏ كَانَ ‏ يُرِيۡدُ ‏ حَرۡثَ ‏ الۡاٰخِرَةِ ‏ نَزِدۡ ‏ لَهٗ ‏ فِىۡ ‏ حَرۡثِهٖ‌ۚ ‏ وَمَنۡ ‏ كَانَ ‏ يُرِيۡدُ ‏ حَرۡثَ ‏ الدُّنۡيَا ‏ نُؤۡتِهٖ ‏ مِنۡهَا ‏ وَمَا ‏ لَهٗ ‏ فِى ‏ الۡاٰخِرَةِ ‏ مِنۡ ‏ نَّصِيۡبٍ‏ ‏ ﴿۲۰﴾ جو شخص آخرت کی کھیتی کا خواستگار ہو اس کو ہم اس میں سے دیں گے۔ اور جو دنیا کی کھیتی کا خواستگار ہو اس کو ہم اس میں سے دے دیں گے۔ اور اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہ ہوگا اَمۡ ‏ لَهُمۡ ‏ شُرَكٰٓؤُا ‏ شَرَعُوۡا ‏ لَهُمۡ ‏ مِّنَ ‏ الدِّيۡنِ ‏ مَا ‏ لَمۡ ‏ يَاۡذَنۡۢ ‏ بِهِ ‏ اللّٰهُ‌ؕ ‏ وَلَوۡلَا ‏ كَلِمَةُ ‏ الۡفَصۡلِ ‏ لَقُضِىَ ‏ بَيۡنَهُمۡ‌ؕ ‏ وَاِنَّ ‏ الظّٰلِمِيۡنَ ‏ لَهُمۡ ‏ عَذَابٌ ‏ اَلِيۡمٌ ‏ ﴿۲۱﴾ کیا ان کے وہ شریک ہیں جنہوں نے ان کے لئے ایسا دین مقرر کیا ہے جس کا اللہ نے حکم نہیں دیا۔ اور اگر فیصلے (کے دن) کا وعدہ نہ ہوتا تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا اور جو ظالم ہیں ان کے لئے درد دینے والا عذاب ہے تَرَى ‏ الظّٰلِمِيۡنَ ‏ مُشۡفِقِيۡنَ ‏ مِمَّا ‏ كَسَبُوۡا ‏ وَهُوَ ‏ وَاقِعٌۢ ‏ بِهِمۡ‌ؕ ‏ وَالَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ وَعَمِلُوا ‏ الصّٰلِحٰتِ ‏ فِىۡ ‏ رَوۡضَاتِ ‏ الۡجَـنّٰتِ‌ۚ ‏ لَهُمۡ ‏ مَّا ‏ يَشَآءُوۡنَ ‏ عِنۡدَ ‏ رَبِّهِمۡ‌ؕ ‏ ذٰلِكَ ‏ هُوَ ‏ الۡفَضۡلُ ‏ الۡكَبِيۡرُ‏ ‏ ﴿۲۲﴾ تم دیکھو گے کہ ظالم اپنے اعمال (کے وبال) سے ڈر رہے ہوں گے اور وہ ان پر پڑے گا۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ بہشت کے باغوں میں ہوں گے۔ وہ جو کچھ چاہیں گے ان کے لیے ان کے پروردگار کے پاس (موجود) ہوگا۔ یہی بڑا فضل ہے ذٰ لِكَ ‏ الَّذِىۡ ‏ يُبَشِّرُ ‏ اللّٰهُ ‏ عِبَادَهُ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ وَعَمِلُوا ‏ الصّٰلِحٰتِ‌ؕ ‏ قُلْ ‏ لَّاۤ ‏ اَسۡـَٔـــلُـكُمۡ ‏ عَلَيۡهِ ‏ اَجۡرًا ‏ اِلَّا ‏ الۡمَوَدَّةَ ‏ فِى ‏ الۡقُرۡبٰى‌ؕ ‏ وَمَنۡ ‏ يَّقۡتَرِفۡ ‏ حَسَنَةً ‏ نَّزِدۡ ‏ لَهٗ ‏ فِيۡهَا ‏ حُسۡنًا ‌ ؕ ‏ اِنَّ ‏ اللّٰهَ ‏ غَفُوۡرٌ ‏ شَكُوۡرٌ‏ ‏ ﴿۲۳﴾ یہی وہ (انعام ہے) جس کی اللہ اپنے ان بندوں کو جو ایمان لاتے اور عمل نیک کرتے ہیں بشارت دیتا ہے۔ کہہ دو کہ میں اس کا تم سے صلہ نہیں مانگتا مگر (تم کو) قرابت کی محبت (تو چاہیئے) اور جو کوئی نیکی کرے گا ہم اس کے لئے اس میں ثواب بڑھائیں گے۔ بےشک اللہ بخشنے والا قدردان ہے اَمۡ ‏ يَقُوۡلُوۡنَ ‏ افۡتَـرٰى ‏ عَلَى ‏ اللّٰهِ ‏ كَذِبًا‌ ۚ ‏ فَاِنۡ ‏ يَّشَاِ ‏ اللّٰهُ ‏ يَخۡتِمۡ ‏ عَلٰى ‏ قَلۡبِكَ ‌ ؕ ‏ وَيَمۡحُ ‏ اللّٰهُ ‏ الۡبَاطِلَ ‏ وَيُحِقُّ ‏ الۡحَقَّ ‏ بِكَلِمٰتِهٖۤ‌ ؕ ‏ اِنَّهٗ ‏ عَلِيۡمٌۢ ‏ بِذَاتِ ‏ الصُّدُوۡرِ‏ ‏ ﴿۲۴﴾ کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اللہ پر جھوٹ باندھ لیا ہے؟ اگر اللہ چاہے تو (اے محمدﷺ) تمہارے دل پر مہر لگا دے۔ اور اللہ جھوٹ کو نابود کرتا اور اپنی باتوں سے حق کو ثابت کرتا ہے۔ بےشک وہ سینے تک کی باتوں سے واقف ہے وَهُوَ ‏ الَّذِىۡ ‏ يَقۡبَلُ ‏ التَّوۡبَةَ ‏ عَنۡ ‏ عِبَادِهٖ ‏ وَيَعۡفُوۡا ‏ عَنِ ‏ السَّيِّاٰتِ ‏ وَيَعۡلَمُ ‏ مَا ‏ تَفۡعَلُوۡنَ ۙ ‏ ﴿۲۵﴾ اور وہی تو ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا اور (ان کے) قصور معاف فرماتا ہے اور جو تم کرتے ہو (سب) جانتا ہے وَيَسۡتَجِيۡبُ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ وَعَمِلُوا ‏ الصّٰلِحٰتِ ‏ وَيَزِيۡدُهُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ فَضۡلِهٖ‌ؕ ‏ وَالۡكٰفِرُوۡنَ ‏ لَهُمۡ ‏ عَذَابٌ ‏ شَدِيۡدٌ‏ ‏ ﴿۲۶﴾ اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان کی (دعا) قبول فرماتا ہے اور ان کو اپنے فضل سے بڑھاتا ہے۔ اور جو کافر ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے وَلَوۡ ‏ بَسَطَ ‏ اللّٰهُ ‏ الرِّزۡقَ ‏ لِعِبَادِهٖ ‏ لَبَغَوۡا ‏ فِى ‏ الۡاَرۡضِ ‏ وَلٰكِنۡ ‏ يُّنَزِّلُ ‏ بِقَدَرٍ ‏ مَّا ‏ يَشَآءُ ‌ؕ ‏ اِنَّهٗ ‏ بِعِبَادِهٖ ‏ خَبِيۡرٌۢ ‏ بَصِيۡرٌ‏ ‏ ﴿۲۷﴾ اور اگر اللہ اپنے بندوں کے لئے رزق میں فراخی کردیتا تو زمین میں فساد کرنے لگتے۔ لیکن وہ جو چیز چاہتا ہے اندازے کے ساتھ نازل کرتا ہے۔ بےشک وہ اپنے بندوں کو جانتا اور دیکھتا ہے وَهُوَ ‏ الَّذِىۡ ‏ يُنَزِّلُ ‏ الۡغَيۡثَ ‏ مِنۡۢ ‏ بَعۡدِ ‏ مَا ‏ قَنَطُوۡا ‏ وَيَنۡشُرُ ‏ رَحۡمَتَهٗ‌ ؕ ‏ وَهُوَ ‏ الۡوَلِىُّ ‏ الۡحَمِيۡدُ‏ ‏ ﴿۲۸﴾ اور وہی تو ہے جو لوگوں کے ناامید ہوجانے کے بعد مینہ برساتا اور اپنی رحمت (یعنی بارش) کی برکت کو پھیلا دیتا ہے۔ اور وہ کارساز اور سزاوار تعریف ہے وَمِنۡ ‏ اٰيٰتِهٖ ‏ خَلۡقُ ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَالۡاَرۡضِ ‏ وَمَا ‏ بَثَّ ‏ فِيۡهِمَا ‏ مِنۡ ‏ دَآبَّةٍ ‌ ؕ ‏ وَهُوَ ‏ عَلٰى ‏ جَمۡعِهِمۡ ‏ اِذَا ‏ يَشَآءُ ‏ قَدِيۡرٌ‏ ‏ ﴿۲۹﴾ اور اسی کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور ان جانوروں کا جو اس نے ان میں پھیلا رکھے ہیں اور وہ جب چاہے ان کے جمع کرلینے پر قادر ہے وَمَاۤ ‏ اَصَابَكُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ مُّصِيۡبَةٍ ‏ فَبِمَا ‏ كَسَبَتۡ ‏ اَيۡدِيۡكُمۡ ‏ وَيَعۡفُوۡا ‏ عَنۡ ‏ كَثِيۡرٍؕ ‏ ﴿۳۰﴾ اور جو مصیبت تم پر واقع ہوتی ہے سو تمہارے اپنے فعلوں سے اور وہ بہت سے گناہ تو معاف ہی کردیتا ہے وَمَاۤ ‏ اَنۡـتُمۡ ‏ بِمُعۡجِزِيۡنَ ‏ فِى ‏ الۡاَرۡضِ ۖۚ ‏ وَمَا ‏ لَـكُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ دُوۡنِ ‏ اللّٰهِ ‏ مِنۡ ‏ وَّلِىٍّ ‏ وَّلَا ‏ نَصِيۡرٍ‏ ‏ ﴿۳۱﴾ اور تم زمین میں (اللہ کو) عاجز نہیں کرسکتے۔ اور اللہ کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ مددگار وَمِنۡ ‏ اٰيٰتِهِ ‏ الۡجَوَارِ ‏ فِى ‏ الۡبَحۡرِ ‏ كَالۡاَ ‏ عۡلَامِؕ‏ ‏ ﴿۳۲﴾ اور اسی کی نشانیوں میں سے سمندر کے جہاز ہیں (جو) گویا پہاڑ (ہیں) اِنۡ ‏ يَّشَاۡ ‏ يُسۡكِنِ ‏ الرِّيۡحَ ‏ فَيَظۡلَلۡنَ ‏ رَوَاكِدَ ‏ عَلٰى ‏ ظَهۡرِهٖؕ ‏ اِنَّ ‏ فِىۡ ‏ ذٰلِكَ ‏ لَاٰيٰتٍ ‏ لِّـكُلِّ ‏ صَبَّارٍ ‏ شَكُوۡرٍۙ‏ ‏ ﴿۳۳﴾ اگر اللہ چاہے تو ہوا کو ٹھیرا دے اور جہاز اس کی سطح پر کھڑے رہ جائیں۔ تمام صبر اور شکر کرنے والوں کے لئے ان (باتوں) میں قدرت اللہ کے نمونے ہیں اَوۡ ‏ يُوۡبِقۡهُنَّ ‏ بِمَا ‏ كَسَبُوۡا ‏ وَيَعۡفُ ‏ عَنۡ ‏ كَثِيۡرٍ‏ ‏ ﴿۳۴﴾ یا ان کے اعمال کے سبب ان کو تباہ کردے۔ اور بہت سے قصور معاف کردے وَّيَعۡلَمَ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ يُجَادِلُوۡنَ ‏ فِىۡۤ ‏ اٰيٰتِنَا ؕ ‏ مَا ‏ لَهُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ مَّحِيۡصٍ‏ ‏ ﴿۳۵﴾ اور (انتقام اس لئے لیا جائے کہ) جو لوگ ہماری آیتوں میں جھگڑتے ہیں۔ وہ جان لیں کہ ان کے لئے خلاصی نہیں فَمَاۤ ‏ اُوۡتِيۡتُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ شَىۡءٍ ‏ فَمَتَاعُ ‏ الۡحَيٰوةِ ‏ الدُّنۡيَا‌ۚ ‏ وَمَا ‏ عِنۡدَ ‏ اللّٰهِ ‏ خَيۡرٌ ‏ وَّاَبۡقٰى ‏ لِلَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡا ‏ وَعَلٰى ‏ رَبِّهِمۡ ‏ يَتَوَكَّلُوۡنَۚ‏ ‏ ﴿۳۶﴾ (لوگو) جو (مال ومتاع) تم کو دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندگی کا (ناپائدار) فائدہ ہے۔ اور جو کچھ اللہ کے ہاں ہے وہ بہتر اور قائم رہنے والا ہے (یعنی) ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسا رکھتے ہیں وَالَّذِيۡنَ ‏ يَجۡتَنِبُوۡنَ ‏ كَبٰٓٮِٕرَ ‏ الۡاِثۡمِ ‏ وَالۡفَوَاحِشَ ‏ وَاِذَا ‏ مَا ‏ غَضِبُوۡا ‏ هُمۡ ‏ يَغۡفِرُوۡنَ‌ۚ‏ ‏ ﴿۳۷﴾ اور جو بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے پرہیز کرتے ہیں۔ اور جب غصہ آتا ہے تو معاف کردیتے ہیں وَالَّذِيۡنَ ‏ اسۡتَجَابُوا ‏ لِرَبِّهِمۡ ‏ وَاَقَامُوۡا ‏ الصَّلٰوةَ ‏ وَاَمۡرُهُمۡ ‏ شُوۡرٰى ‏ بَيۡنَهُمۡ ‏ وَمِمَّا ‏ رَزَقۡنٰهُمۡ ‏ يُنۡفِقُوۡنَ‌ۚ‏ ‏ ﴿۳۸﴾ اور جو اپنے پروردگار کا فرمان قبول کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں۔ اور اپنے کام آپس کے مشورے سے کرتے ہیں۔ اور جو مال ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں وَالَّذِيۡنَ ‏ اِذَاۤ ‏ اَصَابَهُمُ ‏ الۡبَغۡىُ ‏ هُمۡ ‏ يَنۡتَصِرُوۡنَ‏ ‏ ﴿۳۹﴾ اور جو ایسے ہیں کہ جب ان پر ظلم وتعدی ہو تو (مناسب طریقے سے) بدلہ لیتے ہیں وَجَزٰٓؤُا ‏ سَيِّئَةٍ ‏ سَيِّئَةٌ ‏ مِّثۡلُهَا‌ۚ ‏ فَمَنۡ ‏ عَفَا ‏ وَاَصۡلَحَ ‏ فَاَجۡرُهٗ ‏ عَلَى ‏ اللّٰهِ‌ؕ ‏ اِنَّهٗ ‏ لَا ‏ يُحِبُّ ‏ الظّٰلِمِيۡنَ‏ ‏ ﴿۴۰﴾ اور برائی کا بدلہ تو اسی طرح کی برائی ہے۔ مگر جو درگزر کرے اور (معاملے کو) درست کردے تو اس کا بدلہ اللہ کے ذمے ہے۔ اس میں شک نہیں کہ وہ ظلم کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا وَلَمَنِ ‏ انْتَصَرَ ‏ بَعۡدَ ‏ ظُلۡمِهٖ ‏ فَاُولٰٓٮِٕكَ ‏ مَا ‏ عَلَيۡهِمۡ ‏ مِّنۡ ‏ سَبِيۡلٍؕ ‏ ﴿۴۱﴾ اور جس پر ظلم ہوا ہو اگر وہ اس کے بعد انتقام لے تو ایسے لوگوں پر کچھ الزام نہیں اِنَّمَا ‏ السَّبِيۡلُ ‏ عَلَى ‏ الَّذِيۡنَ ‏ يَظۡلِمُوۡنَ ‏ النَّاسَ ‏ وَيَبۡغُوۡنَ ‏ فِى ‏ الۡاَرۡضِ ‏ بِغَيۡرِ ‏ الۡحَقِّ‌ؕ ‏ اُولٰٓٮِٕكَ ‏ لَهُمۡ ‏ عَذَابٌ ‏ اَلِيۡمٌ‏ ‏ ﴿۴۲﴾ الزام تو ان لوگوں پر ہے جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور ملک میں ناحق فساد پھیلاتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن کو تکلیف دینے والا عذاب ہوگا وَلَمَنۡ ‏ صَبَرَ ‏ وَغَفَرَ ‏ اِنَّ ‏ ذٰلِكَ ‏ لَمِنۡ ‏ عَزۡمِ ‏ الۡاُمُوۡرِ‏ ‏ ﴿۴۳﴾ اور جو صبر کرے اور قصور معاف کردے تو یہ ہمت کے کام ہیں وَمَنۡ ‏ يُّضۡلِلِ ‏ اللّٰهُ ‏ فَمَا ‏ لَهٗ ‏ مِنۡ ‏ وَّلِىٍّ ‏ مِّنۡۢ ‏ بَعۡدِهٖ ‌ ؕ ‏ وَتَرَى ‏ الظّٰلِمِيۡنَ ‏ لَمَّا ‏ رَاَوُا ‏ الۡعَذَابَ ‏ يَقُوۡلُوۡنَ ‏ هَلۡ ‏ اِلٰى ‏ مَرَدٍّ ‏ مِّنۡ ‏ سَبِيۡلٍ‌ۚ‏ ‏ ﴿۴۴﴾ اور جس شخص کو اللہ گمراہ کرے تو اس کے بعد اس کا کوئی دوست نہیں۔ اور تم ظالموں کو دیکھو گے کہ جب وہ (دوزخ کا) عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے کیا (دنیا میں) واپس جانے کی بھی کوئی سبیل ہے؟ وَتَرٰٮهُمۡ ‏ يُعۡرَضُوۡنَ ‏ عَلَيۡهَا ‏ خٰشِعِيۡنَ ‏ مِنَ ‏ الذُّلِّ ‏ يَنۡظُرُوۡنَ ‏ مِنۡ ‏ طَرۡفٍ ‏ خَفِىٍّ‌ ؕ ‏ وَقَالَ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ اٰمَنُوۡۤا ‏ اِنَّ ‏ الۡخٰسِرِيۡنَ ‏ الَّذِيۡنَ ‏ خَسِرُوۡۤا ‏ اَنۡفُسَهُمۡ ‏ وَاَهۡلِيۡهِمۡ ‏ يَوۡمَ ‏ الۡقِيٰمَةِ ‌ ؕ ‏ اَلَاۤ ‏ اِنَّ ‏ الظّٰلِمِيۡنَ ‏ فِىۡ ‏ عَذَابٍ ‏ مُّقِيۡمٍ ‏ ﴿۴۵﴾ اور تم ان کو دیکھو گے کہ دوزخ کے سامنے لائے جائیں گے ذلت سے عاجزی کرتے ہوئے چھپی (اور نیچی) نگاہ سے دیکھ رہے ہوں گے۔ اور مومن لوگ کہیں کے کہ خسارہ اٹھانے والے تو وہ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو خسارے میں ڈالا۔ دیکھو کہ بےانصاف لوگ ہمیشہ کے دکھ میں (پڑے) رہیں گے وَمَا ‏ كَانَ ‏ لَهُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ اَوۡلِيَآءَ ‏ يَنۡصُرُوۡنَهُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ دُوۡنِ ‏ اللّٰهِ‌ؕ ‏ وَمَنۡ ‏ يُّضۡلِلِ ‏ اللّٰهُ ‏ فَمَا ‏ لَهٗ ‏ مِنۡ ‏ سَبِيۡلٍؕ‏ ‏ ﴿۴۶﴾ اور اللہ کے سوا ان کے کوئی دوست نہ ہوں گے کہ اللہ کے سوا ان کو مدد دے سکیں۔ اور جس کو اللہ گمراہ کرے اس کے لئے (ہدایت کا) کوئی رستہ نہیں اِسۡتَجِيۡبُوۡا ‏ لِرَبِّكُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ قَبۡلِ ‏ اَنۡ ‏ يَّاۡتِىَ ‏ يَوۡمٌ ‏ لَّا ‏ مَرَدَّ ‏ لَهٗ ‏ مِنَ ‏ اللّٰهِ‌ؕ ‏ مَا ‏ لَكُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ مَّلۡجَاٍ ‏ يَّوۡمَٮِٕذٍ ‏ وَّمَا ‏ لَكُمۡ ‏ مِّنۡ ‏ نَّكِيۡرٍ ‏ ﴿۴۷﴾ ان سے کہہ دو کہ) قبل اس کے کہ وہ دن جو ٹلے گا نہیں اللہ کی طرف سے آ موجود ہو اپنے پروردگار کا حکم قبول کرو۔ اس دن تمہارے لئے نہ کوئی جائے پناہ ہوگی اور نہ تم سے گناہوں کا انکار ہی بن پڑے گا فَاِنۡ ‏ اَعۡرَضُوۡا ‏ فَمَاۤ ‏ اَرۡسَلۡنٰكَ ‏ عَلَيۡهِمۡ ‏ حَفِيۡظًا‌ؕ ‏ اِنۡ ‏ عَلَيۡكَ ‏ اِلَّا ‏ الۡبَلٰغُ ‌ ؕ ‏ وَاِنَّاۤ ‏ اِذَاۤ ‏ اَذَقۡنَا ‏ الۡاِنۡسَانَ ‏ مِنَّا ‏ رَحۡمَةً ‏ فَرِحَ ‏ بِهَا‌ۚ ‏ وَاِنۡ ‏ تُصِبۡهُمۡ ‏ سَيِّئَةٌۢ ‏ بِمَا ‏ قَدَّمَتۡ ‏ اَيۡدِيۡهِمۡ ‏ فَاِنَّ ‏ الۡاِنۡسَانَ ‏ كَفُوۡرٌ‏ ‏ ﴿۴۸﴾ پھر اگر یہ منہ پھیر لیں تو ہم نے تم کو ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا۔ تمہارا کام تو صرف (احکام کا) پہنچا دینا ہے۔ اور جب ہم انسان کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو اس سے خوش ہوجاتا ہے۔ اور اگر ان کو ان ہی کے اعمال کے سبب کوئی سختی پہنچتی ہے تو (سب احسانوں کو بھول جاتے ہیں) بےشک انسان بڑا ناشکرا ہے لِّـلَّـهِ ‏ مُلۡكُ ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَالۡاَرۡضِ ‌ؕ ‏ يَخۡلُقُ ‏ مَا ‏ يَشَآءُ‌ ؕ ‏ يَهَبُ ‏ لِمَنۡ ‏ يَّشَآءُ ‏ اِنَاثًا ‏ وَّيَهَبُ ‏ لِمَنۡ ‏ يَّشَآءُ ‏ الذُّكُوۡرَ ۙ ‏ ﴿۴۹﴾ (تمام) بادشاہت اللہ ہی کی ہے آسمانوں کی بھی اور زمین کی بھی۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ جسے چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے بخشتا ہے اَوۡ ‏ يُزَوِّجُهُمۡ ‏ ذُكۡرَانًا ‏ وَّاِنَاثًا‌ ۚ ‏ وَيَجۡعَلُ ‏ مَنۡ ‏ يَّشَآءُ ‏ عَقِيۡمًا‌ؕ ‏ اِنَّهٗ ‏ عَلِيۡمٌ ‏ قَدِيۡرٌ‏ ‏ ﴿۵۰﴾ یا ان کو بیٹے اور بیٹیاں دونوں عنایت فرماتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے بےاولاد رکھتا ہے۔ وہ تو جاننے والا (اور) قدرت والا ہے وَمَا ‏ كَانَ ‏ لِبَشَرٍ ‏ اَنۡ ‏ يُّكَلِّمَهُ ‏ اللّٰهُ ‏ اِلَّا ‏ وَحۡيًا ‏ اَوۡ ‏ مِنۡ ‏ وَّرَآىٴِ ‏ حِجَابٍ ‏ اَوۡ ‏ يُرۡسِلَ ‏ رَسُوۡلًا ‏ فَيُوۡحِىَ ‏ بِاِذۡنِهٖ ‏ مَا ‏ يَشَآءُ‌ؕ ‏ اِنَّهٗ ‏ عَلِىٌّ ‏ حَكِيۡمٌ ‏ ﴿۵۱﴾ اور کسی آدمی کے لئے ممکن نہیں کہ اللہ اس سے بات کرے مگر الہام (کے ذریعے) سے یا پردے کے پیچھے سے یا کوئی فرشتہ بھیج دے تو وہ اللہ کے حکم سے جو اللہ چاہے القا کرے۔ بےشک وہ عالی رتبہ (اور) حکمت والا ہے وَكَذٰلِكَ ‏ اَوۡحَيۡنَاۤ ‏ اِلَيۡكَ ‏ رُوۡحًا ‏ مِّنۡ ‏ اَمۡرِنَا ‌ ؕ ‏ مَا ‏ كُنۡتَ ‏ تَدۡرِىۡ ‏ مَا ‏ الۡكِتٰبُ ‏ وَلَا ‏ الۡاِيۡمَانُ ‏ وَلٰـكِنۡ ‏ جَعَلۡنٰهُ ‏ نُوۡرًا ‏ نَّهۡدِىۡ ‏ بِهٖ ‏ مَنۡ ‏ نَّشَآءُ ‏ مِنۡ ‏ عِبَادِنَا ‌ ؕ ‏ وَاِنَّكَ ‏ لَتَهۡدِىۡۤ ‏ اِلٰى ‏ صِرَاطٍ ‏ مُّسۡتَقِيۡمٍۙ‏ ‏ ﴿۵۲﴾ اور اسی طرح ہم نے اپنے حکم سے تمہاری طرف روح القدس کے ذریعے سے (قرآن) بھیجا ہے۔ تم نہ تو کتاب کو جانتے تھے اور نہ ایمان کو۔ لیکن ہم نے اس کو نور بنایا ہے کہ اس سے ہم اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں ہدایت کرتے ہیں۔ اور بےشک (اے محمدﷺ) تم سیدھا رستہ دکھاتے ہو صِرَاطِ ‏ اللّٰهِ ‏ الَّذِىۡ ‏ لَهٗ ‏ مَا ‏ فِى ‏ السَّمٰوٰتِ ‏ وَمَا ‏ فِى ‏ الۡاَرۡضِ‌ؕ ‏ اَلَاۤ ‏ اِلَى ‏ اللّٰهِ ‏ تَصِيۡرُ ‏ الۡاُمُوۡرُ‏ ‏ ﴿۵۳﴾ (یعنی) اللہ کا رستہ جو آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں کا مالک ہے۔ دیکھو سب کام اللہ کی طرف رجوع ہوں گے (اور وہی ان میں فیصلہ کرے گا)